Saturday, September 19

پاکستان ٹائمز

چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد کی کراچی میں ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان سلیم اللہ سے ملاقات
Latest, پاکستان ٹائمز

چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد کی کراچی میں ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان سلیم اللہ سے ملاقات

 ,  کراچی15 اپریل 2026 (کامران راجہ): چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹرروبینہ خالد نے آج کراچی میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ڈپٹی گورنر سلیم اللہ سے ملاقات کی جس میں بی آئی ایس پی مستحقین کے لیے ادائیگیوں کے نظام کو مزید مؤثر، شفاف اور سہل بنانے سے متعلق اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ادائیگیوں کے نظام میں انٹرآپریبلٹی شامل کرنے کے آپشن پر غور کیا گیا تاکہ مستحق خواتین کو یہ سہولت فراہم کی جا سکے کہ وہ اپنی سہولت کے مطابق کسی بھی بینک کا انتخاب کر سکیں اجلاس میں مستحقین کو سہولیات کی فراہمی سے متعلق دیگر اہم معاملات بھی زیر بحث آئے، جن میں ادائیگیوں کے نظام کو مزید شفاف، محفوظ اور قابلِ رسائی بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ اسٹیٹ بینک کی ٹیم نے بی آئی ایس پی کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ مستحقین کو بہتر خدمات کی فراہمی کے لیے مشترکہ اقدامات کیے جائی...
چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد کی وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے اہم ملاقات
Latest, پاکستان ٹائمز

چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد کی وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے اہم ملاقات

کراچی15 اپریل 2026 (کامران راجہ):چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے آج کراچی میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں بی آئی ایس پی کے نظام میں مزید شفافیت لانے، سندھ حکومت اور بی آئی ایس پی کے درمیان جاری تعاون بالخصوص ڈیٹا شیئرنگ اور مشترکہ ڈیجیٹل ڈیش بورڈ کی تکمیل کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔* ملاقات کے دوران کراچی میں بی آئی ایس پی کے لیے *ون ونڈو سینٹر کے قیام* کی تجویز بھی زیر غور آئی۔ اس حوالے سے وزیر اعلیٰ سندھ کے ساتھ تفصیلات شیئر کی گئیں۔ چیف سیکریٹری سندھ نے اس سلسلے میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کراچی میں دستیاب سرکاری عمارتوں کی فہرست فراہم کرنے کی پیشکش کی تاکہ مرکزی شاہراہ پر واقع، آسان رسائی والی موزوں عمارت کے انتخاب کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے *بینظیر ہنرمند پروگرام* کے حوالے سے مک...
پاکستان، اٹلی اور ڈنمارک میں تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ پر اتفاق
Latest, پاکستان ٹائمز

پاکستان، اٹلی اور ڈنمارک میں تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ پر اتفاق

اسلام آباد 15,اپریل 2026(کامران راجہ): اٹلی کی سفیر مارلینا آرمَلین اور ڈنمارک کی سفیر ماجا مورٹینسن نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران وزیر تجارت نے پاکستان کے ایک ذمہ دار عالمی شراکت دار کے کردار کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ملک خطے میں کشیدگی کے دوران مکالمے اور کشیدگی میں کمی کے لیے سرگرم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ عالمی صورتحال، خصوصاً اہم بحری گزرگاہوں جیسے آبنائے ہرمز میں رکاوٹوں نے عالمی سپلائی چین کو متاثر کیا ہے، جس کے نتیجے میں توانائی، خوراک، ادویات اور صنعتی خام مال کی ترسیل متاثر ہوئی ہے۔ جام کمال خان نے کہا کہ پاکستان کی 25 کروڑ سے زائد آبادی، قدرتی وسائل اور جغرافیائی اہمیت اسے ایک بڑی معاشی قوت بننے کی صلاحیت دیتی ہے۔ انہوں نے ...
کامسٹیک اور ہواوے ٹیکنالوجیز پاکستان کے درمیان معلوماتی و مواصلاتی ٹیکنالوجی اکیڈمی کے قیام کا معاہدہ، آئ سی ٹی اکیڈمی کا افتتاح۔
Latest, پاکستان ٹائمز

کامسٹیک اور ہواوے ٹیکنالوجیز پاکستان کے درمیان معلوماتی و مواصلاتی ٹیکنالوجی اکیڈمی کے قیام کا معاہدہ، آئ سی ٹی اکیڈمی کا افتتاح۔

