Wednesday, May 13

پاکستان ٹائمز

آرٹیکل 6، کاربن مارکیٹوں کو فعال بنانے اور پائیدار ترقی کی بنیاد رکھنے کا موقع فراہم کرتا ہے
Climate Change, Latest, پاکستان ٹائمز

آرٹیکل 6، کاربن مارکیٹوں کو فعال بنانے اور پائیدار ترقی کی بنیاد رکھنے کا موقع فراہم کرتا ہے

اسلام آباد(کامران راجہ) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے ماحولیاتی تبدیلی اور رابطہ رومینہ خورشید عالم نے کہا ہے کہ پاکستان کاربن ٹریڈنگ اور موسمیاتی لچک میں خطے کا رہنما بننے کے لئے پرعزم ہے۔ وفاقی حکومت، صوبائی اداروں اور قانون ساز اسمبلیوں کے ساتھ مل کر آرٹیکل 6 پر عمل درآمد اور مقامی شراکت داری کو فروغ دینے کےلئے کوشاںہے۔ آرٹیکل 6، کاربن مارکیٹوں کو فعال بنانے اور پائیدار ترقی کے لئے لچک کی بنیاد رکھنے کا ایک نادر موقع فراہم کرتا ہے۔ یہاں پالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی (ایس ڈی پی آئی) اور ڈنمارک کے سفارت خانے کے اشتراک سے پیرس معاہدے کے آرٹیکل 6 کی آپریشنلائزیشن کے موضوع پر ایک پالیسی مکالمے سے خطاب کر رہی تھیں۔ انہوں نے آذربائیجان میں منعقدہ سی او پی 29 کے دوران پاکستانی وفد کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر پاکستان کو نمایاں پذیرائی ملی ۔انہوں نے مزید کہا کہ کاربن ٹریڈنگ می...
اڑان پاکستان نہ صرف ایک وژن ہے بلکہ یہ ایک قومی عہد ہے
Latest, پاکستان ٹائمز

اڑان پاکستان نہ صرف ایک وژن ہے بلکہ یہ ایک قومی عہد ہے

اسلام آباد – 3 جنوری 2025 (کامران راجہ) : وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی، اور خصوصی اقدامات احسن اقبال نے آج وزارت منصوبہ بندی میں ایک اڑان پاکستان کے تحت اقدامات اور منصوبوں کے نفاذ کی حکمت عملی کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حکومت پاکستان کے انقلابی منصوبے “اڑان پاکستان” کی تفصیلات بیان کیں۔ یہ منصوبہ 31 دسمبر 2024 کو وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے لانچ کیا تھا۔ وزیر نے اس منصوبے کے اہم اہداف، حکمت عملیوں، اور نفاذ کے طریقہ کار پر روشنی ڈالی اور ملک کو 2047 تک 3 کھرب ڈالر کی معیشت میں تبدیل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ احسن اقبال نے کہا کہ اڑان پاکستان نہ صرف ایک وژن ہے بلکہ یہ ایک قومی عہد ہے جو سماجی و اقتصادی چیلنجز کو حل کرنے، ملک کی پوشیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے، اور پائیدار ترقی کے مواقع پیدا کرنے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کی کامیاب عملدرآ...
قائمہ کمیٹی اجلاس،آمدن میں اضافے کیلئے ریلوے کی کمرشل پراپرٹی کو لیز پر دینے کیلئے اقدامات کئے جائیں
Latest, پاکستان ٹائمز

قائمہ کمیٹی اجلاس،آمدن میں اضافے کیلئے ریلوے کی کمرشل پراپرٹی کو لیز پر دینے کیلئے اقدامات کئے جائیں

بتاریخ 03 جنوری 2025 (کامران راجہ): چیئرمین قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی ریلوے رائے حسن نواز خان کی زیر صدارت جمعہ کے روز اہم اجلاس یہاں ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہوا۔اجلاس میں سی ای او ریلوے عامر علی بلوچ نے ادارہ کی کارکردگی،آپریشنل معاملات ودیگر شعبوں سے متعلق قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دی۔ اس موقع پر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی ریلوے کے ممبران ابراراحمد،وسیم قادر،ذوالفقار ستار بچانی،رمیش لال،محمد الیاس چوہدری،سید احمد علی شاہ،محمد جمال احسن خان،شفقت عباس،احمد سلیم صدیقی،چیئرمین ریلویز سید مظہر علی شاہ،سی ای او ریلویز عامر علی بلوچ اور آئی جی ریلوے راؤ سردار علی سمیت دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ سی ای او ریلوے عامر علی بلوچ نے ٹرینوں میں مسافروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گرین لائن،شالیمار اور قراقرم ایکسپریس میں ماڈرن ڈائننگ کارز، واٹرڈسپنسرز ا...
ائرپورٹس سیکورٹی فورس کی 2024 کی سالانہ کارکردگی رپورٹ
Latest, پاکستان ٹائمز

