Friday, September 20

پاکستان ٹائمز

تیز گام ایکسپریس میں پریمیم لاؤنج ڈائننگ کار کا اضافہ
Latest, پاکستان ٹائمز

تیز گام ایکسپریس میں پریمیم لاؤنج ڈائننگ کار کا اضافہ

تیز گام ایکسپریس میں پریمیم لاؤنج ڈائننگ کار کا اضافہ پاکستان ریلوے نے تیز گام ایکسپریس میں پریمیم لاؤنج ڈائننگ کار کا اضافہ کر دیا۔ چیف ایگزیکٹو افسر پاکستان ریلویز عامر علی بلوچ نے لاہور ریلوے سٹیشن پر نئی ڈائننگ کار کا افتتاح کیا جو 20 مئی سے تیز گام ایکسپریس میں لگائی جائے گی۔ نئی ڈائننگ کار میں بیٹھنے کی جگہ کو مسافروں کی ڈیمانڈ پر مزید کشادہ کیا گیا ہے۔ پریمیم لاؤنج ڈائننگ کار میں ایک وقت میں 35 مسافر کھانا کھا سکیں گے۔ کار میں 40 سے زائد کھانے موجود ہوں گے جن میں سُوپ، برگر، پیزا، کڑاہی، سینڈوچ، پراٹھا رول، فرنچ فرائز، بریانی بھی شامل ہیں۔ اس سے قبل بہاءالدین زکریا ایکسپریس میں پریمیم لاؤنج ڈائننگ کار لگائی گئی تھی۔ زکریا ایکسپریس میں کامیابی پر نئی ڈائننگ کار کا دائرہ کار بڑھایا گیا۔ پریمیم لاؤنج کی مقبولیت کے پیشِ نظر اگلے چند ہفتوں میں اسے خیبر میل اور علامہ اقبال ایکسپریس می...
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار بیجنگ، چین پہنچ گئے
Latest, پاکستان ٹائمز

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار بیجنگ، چین پہنچ گئے

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار بیجنگ، چین پہنچ گئے ان کا استقبال ڈائریکٹر جنرل، سفیر وانگ فو کانگ اور چین میں پاکستان کے سفیر، سفیر خلیل ہاشمی نے کیا نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ چینی وزیر خارجہ وانگ یی کے ساتھ پانچویں پاک چین وزرائے خارجہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ کی مشترکہ صدارت کریں گے پاک چین تعلقات کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کیا جائے گا نائب وزیراعظم چینی رہنماؤں اور اعلیٰ حکام اور ممتاز کاروباری اداروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے   Editor: kamran Raja...
ماہرین کا بلوچستان میں ماحولیاتی رپورٹنگ موثر بنانے کے لئے ڈیجیٹل میڈیا کے موثر استعمال پر زور
Latest, پاکستان ٹائمز

ماہرین کا بلوچستان میں ماحولیاتی رپورٹنگ موثر بنانے کے لئے ڈیجیٹل میڈیا کے موثر استعمال پر زور

کوئٹہ، پاکستان – کوہِ سلیمان اور ٹوبہ کاکڑ کے پہاڑی سلسلوں کی شان و شوکت کے درمیان واقع اور بلوچستان کے سطح مرتفع کی وسیع وسعت سے گھرا ہوا صوبائی دارالحکومت کوئٹہ قدرتی حسن سے مالا مال ہے۔ تاہم بلوچستان کے مختلف اضلاع کا ماحولیاتی منظر نامہ منفردہے، جس میں سرسبز وادیوں اور زرخیز باغات کے ساتھ خشک صحرا بھی موجود ہیں۔ صحرا اور پانی کی قلت جیسے زبردست چیلنجوں کا سامنا کرنے کے باوجود، یہ زمین اپنے لوگوں اور ماحول کے مابین منفرد تعلق کی علامت بنی ہوئی ہے۔ گلوبل نیبر ہوڈ فار میڈیا انوویشن (جی این ایم آئی) نے امریکی محکمہ خارجہ کے تعاون سے کوئٹہمیں سبز جرنلزم فیلوشپ پروگرام کی ٹریننگ کا انعقاد کیا۔ سینیئر ماحولیاتی صحافی عافیہ سلام کی سربراہی میں منعقد ہونے والی اس تربیتی نشست کا مقصد درمیانے درجے کے صحافیوں، ڈیجیٹل کانٹینٹ تیار کرنے والوں اور ڈاکیومنٹری پروڈیوسرز کو بااختیار بنانا ہے جو مختلف...
میوزک ڈپلومیسی سے امریکا اور پاکستان کے درمیان ثقافتی تعلقات کو مزید تقویت ملی۔
Latest, پاکستان ٹائمز

