Monday, September 16

پاکستان ٹائمز

اوزون کی تہہ کے تحفظ اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کنٹرول کرنے کے لیے پرعزم ہیں، رومینہ خورشید
Latest, پاکستان ٹائمز

اوزون کی تہہ کے تحفظ اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کنٹرول کرنے کے لیے پرعزم ہیں، رومینہ خورشید

اوزون کے عالمی دن کے موقعہ پرموسمیاتی تبدیلی کی وزارت میں اجلاس منعقد ھوا۔اجلاس کی صدارت وزیر اعظم کے موسمیاتی تبدیلی کی معاون رومینہ خورشید عالم نے کی۔ انھوں نے اوزون کی تہہ کے تحفظ کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا پاکستان اوزون کی تہہ کے تحفظ اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کنٹرول کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انھوں نے مذید کہا کی مونٹریال پروٹوکول عالمی ماحولیاتی ایکشن کے حوالے سے اھم ھے۔ موسمیاتی تبدیلی اور انسانی سرگرمیوں سے اوزون کی تہہ کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ رومینہ خورشید نے کہا کہ پاکستان اوزون کی تہہ کو ختم کرنے والے مادوں پر قابو پانے کے لیئے اور کیگالی ترمیم کے تحت متوقہ ہائیڈرو فلورو کاربن میں بتدریج کمی کے لئیے کوشش کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مونٹریال پروٹوکول کے تحت پاکستان کولنگ ایکشن پلان کا مقصد کاربن کے اخراج کو کم کرنا ہے۔ وزیر اعظم کے موسمیاتی تبدیلی کی معاون رومینہ خورشید...
سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ کی زیر صدارت پاکستان کے قونصل جنرلز کی کانفرنس ، پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ موثر روابط اور پاک امریکہ تجارت میں اضافے کے حوالے سے حکمت عملی پر غور
Latest, پاکستان ٹائمز

سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ کی زیر صدارت پاکستان کے قونصل جنرلز کی کانفرنس ، پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ موثر روابط اور پاک امریکہ تجارت میں اضافے کے حوالے سے حکمت عملی پر غور

پاکستانی کمیونٹی ہمارا سب سے بڑا اثاثہ اور پاک امریکہ تعلقات کی سب سے پائیدار کڑی ہے امریکہ کے طول و عرض میں موجود اپنے لوگوں تک پہنچنے اور ان کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش برؤے کار لائی جائے قونصل جنرلز اور ٹریڈ افسران ریاستی سطح پر تجارتی امکانات کے مواقع تلاش کرنے پر خصوصی توجہ دیں. امریکہ میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے سفارت خانہ واشنگٹن ڈی سی میں پاکستان کے قونصل جنرلز کی ایک روزہ کانفرنس کی صدارت کی۔ یہ کانفرنس پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ موثر روابط ، بہتر خدمات کی فراہمی، قونصلر خدمات کی بہتری اور امریکہ کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو بڑھانے کے حوالے سے متعلق اہم امور پر غور و خوض کے لیے منعقد کی گئی تھی۔ چھ گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے اس اجلاس میں شکاگو، ہیوسٹن، لاس اینجلس اور نیویارک میں پاکستان کے قونصل جنرلز نے شرکت کی۔ پاکستانی قونصلیٹ کے کمرشل اور ٹریڈ افسران بھی اجلاس...
صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ کا بزنس رول ماڈل ایوارڈ تقریب سے خطاب
Latest, پاکستان ٹائمز

صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ کا بزنس رول ماڈل ایوارڈ تقریب سے خطاب

ایف پی سی سی آئی نے نینشل اکنامک تھنک ٹینک قائم کیا ہے۔ معاشی تھنک ٹینک کا قیام ملکی معیشت کی بہتری کیلئے اہم ہے. ایف پی سی سی آئی نے آئی پی پیز کے معاملے پر بھرپور آواز اٹھائی جلد اس کے نتائج سامنے آئیں گے، عاطف اکرام شیخ شرح سود میں کمی کے حوالے سے بھی فیڈریشن نے آواز اٹھائی. ایف پی سی سی آئی اپنے حصے کا کام کر رہی ہے، آپ سب کے تعاون سے مزید کام جاری رکھیں گے.فیڈریشن کے پلیٹ فارم کو استعمال کرتے ہوئے بزنس کمیونٹی کے مسائل حل کریں گے ویژن 2030 کے تحت ملک برآمدات کو 100 ارب تک لے کر جانا ہے   Sub Editor: Nosheen...
8 کاروائیوں میں 2 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 28 کلوگرام منشیات برآمد، 6 ملزمان گرفتار۔
Latest, پاکستان ٹائمز

