مریم نواز کا پنجاب پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کے تحت 5 سڑکوں کے منصوبوں کا افتتاح
لاہور، 4 اکتوبر 2026 (غفران): وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کے تحت 5 سڑکوں کے منصوبوں کا ڈیجیٹل افتتاح کردیا، جبکہ ان سڑکوں کا انتظام اور آپریشن نجی شعبے کے حوالے کردیا گیا ہے۔ ان منصوبوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل کے تحت منتقل کرنے سے پنجاب حکومت کو 22 ارب روپے کی آمدن متوقع ہے، جبکہ سڑکوں پر جدید الیکٹرانک ٹول پلازے بھی قائم کیے جائیں گے۔ منصوبوں میں 80 کلومیٹر طویل مریدکے نارووال روڈ، 33 کلومیٹر شکرگڑھ نارووال روڈ، 97 کلومیٹر فیصل آباد رنگ روڈ، 52 کلومیٹر فیصل آباد ساہیانوالہ روڈ اور 56 کلومیٹر فیصل آباد سمندری راجانہ روڈ شامل ہیں۔ معاہدے کے تحت نجی ٹھیکیدار 7 سال تک نیشنل ہائی وے اتھارٹی سے منسلک ٹول وصول کریں گے اور متعلقہ سڑکوں کی دیکھ بھال، تعمیر اور مرمت کے بھی ذمہ دار ہوں گے۔ پنجاب پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کی وائس چیئرپرسن اور سین...