میوزک ڈپلومیسی سے امریکا اور پاکستان کے درمیان ثقافتی تعلقات کو مزید تقویت ملی۔

خواتین فنکاروں کے مشہور امریکی بینڈ ریننگ جین کیجانب سے کراچی میں شاندار پرفارمنس سے دورہ پاکستان کا اختتام۔ میوزک ڈپلومیسی سے امریکا اور پاکستان کے درمیان ثقافتی تعلقات کو مزید تقویت ملی۔ معروف امریکی میوزک بینڈ ریننگ جین نے پاکستان میں دو ہفتوں پر محیط اپنے حالیہ دورے کا آخری پڑاؤ کراچی میں کیا، جہاں بینڈ کی زیر قیادت طالب علموں کے جیم-اینڈ- لرن سیشنز اور موسیقی پر ورکشاپس کا انعقاد ہوا، جس میں انہوں نے کراچی بھر سے آئے موسیقی کی شائقین کے ساتھ سحر انگیز آواز میں فن کا مظاہرہ بھی کیا۔ آرٹس کاؤنسل آف پاکستان اور نیشنل اکیڈمی آف آرٹس کے ساتھ مصروف عمل امریکی میوزک بینڈ کراچی میں موسیقی کے متنوع منظرنامے کا مداح بن گیا۔ ریننگ جین کی ممبر گلوکار ہ اور سیلو سے ساز چھیڑنے والی مائے بلوم فیلڈ کا کہنا تھا کہ "پاکستان میں جس گرمی جوشی سے استقبال اور مہمان نوازی کی گئی، وہ باعث مسرت ہے، یہاں کے...
لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بین الاقوامی پروازیں بحال کر دی گئیں۔
Latest, پاکستان ٹائمز

لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بین الاقوامی پروازیں بحال کر دی گئیں۔

نو مئی 2024 کو صبح 5 بجکر 25منٹ پر لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں انٹرنیشنل ڈیپارچر لاؤنج کے ایک حصے میں آگ لگی، جس سے فلائٹ آپریشن میں خلل پڑا۔ تاہم اللہ کے فضل و کرم سے تمام عملے اور مسافروں کو بروقت بحفاظت نکال لیا گیا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) اور فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے فوری طور پر نظام کی بحالی کے لیے کوششیں شروع کیں۔ حج پروازوں کی فوری روانگی کے لیے امیگریشن عملے نے تین پروازوں کی مینوول امیگریشن کی اور ساتھ ساتھ پانچ بین الاقوامی آرائیوں فلائیٹس کو بھی ہینڈل کیا گیا اور ہموار فلائیٹ آپریشنز کو یقینی بنایا۔ اس کے ساتھ ساتھ ڈومیسٹک پروازیں دوبارہ شروع ہوئیں، اور انٹیگریٹڈ بارڈر مینجمنٹ سسٹم کو بحال کرنے کی ہنگامی کوششیں شروع کردی گئیں۔ وزیر ہوا بازی نے بحالی کے کام کی پیشرفت کا جائزہ لینے کے لیے ذاتی طور پر ہوائی اڈے کا دورہ کیا اور سسٹم کی بح...
سعودی تجارتی وفد سرمایہ کاری کے باہمی تعاون کے لیے پاکستان پہنچ گیا۔
Latest, پاکستان ٹائمز