ائرپورٹس سیکورٹی فورس کی 2024 کی سالانہ کارکردگی رپورٹ

بتاریخ 03 جنوری 2024 کراچی(کامران راجہ): ائیرپورٹس سیکورٹی فورس ہیڈ کوارٹرز نے ایئرپورٹس سیکورٹی فورس کی سالانہ کارکردگی کے اعدادوشمار جاری کردئیے ہیں رپورٹ کے مطابق سال 2024 کے دوران ملک بھر کے مختلف ایئرپورٹس پر اے ایس ایف نے کارروائیاں کرتے ہوئے 29 کلوگرام ہیروئین ، 57 کلوگرام چرس اور 80 کلوگرام آئس ہیروئن سمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی جس کی مالیت 11 لاکھ امریکی ڈالر سے زائد بنتی ہے۔ یاد رہے کہ یہ تمام منشیات برآمدگیاں مسافروں کے جسم یا سامان سے ہوئیں جو کہ مہارت سے چھپائی گئی تھی اور یہ برآمدگیاں اے ایس ایف کے مشاق مشین آپریٹرز کی مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ائیرپورٹس سیکورٹی فورس نے 2024 کے دوران مختلف ائیرپورٹس پر کارروائیاں کرتے ہوئے 145 کلو گرام سونا بھی برآمد کیا۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ سال 2024 کے دوران منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے بھی اےایس ایف کا کردا...
ملک میں جاری دھند سے پی آئی اے کا فضائی آپریشن متاثر
Latest, پاکستان ٹائمز

ملک میں جاری دھند سے پی آئی اے کا فضائی آپریشن متاثر

اسلام آباد، 02 جنوری 2025 (کامران راجہ): ملک میں جاری دھند سے پی آئی اے کا فضائی آپریشن متاثر۔ لاھور ، فیصل آباد، ملتان، اور سیالکوٹ کے لیے پی آئی اے کی پروازیں متاثر ہو رہی ہیں۔ مسافروں سے درخواست ہے کہ پرواز کے لیے بکنگ کے وقت ائر لائن کی جانب سے رابطے کے لئےدرست اور فعال نمبر کا اندراج لازمی کروائیں پی آئی اے اپنے فضائی آپریشن کی حفاظت کو ناگزیر سمجھتا ہے  دھند کے باعث متاثرہ پرواز کی صورت میں طیارے اور زمینی عملے سے بھرپور تعاون کریں پروازوں کی تاخیر کے نتیجے میں مسافروں کی طرف سے عملے کے ساتھ عدم تعاون پرواز کی روانگی میں مزید تاخیر کا سبب بن سکتا ہے۔ مسافر اپنی پرواز سے متعلق پی آئی اے کے کال سینٹر یا ویب سائٹ سے بروقت معلومات حاصل کر سکتے ہیں  ...
آل پاکستان انٹر سپورٹس گالا بوائز کا اختتام پاکستان سپورٹس بورڈ نصیر بُندہ اسٹیڈیم اسلام آباد میں ہوا۔
Latest, SPORTS NEWS, پاکستان ٹائمز

آل پاکستان انٹر سپورٹس گالا بوائز کا اختتام پاکستان سپورٹس بورڈ نصیر بُندہ اسٹیڈیم اسلام آباد میں ہوا۔

فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اسلام آباد کے زیرِ اہتمام آل پاکستان انٹر سپورٹس گالا بوائز کا اختتام پاکستان سپورٹس بورڈ نصیر بُندہ اسٹیڈیم اسلام آباد میں ہوا۔ تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اسلام آباد کے زیر اہتمام ہونے والے بوائز انٹر سپورٹس گالا کا آغاز30 دسمبر 2024کو پاکستان سپورٹس بورڈ میں ہوا تھا ۔ سپورٹس گالا میں پاکستان بھر سے 19 تعلیمی بورڈز کی ٹیموں نے حصہ لیا جس میں بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، ہاکی ، ایتھلیٹکس کے کھیل شامل تھے ۔ جو انتہائی احسن طریقے سے اختتام پذیر ہوئی تمام کھیلوں میں کھلاڑیوں نے محنت اور دلی جوئی سے کھیلا ۔ تمام کھیلوں میں پوزیشن لینے والی ٹیموں میں بیڈمنٹن کے مقابلوں میں تیسری پوزیشن راولپنڈی، دوسری پشاور جبکہ پہلی پوزیشن فیصل آباد بورڈ نے حاصلی کی ۔ ٹیبل ٹینس میں کے مقابلوں میں تیسری پوزیشن سرگودھا، دوسری ایبٹ آباد ا...
ائرپورٹس سیکورٹی فورس کی اسلام آباد ائیر پورٹ پر کارروائی
Latest, پاکستان ٹائمز

