اسحاق ڈار کی آئی ایم او کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات، پاکستانی بحری کارکنوں کی رہائی کیلئے فوری اقدامات پر زور
لندن، 24 اگست 2026 (غفران): نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے لندن میں بین الاقوامی میری ٹائم آرگنائزیشن کے سیکریٹری جنرل ارسینیو ڈومنگیز سے ملاقات کی اور عالمی میری ٹائم ادارے کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔ ملاقات کے دوران اسحاق ڈار نے محفوظ، مؤثر اور سیکیور شپنگ کو یقینی بنانے کے لیے بین الاقوامی میری ٹائم آرگنائزیشن کے کردار کو سراہا۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے ایم او کے سیکریٹری جنرل کا ایم ٹی ہونر 25 پر یرغمال بنائے گئے 10 پاکستانی بحری کارکنوں کی بحفاظت رہائی کی کوششوں میں تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے تمام پاکستانی بحری کارکنوں کی جلد اور محفوظ واپسی کے لیے فوری اور مؤثر ادارہ جاتی اقدامات پر زور دیا۔ اسحاق ڈار نے پاکستان کی جانب سے میری ٹائم گورننس کو مضبوط بنانے، بین الاقوامی بحری معیارات پر عملدرآمد اور ملکی بلیو اکانومی کو مزید ترقی...