سعودی تجارتی وفد سرمایہ کاری کے باہمی تعاون کے لیے پاکستان پہنچ گیا۔

سعودی تجارتی وفد سرمایہ کاری کے باہمی تعاون کے لیے پاکستان پہنچ گیا۔ سعودی عرب کے نائب وزیر سرمایہ کاری ایچ-ای ابراہیم المبارک کی قیادت میں 50 ارکان پر مشتمل اعلیٰ سطحی تجارتی وفد پاکستان پہنچا۔ وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور وزیرِ پیٹرولیم مصدق ملک نے نورخان ایئربیس پر سعودی معززین کا استقبال کیا۔ تین روزہ سعودی دورہ کا مقصد پاکستان میں کاروبار کے مختلف مواقع پر دونوں ملکوں کے سرمایہ کاروں کی آپس میں ایک دوسرے سے تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینا ۔ جام کمال خان وزارت تجارت نے اپنے سعودی ہم منصبوں کے ساتھ B2B ملاقاتوں کے لیے متعلقہ شعبوں میں بڑی تعداد میں پاکستانی کمپنیوں کا انتخاب کیا ہے۔ جام کمال خان اعلیٰ پاکستانی کمپنیاں 30 سعودی کمپنیوں کے ساتھ مختلف شعبوں میں منسلک ہوں گی۔ بزنس ٹو بزنس (B2B) میٹنگز زراعت، کان کنی، انسانی وسائل، توانائی، کیمیکلز اور میری ٹائم، جیسے شعبوں پر تو...
پاکستان مسلم لیگ قیوم کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کا اجلاس، سید ثقلین عباس بخاری، پارٹی کے نئے صدر منتخب
Latest, پاکستان ٹائمز

پاکستان مسلم لیگ قیوم کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کا اجلاس، سید ثقلین عباس بخاری، پارٹی کے نئے صدر منتخب

پاکستان مسلم لیگ قیوم کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کا اجلاس سیکرٹری جنرل اکرم ندیم کی صدارت میں شروع ہوا۔ پارٹی کی سی ڈبلیو سی کے تمام ممبران نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں شریک تمام ممبران انتخابی عمل میں حصہ لیا۔ پارٹی صدر کے لیے نامزد امیدوار سید ثقلین عباس بخاری کو بلا مقابلہ منتخب کر لیا گیا۔ اجلاس میں تمام ممبران نے اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے سید ثقلین عباس بخاری کی حمایت کی۔ یہ انتخابی عمل پارٹی کے سابق صدر سید فقیر حسین بخاری کے انتقال کے بعد عمل میں لایا گیا۔ نو منتخب صدر کے انتخاب کے بعد مرحوم صدر سید فقیر حسین بخاری کے لیے دعائے مغفرت بھی کی گئی۔ بعد میں اجلاس کی صدارت پارٹی کے نو منتخب صدر سید ثقلین عباس بخاری نے سنبھالتے ہوئے سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے ممبران سے خطاب میں کہا کہ میں تمام ممبران کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کرتے ہوئے پارٹی کی صدارت کی ذمہ داری مجھے...
پاکستان کی معیشت کو دوبارہ فعال بنانے کے لیے ورلڈ بینک اور پائِیڈ  انقلابی اصلاحات کے آغاز کے لئے ملکر کوششیں کرنے کا اعادہ کردیا
Latest, پاکستان ٹائمز

پاکستان کی معیشت کو دوبارہ فعال بنانے کے لیے ورلڈ بینک اور پائِیڈ  انقلابی اصلاحات کے آغاز کے لئے ملکر کوششیں کرنے کا اعادہ کردیا

