فیلڈ مارشل منیر نے امریکی افغانستان جنگ کمیشن کے وفد سے ملاقات میں افغان جنگ سے متعلق پاکستان کا مؤقف پیش کردیا
راولپنڈی، 28 ستمبر 2026 (کامران راجہ): امریکی افغانستان وار کمیشن کے شریک چیئرز شمائلہ این چوہدری اور ڈاکٹر کولن ایف جیکسن کی سربراہی میں وفد نے پیر کے روز جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ امریکی وفد افغانستان میں امریکا کی 20 سالہ شمولیت کا جائزہ لے رہا ہے۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، افغانستان میں پاکستان کے تعاون، علاقائی سکیورٹی صورتحال اور حالیہ پیش رفت سمیت کمیشن کے کام سے متعلق مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے تنازع کی تشکیل دینے والی سکیورٹی صورتحال کے حوالے سے پاکستان کا مؤقف پیش کیا اور افغانستان میں طویل عرصے تک جاری رہنے والی جنگ کے دوران پاکستان کو درپیش چیلنجز کو اجاگر کیا۔ انہوں نے تنازع کے اسٹریٹجک، سفارتی اور آپریشنل پہلوؤں کا جائزہ لیتے ہوئے علاقائی نقطہ ن...