8 کاروائیوں میں 2 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 28 کلوگرام منشیات برآمد، 6 ملزمان گرفتار۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری۔ 8 کاروائیوں میں 2 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 28 کلوگرام منشیات برآمد، 6 ملزمان گرفتار۔ تعلیمی اداروں میں کارروائیاں۔ پشاور میں یونیورسٹی کے قریب کار سوار ملزم کے قبضے سے 115 گرام چرس برآمد۔ سہراب گوٹھ کراچی میں ملزم سے 570 عدد ایکسٹیسی گولیاں برآمد۔ کوئٹہ میں یونیورسٹی کے قریب ملزم سے 4 کلوگرام آئس برآمد۔ گرفتار ملزمان کا تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف۔ قراقرم ہائی وے مانسہرہ پر دوران تلاشی گاڑی سے 3.6 کلو گرام چرس برآمد، ملزم گرفتار۔ مارگلہ روڈ اسلام آباد پر موٹر سائیکل سوار ملزم کے بیگ سے 8.4 کلو گرام چرس برآمد۔ ڈی جی خان میں ٹانمی موڑ کے قریب ملزم سے 1 کلوگرام آئس برآمد. جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر کوریئر آفس میں بحرین بھیجے جانے والے پارسل سے 400 گرام آئس برآمد۔ ...
آئی ایم او کے سیکریٹری جنرل آرسینیو ڈومنگس کی کراچی آمد
Latest, پاکستان ٹائمز

آئی ایم او کے سیکریٹری جنرل آرسینیو ڈومنگس کی کراچی آمد

آرسینیو ڈومنگس نے پاکستان میرین اکیڈمی کا دورہ کیا۔ آرسینیو ڈومنگس نے پاکستانی مرچنٹ نیوی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ وفاقی وزیر برائے بحری امور قیصر احمد شیخ بھی آرسینیو ڈومنگس کے ہمراہ ہیں۔ پی ایم ای آمد پر مہمانان کو گارڈ آف آنر پیش گیا   Sub Editor: Ghufran
این پی او پاکستان اور اے پی او جاپان کے زیر اہتمام “اسٹریٹجک مارکیٹنگ فار ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن ” پر چار روزہ ورکشاپ اختتام پذیر
Latest, پاکستان ٹائمز

این پی او پاکستان اور اے پی او جاپان کے زیر اہتمام “اسٹریٹجک مارکیٹنگ فار ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن ” پر چار روزہ ورکشاپ اختتام پذیر

جمعہ 13 ستمبر 2024 کو نیشنل پروڈکٹیوٹی آرگنائزیشن (این پی او) پاکستان نے ایشین پروڈکٹیوٹی آرگنائزیشن (اے پی او) جاپان کے تعاون سے "اسٹریٹجک مارکیٹنگ فار ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن “کے موضوع پر 4 روزہ بین الاقوامی ورکشاپ کی میزبانی کی ، جو آج اختتام پذیر ہوئی ۔ ورکشاپ نے پورے خطے کے ماہرین اور پریکٹیشنرز کو ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی حکمت عملیوں میں علم اور بہترین طریقوں کا اشتراک کرنے کے لیے اکٹھا کیا۔ ۔ شرکاء کو ڈی پی ایل پرائیویٹ لمیٹڈ کے سی ای او سید احمد سمیت معروف صنعتی رہنماؤں سے سیکھنے کا موقع ملا ، جنہوں نے مارکیٹنگ کے جدید طریقوں کو اپنانے میں اپنی کمپنی کی کامیابی کی کہانی شیئر کی ۔ اختتامی تقریب میں این پی او پاکستان کے سی ای او جناب محمد عالمگیر چودھری نے شرکت کی جنہوں نے شرکاء ، مقررین اور تعاون کرنے والی تنظیموں کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے آج کے تیز رفتار کاروباری ماحول میں ڈیجیٹل تبدیل...
اے ایس ایف کے عملے نے بحرین جانے والی پرواز پر ایک مسافر سے 1.203کلو گرام ہیروئن برآمد کرلی۔
Latest, پاکستان ٹائمز

اے ایس ایف کے عملے نے بحرین جانے والی پرواز پر ایک مسافر سے 1.203کلو گرام ہیروئن برآمد کرلی۔