 اسلام آباد 15 مارچ 2026(کامران راجہ):اسلام آباد او آئ سی کامسٹیک اور اور ہواوے ٹکنالوجیز پاکستان کے درمیان او آئی سی رکن ممالک میں ڈیجیٹل مہارتوں کے فروغ اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے ایک معاہدہ طے پا گیا، جس کے تحت مشترکہ معلوماتی و مواصلاتی ٹیکنالوجی اکیڈمی قائم کی جائے گی۔ اس سلسلے میں مفاہمتی یادداشت پر بدھ کے روز کامسٹیک سیکرٹریٹ اسلام آباد میں دستخط کیے گئے، جبکہ اسی موقع پر جدید سہولیات سے آراستہ ایک تربیتی مرکز کا بھی افتتاح کیا گیا۔ یہ مرکز جدید ڈیجیٹل نظام سے لیس ہے، جہاں آن لائن تدریس، عملی تربیت اور مختلف ممالک کے طلبہ و ماہرین کے درمیان فوری رابطہ اور اشتراک ممکن بنایا گیا ہے۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان تھے، جنہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ او آئی سی ممالک کو ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو مز...
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے وفاقی وزیر برائے تخفیفِ غربت و سماجی تحفظ سید عمران احمد شاہ کی رہائش گاہ پر ان کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
Latest, پاکستان ٹائمز

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے وفاقی وزیر برائے تخفیفِ غربت و سماجی تحفظ سید عمران احمد شاہ کی رہائش گاہ پر ان کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

ساہیوال 14 اپریل 2026 (کامران راجہ): چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے وفاقی وزیر برائے تخفیفِ غربت و سماجی تحفظ سید عمران احمد شاہ کی رہائش گاہ پر ان کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ چیئرمین سینیٹ نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کے لیے صبرِ جمیل عطا کرے۔ اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی ملک محمد ارشد اور پاکستان پیپلز پارٹی کے زکی چوہدری بھی موجود تھے۔ میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی ریاست کے طور پر ہمیشہ تحمل، بردباری اور دانشمندی کا مظاہرہ کرتا آیا ہے اور ہر قسم کی جارحیت کے باوجود بین الاقوامی قوانین کے مطابق صرف دفاعی اقدامات تک خود کو محدود رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ...
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا پاکستان کوسٹ گارڈز ہیڈکوارٹرز کراچی کا دورہ
Latest, پاکستان ٹائمز

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا پاکستان کوسٹ گارڈز ہیڈکوارٹرز کراچی کا دورہ

کراچی14 اپریل 2026(کامران راجہ): وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستان کوسٹ گارڈز کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ایک اہم اجلاس کی صدارت کی۔ ڈائریکٹر جنرل جواد ریاض نے وزیر داخلہ کا استقبال کیا۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے یادگارِ شہداء پر حاضری دی، پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی، اور شہداء کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کوسٹ گارڈز کے شہداء نے ساحلی علاقوں کے تحفظ کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں اور ان کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وزیر داخلہ کو پاکستان کوسٹ گارڈز کی پیشہ ورانہ تربیت اور آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی، جس پر انہوں نے فورس کی صلاحیتوں کو سراہا۔ بریفنگ کے مطابق گزشتہ ایک برس کے دوران 14 ہزار کلوگرام سے زائد منشیات ضبط کی گئیں جن کی مالیت 8 ارب روپے سے زیادہ ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کراچی سے عراق تک فیری سروس کے اجراء کے لیے فزیب...
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ و انسدادِ منشیات کی ذیلی کمیٹی کا اسمگلنگ، ٹیکس چوری اور قومی محصولات میں کمی پر تشویش کا اظہار۔
Latest, پاکستان ٹائمز

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ و انسدادِ منشیات کی ذیلی کمیٹی کا اسمگلنگ، ٹیکس چوری اور قومی محصولات میں کمی پر تشویش کا اظہار۔

