پاکستانی ایتھلیٹس آج ایشین گیمز کے مختلف مقابلوں میں حصہ لیں گے
ناگویا، 27 ستمبر، 2026 (غفران): پاکستانی ایتھلیٹس اتوار کو ایشین گیمز کے مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں شرکت کریں گے، جن میں فینسنگ، شوٹنگ، ٹینس، ایتھلیٹکس، اسکواش اور والی بال شامل ہیں۔ پاکستان کی فینسنگ ٹیم راؤنڈ آف 32 میں صبح 5 بج کر 30 منٹ پر قطر کے خلاف میدان میں اترے گی، جبکہ رابیہ کبیر صبح 5 بج کر 40 منٹ پر خواتین کے 25 میٹر پسٹل انفرادی کوالیفکیشن میں حصہ لیں گی۔ مردوں کے سنگلز ٹینس کے پہلے راؤنڈ میں مزمل مرتضیٰ صبح 6 بجے اردن کے زید المشنی کے خلاف کھیلیں گے، جبکہ پاکستان اور منگولیا کی ٹیمیں صبح 7 بجے مردوں کے ڈبلز کے پہلے راؤنڈ میں مدمقابل ہوں گی۔ خواتین کے سنگلز میں آشنا سہیل صبح 7 بجے قازقستان کی یولیا پوتانشیوا کے خلاف کھیلیں گی، جبکہ ماہین آفتاب قریشی صبح 8 بجے تھائی لینڈ کی پچارن چیپچنڈ کے خلاف میدان میں اتریں گی۔ ایتھلیٹکس کے مردوں کے لانگ جمپ کوالیفکیشن میں انصار عباس صبح 8 ب...









