ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کا پانچ روزہ سرکاری دورہ، برطانیہ پہنچ گئے
لندن، 24 اگست 2026 (غفران): نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار پانچ روزہ سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے، جہاں وہ پاکستان اور برطانیہ کے باہمی تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بات چیت کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر نے لندن پہنچنے پر سینیٹر اسحاق ڈار کا استقبال کیا۔ دورہ برطانیہ کے دوران نائب وزیراعظم کی برطانوی وزیر خارجہ سے ملاقات متوقع ہے۔ یہ ملاقات پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلقات کا جائزہ لینے اور انہیں مزید مضبوط بنانے کے لیے ہونے والی سفارتی سرگرمیوں کا حصہ ہوگی۔ متوقع مذاکرات میں دوطرفہ تعلقات کے علاوہ علاقائی اور عالمی امور سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ سینیٹر اسحاق ڈار کا دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب پاکستان اقتصادی، سیاسی اور علاقائی معاملات پر اپنے اہم عالمی شراکت داروں کے ساتھ س...




