بینکنگ سیکٹر کا پاکستان میں الیکٹرک وہیکل کے فروغ میں کردار ناگزیر ہے، سیکریٹری وزارت موسمیاتی تبدیلی و ہم آہنگی عائشہ ہمیرا موریانی۔
اسلام آباد، یکم اگست 2025 (کامران راجہ): موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی رابطہ کی وزارت نے بینکنگ سیکٹر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستان بھر میں الیکٹرک گاڑیوں کی منتقلی میں سہولت فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرے۔ سیکرٹری عائشہ حمیرا موریانی کی زیرصدارت ایک اعلیٰ سطحی مشاورتی اجلاس میں، اسٹیٹ بینک آف پاکستان، کمرشل بینکوں، ای وی مینوفیکچررز، اسمبلرز اور امپورٹرز کے اعلیٰ نمائندوں نے ای وی کو اپنانے میں تیزی لانے کے لیے عملی کنزیومر فنانسنگ آپشنز پر تبادلہ خیال کیا۔
وزارت کے ترجمان محمد سلیم شیخ کی طرف سے جاری کردہ ایک پریس بیان کے مطابق، شرکاء نے پاکستانی صارفین کے لیے ای وی کو ایک قابل عمل اور پرکشش آپشن بنانے کے لیے قابل رسائی اور سستی مالی معاونت کا طریقہ کار تیار کرنے کا عزم کیا۔ انہوں نے ایک ملٹی اسٹیک ہولڈر ورکنگ گروپ قائم کرنے پر اتفاق کیا جس میں بینکنگ حکام، ای وی انڈسٹری کے نمائندے، ...








