غزہ میں اسرائیلی حملے، بچے سمیت دو فلسطینی جاں بحق
قاہرہ/غزہ، 15 ستمبر 2026 (کامران راجہ): اسرائیلی فضائی حملوں میں شمالی غزہ کی شیخ رضوان کالونی میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں کم از کم دو فلسطینی، جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے، جاں بحق جبکہ سات افراد زخمی ہوگئے۔ غزہ کے محکمہ صحت کے حکام نے بتایا کہ حملہ منگل کے روز کیا گیا۔ اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس نے علاقے میں ایک جنگجو کو نشانہ بنایا، تاہم مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ عینی شاہدین کے مطابق کچھ ہلاکتیں اور زخمی اس وقت ہوئے جب امدادی کارروائی کے لیے پہنچنے والے افراد کے قریب ایک دوسرے حملے میں دھماکا ہوا۔ رائٹرز فوری طور پر اس ویڈیو کی آزادانہ تصدیق نہیں کرسکا جس میں کم از کم پانچ افراد کے قریب ایک میزائل پھٹتا دکھائی دیتا ہے۔ اس سے ایک روز قبل بھی غزہ میں اسرائیلی حملوں میں ہلاک ہونے والے احمد البطش اور رافت زمار کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔ حماس کے ذرائع اور اسرائیلی فوج کے ...









