قومی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے پہلے روز واپڈا کے چھ طلائی تمغے، شجر عباس 100 میٹر دوڑ کے فاتح
کراچی، 22 اکتوبر 2026 (کامران راجہ): پاکستان واپڈا نے لوک سہائتا 54ویں قومی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2026 کے افتتاحی روز شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سات میں سے چھ طلائی تمغے اپنے نام کر لیے۔ قومی ریکارڈ ہولڈر شجر عباس نے مردوں کی 100 میٹر دوڑ 10.20 سیکنڈ میں مکمل کرکے طلائی تمغہ جیتا اور پاکستان کے تیز ترین ایتھلیٹ کا اعزاز حاصل کیا۔ خیبر پختونخوا کے عطا اللہ نے دوسری جبکہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے حسیب نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ خواتین کی 100 میٹر دوڑ میں واپڈا کی فائقہ ریاض نے 11.56 سیکنڈ میں فاصلہ طے کرکے طلائی تمغہ جیتا اور پاکستان کی تیز ترین خاتون ایتھلیٹ قرار پائیں۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن کی حولہ نے چاندی جبکہ سندھ کی اقرا ریاض نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ سندھ کی ماہ نور فاطمہ نے خواتین کی 5 ہزار میٹر ریس واک میں 32 منٹ 32.40 سیکنڈ کی کارکردگی کے ساتھ چیمپئن شپ کا پہلا طلائی تمغہ جیتا۔ وا...








