پریس ریلیزبلوچستان میں حفاظتی ٹیکہ جات کی کوریج میں تاریخی بہتری، ڈاکٹر آفتاب کاکڑ کی مؤثر حکمتِ عملی اور ٹیم ورک نمایاں
کوئٹہ، 16 اگست 2026 (کامران راجہ): بلوچستان میں بچوں کے حفاظتی ٹیکہ جات کی کوریج میں نمایاں بہتری سامنے آئی ہے۔ تازہ ترین غیر جانب دار تھرڈ پارٹی ویریفیکیشن سروے کے مطابق معمول کے حفاظتی ٹیکہ جات کا مکمل کورس حاصل کرنے والے بچوں کی شرح میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔تھرڈ پارٹی ویریفیکیشن آف امیونائزیشن کوریج سروے راؤنڈ 3، 2026 کے مطابق، جو آغا خان یونیورسٹی پاکستان کی نگرانی میں کیا گیا، بلوچستان میں مکمل طور پر ویکسین شدہ بچوں کی شرح 38 فیصد سے بڑھ کر 56.6 فیصد ہوگئی ہے۔ سروے میں زیرو ڈوز بچوں کی شرح میں 20.3 فیصد پوائنٹس کی کمی بھی ریکارڈ کی گئی، یعنی ایسے بچے جنہیں معمول کے حفاظتی ٹیکوں میں سے کوئی بھی ویکسین نہیں لگی تھی۔اس بہتری کو ویکسینیشن کی سہولیات سے محروم بچوں تک رسائی، روٹین امیونائزیشن کو مضبوط بنانے اور صوبے میں توسیعی پروگرام برائے حفاظتی ٹیکہ جات (EPI) کی مجموعی کارکردگی میں اہم ک...




