Friday, November 27

پاکستان ٹائمز

آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، باغ اور حویلی میں پولنگ 10 اگست کو ہوگی
Latest, پاکستان ٹائمز

آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، باغ اور حویلی میں پولنگ 10 اگست کو ہوگی

مظفرآباد، 09 اگست 2026 (کامران راجا): آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے تیسرے مرحلے میں باغ اور حویلی اضلاع کے چار حلقوں میں پولنگ پیر، 10 اگست کو ہوگی، جس میں 4 لاکھ 60 ہزار سے زائد ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔پونچھ ڈویژن کی چار نشستوں پر مجموعی طور پر 82 امیدوار میدان میں ہیں، جہاں سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔ضلع حویلی میں آزاد کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور، سابق کشمیر کونسل رکن خواجہ طارق سعید اور مسلم لیگ ن کے امیدوار محسن عزیز کے درمیان تین طرفہ مقابلہ متوقع ہے۔حکام کے مطابق انتخابی سامان، پولنگ عملے اور سیکیورٹی اہلکاروں کو اتوار کی شام تک پولنگ اسٹیشنز پر منتقل کر دیا جائے گا۔ باغ کے تین اور حویلی کے ایک حلقے میں پولنگ ہوگی۔آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کے مطابق باغ اور حویلی میں انتخابی مہم ہفتے کی نصف شب اختتام پذیر ہوگئی، جس کے بعد انتخابی مہ...
چوہدری یاسین کا آزاد کشمیر انتخابات میں دھاندلی کا الزام، پیپلز پارٹی رہنما کا مسلم لیگ ن حکومت کے جلد خاتمے کا دعویٰ
Latest, پاکستان ٹائمز

چوہدری یاسین کا آزاد کشمیر انتخابات میں دھاندلی کا الزام، پیپلز پارٹی رہنما کا مسلم لیگ ن حکومت کے جلد خاتمے کا دعویٰ

اسلام آباد، 09 اگست 2026 (کامران راجا): پاکستان پیپلز پارٹی آزاد جموں و کشمیر کے صدر چوہدری یاسین نے حالیہ آزاد کشمیر انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ متنازع انتخابی عمل سے خطے کے بارے میں عالمی سطح پر منفی پیغام گیا ہے، جبکہ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت زیادہ دیر قائم نہیں رہ سکے گی۔اسلام آباد پریس کلب میں دیگر پیپلز پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری یاسین نے کہا کہ پارٹی کو انتخابات سے قبل ہی انتخابی عمل پر شدید تحفظات تھے اور مبینہ بڑے پیمانے کی بے ضابطگیوں کے باعث انتخابات کو متنازع بنا دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں شفاف انتخابات ہوتے تو عالمی برادری اور کشمیری عوام کو مثبت پیغام جاتا، تاہم انتخابی عمل کے دوران مختلف اقدامات کے باعث منفی تاثر پیدا ہوا۔چوہدری یاسین نے الزام عائد کیا کہ آزاد کشمی...
آزاد کشمیر میں کالعدم گروپ ریاست مخالف پروپیگنڈے کے ذریعے بدامنی پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے: آئی جی پولیس
Latest, پاکستان ٹائمز

آزاد کشمیر میں کالعدم گروپ ریاست مخالف پروپیگنڈے کے ذریعے بدامنی پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے: آئی جی پولیس

مظفرآباد، 09 اگست 2026 (کامران راجا): آزاد جموں و کشمیر کے انسپکٹر جنرل پولیس کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک نے الزام عائد کیا ہے کہ ایک کالعدم گروپ ریاست مخالف پروپیگنڈے کے ذریعے آزاد جموں و کشمیر میں بدامنی پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ پولیس شہداء ڈے کے موقع پر مظفرآباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی پولیس نے پولیس اہلکار عاقب کی ہلاکت کے واقعات اور حالات کا حقائق کی بنیاد پر جائزہ لینے پر زور دیا۔آئی جی پولیس نے الزام عائد کیا کہ کالعدم تنظیم کے ارکان نے عاقب کی میت وصول کرنے کے لیے آنے والے اہلخانہ کو مبینہ طور پر اغوا کیا۔ انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ اہلخانہ کو تشدد اور تضحیک کا نشانہ بنایا گیا اور مبینہ واقعے کی ویڈیوز بھی بنائی گئیں۔کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک کے مطابق عاقب کو شدید نوعیت کی چوٹیں آئیں اور وہ ایمبولینس میں منتقل کیے جانے کے دوران دم توڑ گئے، جبکہ ان کی میت مبینہ طور پ...
پاکستان کے محمد زبیر پیرس میں ٹیکن 8 کے عالمی چیمپئن بن گئے
Latest, پاکستان ٹائمز

