کورولوش عثمان کے معروف کردار میخائل کوسیس ادا کرنے والے اداکار گھر میں مردہ پائے گئے
استنبول — 6 ستمبر 2026 (نیوز ڈیسک) — مقبول تاریخی ڈرامہ سیریز کورولوش عثمان میں میخائل کوسیس کا کردار ادا کرنے والے معروف ترک اداکار سیرحت مصطفیٰ کلیچ استنبول میں اپنے گھر میں مردہ پائے گئے۔ 51 سالہ اداکار کو 5 ستمبر کو استنبول کے کاگتھانے ضلع میں واقع ایک اپارٹمنٹ میں ان کی دوست اوزلم ای نے کرسی پر بے حس و حرکت پایا۔ رپورٹس کے مطابق اوزلم ای 3 ستمبر سے اداکار سے رابطہ کرنے کی کوشش کر رہی تھیں اور کوئی جواب نہ ملنے پر وہ ان کی خیریت دریافت کرنے گھر پہنچیں۔ اداکار کو سانس نہ لیتے دیکھ کر انہوں نے فوری طور پر امدادی اداروں کو اطلاع دی، جس کے بعد طبی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور ان کی موت کی تصدیق کی۔ اداکار کی دوست نے پولیس کو بتایا کہ سیرحت کلیچ لمفیٹک کینسر میں مبتلا تھے۔ پولیس نے اداکار کی پراسرار موت کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ابتدائی معائنے میں جسم پر تشدد یا کسی کھلے زخم کے واضح نشانات نہی...




