فلسطینی طالب علم کی گرفتاری کے خلاف یروشلم میں احتجاج، 200 سے زائد افراد کا رہائی کا مطالبہ
اسلام آباد، 25 نومبر 2026 (نوشین): مقبوضہ مشرقی یروشلم میں فلسطینی یونیورسٹی طالب علم مہدی تونسی کی گرفتاری کے خلاف 200 سے زائد طلبہ، اساتذہ اور سماجی کارکن عدالت کے باہر جمع ہوئے اور اس کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔ 26 سالہ مہدی تونسی عبرانی یونیورسٹی کا طالب علم ہے جسے رواں ماہ کے آغاز میں اسرائیلی پولیس نے یونیورسٹی کے ہاسٹل سے گرفتار کیا تھا۔ منگل کے روز اسے ویڈیو لنک کے ذریعے مشرقی یروشلم کی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں اسرائیلی حکام نے اسے انتظامی حراست میں رکھنے کی درخواست کی۔ مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ اسرائیلی حکام مہدی تونسی کو اس کی فلسطینی شناخت اور سیاسی و سماجی خیالات کے اظہار کی وجہ سے نشانہ بنا رہے ہیں۔ اسرائیلی انسانی حقوق کی تنظیموں اسٹینڈنگ ٹوگیدر اور عیر عمیم نے بھی اس کی رہائی کے مطالبے کی حمایت کی۔ اسرائیلی قانون کے تحت فلسطینیوں کو بغیر فردِ جرم عائد کیے یا مقدمہ چلا...




