اے ایف سی انڈر 17 ایشین کپ کوالیفائرز، پاکستان کو ایران کے ہاتھوں ایک صفر سے شکست
وینتیان، 11 نومبر 2026 (نوشین): پاکستان نے 2027 اے ایف سی انڈر 17 ایشین کپ کے گروپ ڈی کوالیفائرز میں شاندار مقابلہ کیا تاہم ایران کے ہاتھوں ایک صفر سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ لاؤس نیشنل اسٹیڈیم میں بدھ کو کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ابتدائی گول کھانے کے باوجود بھرپور مزاحمت کی اور مقابلہ برابر کرنے کے لیے کئی مواقع پیدا کیے۔ ایران کی جانب سے امیر محمد زارعی نے نویں منٹ میں پاکستان کے دائیں جانب سے ہونے والے حملے کو گول میں تبدیل کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔ پاکستان نے فوری طور پر جوابی حملے شروع کیے اور ندیم حسین نے حسن علی کی عمدہ انفرادی کوشش کے بعد کارنر پر ہیڈر کے ذریعے گول کرنے کی کوشش کی تاہم گیند گول کیپر کے ہاتھوں میں چلی گئی۔ محمد عیسیٰ نے دائیں جانب اپنی تیز رفتار اور جارحانہ کھیل سے ایرانی دفاع کے لیے مشکلات پیدا کیں جبکہ حسن علی بائیں جانب سے مسلسل حملے کرتے رہے۔ پہلے ہاف کے ...