پاکستان کے محمد زبیر پیرس میں ٹیکن 8 کے عالمی چیمپئن بن گئے

پیرس، 09 اگست 2026 (غفران): پاکستان کے محمد زبیر نے پیرس میں منعقد ہونے والے ای اسپورٹس ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیکن 8 کے عالمی چیمپئن کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔ محمد زبیر نے ہفتے کو کھیلے گئے گرینڈ فائنل میں جنوبی کوریا کے لوہائی کو 0-5 سے شکست دے کر عالمی ٹائٹل اپنے نام کیا اور 2 لاکھ 50 ہزار ڈالر کی انعامی رقم بھی حاصل کی۔ پاکستانی ای اسپورٹس کھلاڑی نے 5 سے 8 اگست تک جاری رہنے والے ٹورنامنٹ میں شاندار سفر طے کیا۔ زبیر نے ابتدائی مراحل میں سخت مقابلوں کے بعد ناک آؤٹ مرحلے میں اپنی کارکردگی میں مزید بہتری لائی اور دنیا کے بہترین ٹیکن کھلاڑیوں کو شکست دیتے ہوئے فائنل تک رسائی حاصل کی۔ جمعہ کو دوسرے گروپ مرحلے میں محمد زبیر کا مقابلہ اپنے ہم وطن اور عالمی سطح پر معروف ٹیکن کھلاڑی ارسلان ’’ایش‘‘ صدیقی سے ہوا، جہاں زبیر نے کامیابی حاصل کی۔ دونوں کھلاڑی ہفتے کو سیمی فائن...
عقیل خان، اعصام الحق قریشی کی قیادت میں پاکستان نے آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ ٹیم چیمپئن شپ میں تاریخی سلور میڈل جیت لیا
Latest, پاکستان ٹائمز

عقیل خان، اعصام الحق قریشی کی قیادت میں پاکستان نے آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ ٹیم چیمپئن شپ میں تاریخی سلور میڈل جیت لیا

اسلام آباد، 09 اگست 2026 (کامران راجہ): پاکستان کے ٹینس کے تجربہ کار کھلاڑیوں نے پرتگال میں منعقدہ آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ ٹیم چیمپئن شپ کے 45+ کیٹیگری میں سلور میڈل جیت کر تاریخ رقم کردی، جو اس باوقار عالمی ایونٹ میں پاکستان کی اب تک کی بہترین کارکردگی ہے۔پاکستان کی شاندار مہم کا اختتام پرتگال کے جیمور ٹینس سینٹر میں ٹاپ سیڈ اور ٹورنامنٹ کی فیورٹ ٹیم اسپین کے خلاف سخت مقابلے کے فائنل میں ہوا۔فیصلہ کن دوسرے سنگلز میچ میں پاکستان کے عقیل خان کو اسپین کے فرانسسکو جیویر مارٹینیز بینا نے 6-4، 6-2 سے شکست دی، جو ٹورنامنٹ کے نمایاں کھلاڑیوں میں شامل تھے۔ عقیل خان نے پورے چیمپئن شپ کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنگلز اور ڈبلز مقابلوں میں سابق پاکستانی نمبر ون اعصام الحق قریشی کے ہمراہ کئی اہم کامیابیاں حاصل کیں۔پاکستان نے فائنل تک رسائی کے سفر میں امریکہ، کینیڈا، میزبان پرتگال اور ...
سعودی عرب اور یمن کی آبنائے ہرمز میں اماراتی آئل ٹینکر پر حملے کی مذمت
Latest, پاکستان ٹائمز

سعودی عرب اور یمن کی آبنائے ہرمز میں اماراتی آئل ٹینکر پر حملے کی مذمت

ریاض، 09 اگست 2026 (غفران): سعودی عرب اور یمن کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حکومت نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے متحدہ عرب امارات کی سرکاری توانائی کمپنی کے زیرِ انتظام آئل ٹینکر پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔دونوں ممالک نے بحرین، اردن، قطر اور شام کے ساتھ مل کر اس واقعے کی مذمت کی ہے، جس کا الزام متحدہ عرب امارات نے ایران پر عائد کیا ہے۔ اماراتی حکام کے مطابق حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔سعودی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں حملے کو بحری سلامتی اور محفوظ جہاز رانی کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے خبردار کیا کہ ایسے واقعات عالمی توانائی کی فراہمی کے تحفظ کے لیے بھی خطرہ بن سکتے ہیںسعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ مملکت ایران کو اس کی مسلسل جارحانہ کارروائیوں کے نتائج کا ذمہ دار قرار دیتی ہے اور تہران سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر ایسی خلاف ورزیوں کا سلسلہ بند کرے۔ دریں اثناء یمن کی وزارت خا...
جنگلاتی آگ پھیلنے کے بعد انڈونیشیا نے ماؤنٹ برومو نیشنل پارک بند کر دیا
Latest, پاکستان ٹائمز

