مانچسٹر کی یہودی برادری کو نشانہ بنانے کی مبینہ سازش، دو ایرانی شہریوں پر دہشت گردی کے الزامات
لندن، 3 اکتوبر 2026 (نوشین): برطانوی حکام نے یوم کپور کے موقع پر مانچسٹر کی یہودی برادری کو مبینہ طور پر نشانہ بنانے کی سازش کے الزام میں دو ایرانی شہریوں پر دہشت گردی سے متعلق الزامات عائد کر دیے۔ یوم کپور یہودی مذہب کا مقدس ترین دن تصور کیا جاتا ہے۔ 35 سالہ رحمان صالحی اور 36 سالہ سلام احمدیان پر دہشت گردی کی کارروائی کی تیاری یا کسی دوسرے شخص کو دہشت گردی کی کارروائی میں معاونت فراہم کرنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ انسداد دہشت گردی پولیس کے مطابق دونوں افراد نے مبینہ طور پر دیسی ساختہ دھماکا خیز مواد تیار کرنے کے لیے پرزے اور آلات حاصل کرنے کی کوشش کی اور ممکنہ اہداف کی نگرانی بھی کی۔ پولیس نے مزید کہا کہ دونوں ملزمان مبینہ طور پر بیرون ملک موجود ایک تیسرے فریق سے رابطے میں تھے، جس کے ایران میں ہونے کا امکان ہے۔ برطانوی وزیر داخلہ شبانہ محمود نے کہا کہ مبینہ سازش برطانیہ میں ایرانی سر...