اسلام آباد 14 اپریل 2026 (کامران راجہ):سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ و انسدادِ منشیات کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس کنونیئر کمیٹی سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں اہم قومی معاملات پر تفصیلی غور وخوض کیا گیا۔ ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کے حکام نے کمیٹی کو ایجنڈا نکات پر بریفنگ دی۔ انہوں نے آگاہ کیا کہ ذیلی کمیٹی کی ہدایات کی روشنی میں چھوٹا لاہور سے متعلق انکوائری رپورٹ تیار کر کے جمع کرا دی گئی ہے جس میں تمام متعلقہ تفصیلات شامل ہیں۔ مزید بتایا گیا کہ کمیٹی کی ہدایات کے مطابق تمام متعلقہ اداروں کو نوٹسز جاری کر دیے گئے ہیں جبکہ پیٹرولیم سے متعلق امور پر بلوچستان کے چیف سیکرٹری کو بھی خط ارسال کیا گیا ہے۔ کنونیئرذیلی کمیٹی سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے اس امر پر تشویش کا اظہار کیا کہ گزشتہ پانچ برسوں کے دوران کسٹمز ...
اے ایم آئی میٹرز کے ذریعے اوور بلنگ کے مسئلے پر قابو پایا جارہاہے۔
Latest, پاکستان ٹائمز

اے ایم آئی میٹرز کے ذریعے اوور بلنگ کے مسئلے پر قابو پایا جارہاہے۔

  اسلام آباد: 14 اپریل 2026(نوشین):وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ اس بات پر فخر ہے کہ آئیسکو کے تقریباً پچیس فیصد صارفین کے پاس اے ایم آئی میٹرز نصب ہو چکے ہیں جو کہ تقریباً گیارہ سے بارہ لاکھ میٹرز بنتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اے ایم آئی میٹرز کے ذریعے اوور بلنگ کے مسئلے پر قابو پایا جا رہا ہے جبکہ انسانی مداخلت کے خاتمے سے نظام کی شفافیت میں اضافہ ہوگا۔ مزید برآں ان میٹرز میں نیٹ میٹرنگ کی سہولت پہلے سے موجود ہے جس کے لیے میٹر کی تبدیلی درکار نہیں، جبکہ صارفین موبائل ایپ کے ذریعے اپنی بجلی کی کھپت تک فوری رسائی حاصل کر سکیں گے اور ون لنک کے ذریعے بلوں کی ادائیگی بھی آسان ہو گی۔ مزید کہا کہ آئیسکو میں نصب تقریباً 11 سے 12 لاکھ میٹرز کی اے ایم آئی کنٹرول سینٹر سے مؤثر مانیٹرنگ اس امر کی عکاسی کرتا ہے کہ حکومتِ پاکستان وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف...
مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب کا پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی ہیڈکوارٹرز کا دورہ
Latest, پاکستان ٹائمز

مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب کا پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی ہیڈکوارٹرز کا دورہ

کراچی،14 اپریل 2026(کامران راجہ):مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب نے پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ڈی جی ذیشان سعید سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، خصوصاً جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے گردونواح کی خوبصورتی اور تزئین و آرائش کے حوالے سے اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔ ڈی جی ذیشان سعید نے شہر کراچی کی بہتری اور خوبصورتی کے لیے مئیر کراچی کی کاوشوں کو سراہا۔ اجلاس میں ایئرپورٹ کے اطراف عوامی سہولیات کے حوالے سے سڑکوں اور انفراسٹرکچر کی بہتری پر بھی مفید تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈی جی پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے اطراف تزئین و آرائش کے لیے مئیر کراچی کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔...
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا پاکستان پیپلز پارٹی کے چیف وہپ و رکن قومی اسمبلی میر اعجاز حسین جکھرانی کی رہائش گاہ، جکھرانی ہاؤس جیکب آباد کا دورہ
Latest, پاکستان ٹائمز

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا پاکستان پیپلز پارٹی کے چیف وہپ و رکن قومی اسمبلی میر اعجاز حسین جکھرانی کی رہائش گاہ، جکھرانی ہاؤس جیکب آباد کا دورہ

 اسلام آباد: 14 اپریل 2026 (کامران راجہ): اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیف وہپ و رکن قومی اسمبلی میر اعجاز حسین جکھرانی کی رہائش گاہ، جکھرانی ہاؤس جیکب آباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے میر اعجاز حسین جکھرانی کے والد، سابق رکن قومی اسمبلی میر احمد نواز خان المعروف میر بابل خان جکھرانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ والدین اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہیں اور ان کا بچھڑنا ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ میر اعجاز حسین جکھرانی اور ان کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے مرحوم میر بابل خان جکھرانی کی طویل سیاسی و سماجی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک مدبر سیاسی و سماجی شخصیت تھے...