جنگلاتی آگ پھیلنے کے بعد انڈونیشیا نے ماؤنٹ برومو نیشنل پارک بند کر دیا

جکارتہ، 09 اگست، 2026 (غفران): انڈونیشیا نے مشرقی جاوا میں واقع ماؤنٹ برومو نیشنل پارک تک تمام رسائی بند کر دی ہے، جہاں آتش فشاں کے کیلڈیرا کے علاقے میں پیر سے لگی جنگلاتی آگ تیزی سے پھیل رہی ہے۔پارک انتظامیہ نے ہفتے کی شب اعلان کیا کہ تمام سیاحتی سرگرمیاں ہفتے کی شام سے غیر معینہ مدت کے لیے معطل کر دی گئی ہیں۔ماؤنٹ برومو میں لگی آگ اب تک تقریباً 176 ہیکٹر (435 ایکڑ) رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے چکی ہے۔ ماؤنٹ برومو ایک فعال آتش فشاں اور انڈونیشیا کے مقبول ترین سیاحتی مقامات میں شمار ہوتا ہے، جو اپنے وسیع و عریض ’’ریت کے سمندر‘‘ پر مشتمل کیلڈیرا کے باعث دنیا بھر میں مشہور ہے۔ جمعرات کو آگ سے متاثرہ رقبہ تقریباً 60 ہیکٹر بتایا گیا تھا، جو اب نمایاں طور پر بڑھ چکا ہے۔پارک انتظامیہ نے کہا کہ سیاحوں، عملے اور قریبی علاقوں میں رہنے والے افراد کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے پارک کو بند کرنا ضروری تھا...
پاکستان کا انٹرنیشنل نیوکلیئر سائنس اولمپیاڈ میں شاندار کارنامہ، تین تمغے جیت لیے
Latest, پاکستان ٹائمز

پاکستان کا انٹرنیشنل نیوکلیئر سائنس اولمپیاڈ میں شاندار کارنامہ، تین تمغے جیت لیے

اسلام آباد، 9 اگست 2026(نوشین.): پاکستانی طلبہ کی ٹیم نے سعودی عرب کے شہر جدہ میں منعقد ہونے والے تیسرے انٹرنیشنل نیوکلیئر سائنس اولمپیاڈ میں تین تمغے جیت کر ملک کا نام روشن کر دیا۔2 سے 8 اگست تک جاری رہنے والے اس بین الاقوامی مقابلے میں 19 ممالک سے تقریباً 120 طلبہ اور ماہرین نے شرکت کی۔ اولمپیاڈ کا مقصد ثانوی سطح کے طلبہ میں نیوکلیئر سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں سائنسی مہارت اور بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینا ہے۔پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے مطابق ٹیم پاکستان نے ایک طلائی اور دو چاندی کے تمغے حاصل کیے۔لاہور کی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کی نمائندگی کرنے والے پاکستانی طالب علم محمد علی نے طلائی تمغہ حاصل کیا، جبکہ راولپنڈی کے ایف جی سر سید کالج کے محمد عثمان اور کراچی کے نکسور کالج کی سیرت فاطمہ بھٹی نے پاکستان کے لیے چاندی کے تمغے جیتے۔لاہور کے سندر اسکول کے سید شجاع حیدر نے بھی بین الاقو...
وفاقی وزیر ریلوے کا مسن کلر کے قریب منہدم پل اور متاثرہ ریلوے ٹریک کا معائنہ
Latest, پاکستان ٹائمز

وفاقی وزیر ریلوے کا مسن کلر کے قریب منہدم پل اور متاثرہ ریلوے ٹریک کا معائنہ

لاہور، 9 اگست 2026 (کامران راجہ): وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے مسن کلر کے قریب منہدم ہونے والے پل اور متاثرہ ریلوے ٹریک کا تفصیلی معائنہ کیا۔وفاقی وزیر نے ریلوے ٹرالی کے ذریعے متاثرہ مقام کا دورہ کیا اور پل و ریلوے ٹریک کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہیں پل اور ریلوے ٹریک کے متاثرہ حصے کو پہنچنے والے نقصان، موجودہ صورتحال اور بحالی کے لیے مجوزہ اقدامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔محمد حنیف عباسی نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ پل کی بحالی کے لیے تمام ضروری تکنیکی اور تعمیراتی تقاضوں پر مشتمل جامع فزیبلٹی رپورٹ 20 روز کے اندر تیار کرکے پیش کی جائے۔انہوں نے کہا کہ فزیبلٹی رپورٹ مکمل ہونے کے بعد پل کی تعمیر نو اور متاثرہ ریلوے ٹریک کی بحالی کا عملی کام پاکستان ریلوے کے انجینئرز انجام دیں گے۔وفاقی وزیر نے ہدایت کی کہ بحالی کا کام تمام مطلوبہ حفاظتی معیارات اور تکنیکی تق...