ریاض میں سعودی قیادت والے اتحاد نے ڈرون مار گرایا، آرامکو کا ظہران ہیڈکوارٹر خالی کرنے کا حکم
اسلام آباد، 22 اکتوبر 2026 (کامران راجہ): سعودی قیادت والے اتحاد نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب میں اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے والے حملوں کے بعد بڑھتی ہوئی سکیورٹی تشویش کے دوران ریاض کے علاقے میں ایک ڈرون کو روک کر تباہ کر دیا گیا۔ اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں ڈرون مار گرانے کی تصدیق کی، تاہم اس کے ماخذ یا ممکنہ ہدف کے بارے میں تفصیلات نہیں بتائیں۔ دوسری جانب سعودی تیل کمپنی آرامکو نے ظہران میں اپنے ہیڈکوارٹر کے ملازمین کو عمارت خالی کرنے اور گھر سے کام کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اس معاملے سے واقف چھ ذرائع کے مطابق کمپنی نے یہ اقدام کیا، تاہم آرامکو نے فوری طور پر تبصرے کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔ اس سے قبل سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن نے بتایا تھا کہ بدھ کی شام دمام کے کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حملے کے نتیجے میں دو افر...