ائرپورٹس سیکورٹی فورس کی اسلام آباد ائیر پورٹ پر کارروائی

بتاریخ 02 جنوری 2025 (کامران راجہ): اے ایس ایف کے عملے نے بروقت کارروائی کرکے اسلام آباد سے بحرین جانے والی پرواز پر ایک مسافر سے 2 کلو گرام سے زائد آئس ہیروئن برآمد کرلی۔ تفصیلات کے مطابق اے ایس ایف کے عملے نے اسلام آباد سے بحرین کی پرواز پر سفر کررہے ایک مسافر فیصل سلطان کے سامان میں منشیات کی موجودگی کی نشاندہی کی۔ مسافر نے یہ منشیات بڑی مہارت سے اپنے بیگ کے پیندے میں چھپارکھی تھی تاہم اے ایس ایف کے پیشہ ورانہ مہارت کے حامل عملے نے مسافر کے سامان کی تلاشی پر 2.06 کلوگرام آئس ہیروئن برآمد کرکے سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد مزید قانونی کارروائی کے لیے برآمد شدہ منشیات کے ساتھ اے این ایف حکام کے حوالے کردیا گیا۔  ...
اے ایس ایف کے عملے نے بروقت کارروائی کرکے پشاور سے دوحہ جانے والی پرواز پر ایک مسافر سے بھاری مقدار میں چرس برآمد کرلی
Latest, پاکستان ٹائمز

اے ایس ایف کے عملے نے بروقت کارروائی کرکے پشاور سے دوحہ جانے والی پرواز پر ایک مسافر سے بھاری مقدار میں چرس برآمد کرلی

بتاریخ 29 دسمبر 2024(کامران راجہ): ائرپورٹس سیکورٹی فورس کی پشاور ائیر پورٹ پر کارروائی۔ اے ایس ایف کے عملے نے بروقت کارروائی کرکے پشاور سے دوحہ جانے والی پرواز پر ایک مسافر سے بھاری مقدار میں چرس برآمد کرلی۔ تفصیلات کے مطابق اے ایس ایف کے عملے نے دوحہ کی پرواز پر سفر کررہے ایک مسافر حسن ابراہیم کے سامان میں منشیات کی موجودگی کی نشاندہی کی۔ مسافر نے یہ منشیات پلاسٹک کے ڈبے کے اندر گڑ کی تہہ میں نہایت مہارت سے چھپا رکھی تھی تاہم اے ایس ایف کے عملے نے مسافر کے سامان کی تلاشی پر 10.600 کلوگرام چرس برآمد کرکے سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد مزید قانونی کارروائی کے لیے برآمد شدہ منشیات کے ساتھ اے این ایف حکام کے حوالے کردیا گیا۔  ...
اے ایس ایف کے عملے نے بروقت کارروائی کرکے دبئ جانے والی پرواز پر ایک مسافر سے آئس ہیروئن برآمد کرلی۔
Latest, پاکستان ٹائمز

اے ایس ایف کے عملے نے بروقت کارروائی کرکے دبئ جانے والی پرواز پر ایک مسافر سے آئس ہیروئن برآمد کرلی۔

بتاریخ 28 دسمبر 2024(کامران راجہ): ائرپورٹس سیکورٹی فورس کی فیصل آباد ائیر پورٹ پر کارروائی۔ اے ایس ایف کے عملے نے بروقت کارروائی کرکے دبئ جانے والی پرواز پر ایک مسافر سے آئس ہیروئن برآمد کرلی۔ تفصیلات کے مطابق دبئی کی پرواز پر اے ایس ایف کے عملے نے ایک مسافر محمد ابو بکر کے دستی سامان میں منشیات کی موجودگی کی نشاندہی کی۔ مسافر نے یہ منشیات اپنے بیگ میں مہارت سے چھپا رکھی تھی تاہم اے ایس ایف کے عملے نے مسافر کے سامان کی تلاشی پر 550 گرام آئس ہیروئن برآمد کرکے سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔ ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد مزید قانونی کارروائی کے لیے برآمد شدہ منشیات کے ساتھ اے این ایف حکام کے حوالے کردیا گیا۔...
کوئٹہ میں رنگارنگ شان پاکستان چیف منسٹر بلوچستان ایوارڈز تقریب کا انعقاد
Latest, پاکستان ٹائمز

کوئٹہ میں رنگارنگ شان پاکستان چیف منسٹر بلوچستان ایوارڈز تقریب کا انعقاد

کوئٹہ(نوشین)وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے قائداعظم ڈے کی مناسبت سے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں شان پاکستان چیف منسٹر بلوچستان ایوارڈز2024 کے پروقار تقریب میں ملک بھر سے مختلف کیٹیگریز میں اہم شخصیات کو اعلی کارکردگی پر ایوارڈز سے نوازا، تقریب میں نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، مہمان خصوصی وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے ہمراہ صوبائی وزیر صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ ، صوبائی وزیر تعلیم بلوچستان راحیلہ حمید خان درانی، صوبائی ، صوبائی سیکرٹری ثقافت و سیاحت سہیل الرحمان بلوچ، سیکرٹری محکمہ پی ایچ ای حکومت بلوچستان عمران گچکی، پرنسپل سیکرٹری ٹو چیف منسٹر بابر خان کاکڑ ، بلوچستان ٹی وی کے چیف محمد شاہ دوتانی ودیگر اہم شخصیات بھی موجود تھے،تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد قومی ترانہ کے احترام میں تمام شرکاء کھڑے ہوکر بہ یک آواز پڑھ گیا، تقریب میں ملک بھر سے قومی اور ...