پاکستان کی معیشت کو دوبارہ فعال بنانے کے لیے ورلڈ بینک اور پائِیڈ  انقلابی اصلاحات کے آغاز کے لئے ملکر کوششیں کرنے کا اعادہ کردیا ورلڈ بینک اور پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس (پی آئی ڈی ای) کے درمیان مشترکہ تقریب کامیابی سے اختتام پذیر ہوئی، جس میں پاکستان کے اقتصادی مستقبل کی تشکیل میں دلچسپی رکھنے والے مختلف فریقین کو اکٹھا کیا گیا۔ یہ نمایاں اجتماع، جو ملک کے نئے اقتصادی ترقیاتی ایجنڈے کی حمایت میں ڈیزائن کیا گیا تھا اور اگلے پانچ سالوں میں نافذ العمل ہوگا، جامع بحثوں اور عملی اصلاحات کے مشترکہ عزم کی نشاندہی کی گئی۔ ڈاکٹر ندیم الحق، وائس چانسلر پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس (پی آئی ڈی ای)، نے فوری اصلاحی ایجنڈا - آئی ایم ایف اور اس سے آگے" کے عنوان سے ایک اہم اقتصادی اصلاحی پہلو پر بات چیت کا آغاز کیا۔ یوں پروگرام کا آغاز ان کے افتتاحی خطاب سے ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ ...
ایچ ای سی نے انڈرگریجویٹ پروگرامز کے لیے پاکستان اسٹڈیز کورس تیار کیا ہے
Latest, پاکستان ٹائمز

ایچ ای سی نے انڈرگریجویٹ پروگرامز کے لیے پاکستان اسٹڈیز کورس تیار کیا ہے

 ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی)، پاکستان نے پاکستان اسٹڈیز پر ایک کورس تیار کیا ہے، اورانڈر گریجویٹ ایجوکیشن پالیسی کے تعلیمی جزو میں اس کو شامل کرنے پر زور دیا ہے۔ اس سلسلے میں ایچ ای سی کی کورس ڈیزائن کمیٹی نے ایچ ای سی ریجنل سینٹرکراچی میں ایک اہم اجلاس منعقد کیا جس میں انڈر گریجویٹ پروگرامز کے لیے دو کریڈٹ کورس ’پاکستان اسٹڈیز‘ کے عنوان سے تشکیل دیا گیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایچ ای سی محمد علی بیگ نے سیشن کا آغازکیا۔ انہوں نے پاکستان اسٹڈیز پر ایک باریک بینی سے تیار کردہ کورس کی ضرورت پر زور دیا جو طلباء کو پاکستان کی شناخت کی ایک جامع دریافت پیش کرے، جس میں پاکستان کی جغرافیائی، تاریخی اور ثقافتی جہتیں شامل ہیں۔ کمیٹی میں شعبہ کے ممتاز ماہرین شامل تھے جن میں چیئرپرسن شعبہ پاکستان سٹڈیز، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی، فیصل آباد، پروفیسر ڈاکٹر عبدالقادر مشتاق، پروفیسر ڈاکٹر عبدالقادر مشتاق شامل...
موبائل فون آپریٹرز کا شدید بارشوں سے متاثر گوادر میں ریلیف
Latest, پاکستان ٹائمز

موبائل فون آپریٹرز کا شدید بارشوں سے متاثر گوادر میں ریلیف

موبائل فون آپریٹرز کا شدید بارشوں سے متاثر گوادر میں ریلیف ۔  گوادر میں حالیہ شدید بارشوں میں موبائل فون آپریٹرز نیٹ ورک کی بحالی کے ساتھ ساتھ صارفین کے ریلیف کے لئے پر عزم ہیں۔ جاز متاثرہ علاقوں میں صارفین کو 3 دن تک 50 منٹ (جاز اور پی ٹی سی ایل) مفت فراہم کر رہا ہے. مزید برآں زونگ متاثرہ علاقوں میں صارفین کو مفت سروسز فراہم کر رہا ہے۔ صارفین #9090* ڈائل کرکے 01 دن کے لیے 20 آن نیٹ مفت منٹس حاصل کرسکتے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں یوفون کے صارفین 7 دن تک یوفون سے یوفون 70 اور یو فون سے پی ٹی سی ایل بغیر کسی سیٹ اپ چارجز کے مفت منٹس حاصل کر سکتے ہیں. اسی طرح ٹیلی نار کے صارفین #29*345* ڈائل کر کے اگلے 4 دن کے لئے 10 ٹیلی نار منٹس مفت حاصل کرسکتے ہیں. واضح رہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) متاثرین کے ساتھ یکجہتی کے طور پر متاثرہ علاقوں میں مواصلاتی نظام کی نگرانی کا سلسل...