کائنات امتیاز کا بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
کراچی، 4 اکتوبر 2026 (غفران): پاکستان ویمنز ٹیم کی فاسٹ باؤلر کائنات امتیاز نے 13 سالہ بین الاقوامی کرکٹ کیریئر کے بعد بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ کائنات امتیاز نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 19 ایک روزہ بین الاقوامی اور 21 ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچز کھیلے۔ کائنات نے حال ہی میں کرکٹ میں ایک نئے سفر کا آغاز کرتے ہوئے اگست اور ستمبر میں ہونے والے پی سی بی نیشنل ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں میچ ریفری کی ذمہ داریاں بھی انجام دیں۔ انہوں نے 2017 کے آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کی اور چار میچز کھیلے۔ کائنات نے اکتوبر 2010 میں جنوبی افریقہ کے خلاف پوچیسف روم میں ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی کرکٹ میں ڈیبیو کیا، جبکہ بنگلہ دیش کے شہر فتح اللہ میں آئرلینڈ کے خلاف ون ڈے ڈیبیو کیا۔ دائیں ہاتھ کی فاسٹ باؤلر کائنات امتیاز پاکستان کی ان ویمنز اسکواڈز کا ...