تفصیلات کے مطابق بحرین کی پرواز پر جانیوالے مسافر محمد شعیب نے مذکورہ منشیات بیگ کے پیندے میں مہارت سے چھپا رکھی تھی تاہم اے ایس ایف کے عملے نے مسافر کے سامان کی سرچ کرنے پر سامان کو مشکوک قرار دیا اور تلاشی پر بیگ کے پیندے سے 1.203 کلو گرام ہیروئن برآمد کرکے سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔ ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد مزید قانونی کارروائی کے لیے برآمد شدہ منشیات کے ساتھ اے این ایف حکام کے حوالے کردیا گیا۔   Editor: kamran Raja
وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیو عائشہ رضا فاروق اور وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے قومی صحت ڈاکٹر مختار احمد بھرت کی ملاقات
Latest, پاکستان ٹائمز

وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیو عائشہ رضا فاروق اور وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے قومی صحت ڈاکٹر مختار احمد بھرت کی ملاقات

وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیو عائشہ رضا فاروق اور وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے قومی صحت ڈاکٹر مختار احمد بھرت کی ملاقات. ملاقات کے دوران ملک بھر میں جاری انسدادِ پولیو مہم سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا ملک بھر کے 115 اضلاع میں 9 تا 15 ستمبر خصوصی انسداد پولیو مہم جاری ہے انسداد پولیو مہم کے پہلے روز 88 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے ہیں. وزیراعظم کی قیادت میں پولیو کے خاتمے کے لئے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں. پولیو ورکرز ہمارے ہیروز ہیں والدین ان سے بھرپور تعاون کریں اپنے 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں   Sub Editor: Ghufran...
مضر صحت میٹھے مشروبات کے استعمال میں کمی کے لیے قانون سازی میں مشروبات انڈسٹری ایک بڑی رکاوٹ۔ گلوبل ہیلتھ ایڈووکیسی انکوبیٹر کی رپورٹ میں اندسٹری کے ہتھکنڈے بے نقاب
Latest, پاکستان ٹائمز

مضر صحت میٹھے مشروبات کے استعمال میں کمی کے لیے قانون سازی میں مشروبات انڈسٹری ایک بڑی رکاوٹ۔ گلوبل ہیلتھ ایڈووکیسی انکوبیٹر کی رپورٹ میں اندسٹری کے ہتھکنڈے بے نقاب

جمعرات کو، گلوبل ہیلتھ ایڈووکیسی انکیوبیٹر (GHAI) نے اپنی رپورٹ ''سویٹڈ پرافٹس: دی انڈسٹریز پلے بک ٹو فائٹ سویٹینڈ بیوریج ٹیکسز'' جاری کی جس میں مشروبات کی صنعت کی میٹھے مشروبات پر ٹیکسوں کی مخالفت کرنے کی عالمی مہم کو بے نقاب کیا گیا۔ اس رپورٹ میں گلوبل ہیلتھ ایڈووکیسی انکوبیٹر نے 25 سے زائد ممالک میں میٹھے مشروبات پر ٹیکسوں کو روکنے کے لیے بگ سوڈا کی جانب سے استعمال کی گئی پانچ حکمت عملیوں کی نشاندہی کی ہے، جن میں ٹیکس ڈیزائن میں ہیرا پھیری، قانونی چیلنجز کو بڑھانا، سائنسی شواہد کوجھٹلانا، معاشی نقصان کا واویلا اور سماجی خدشات کا استحصال کرنا شامل ہیں۔ رپورٹ میں پالیسی سازوں، سول سوسائٹی اورمائرین صحت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ مضبوط، شواہد پر مبنی ٹیکس ڈیزائن کے ساتھ ان ہتھکنڈوں کی نشاند ہی کریں اور ان کا مقابلہ کریں جو صنعت کے منافع پر عوامی صحت کو ترجیح دیتے ہیں۔ پاکستان نیشنل ہارٹ...
وزیراعلی بلوچستان کی مشیر برائے محکمہ ترقی نسواں، ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی سے پارلیمانی سیکریٹری برائے قانون و پارلیمانی امور نوابزادہ میر زرین خان مگسی نے ملاقات کی
Latest, پاکستان ٹائمز

وزیراعلی بلوچستان کی مشیر برائے محکمہ ترقی نسواں، ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی سے پارلیمانی سیکریٹری برائے قانون و پارلیمانی امور نوابزادہ میر زرین خان مگسی نے ملاقات کی

وزیراعلی بلوچستان کی مشیر برائے محکمہ ترقی نسواں، ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی سے پارلیمانی سیکریٹری برائے قانون و پارلیمانی امور نوابزادہ میر زرین خان مگسی نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران نوابزادہ میر زرین خان مگسی نے ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی کو ستارہ امتیاز حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔ نوابزادہ میر زرین خان مگسی نے اپنے حلقہ انتخاب کی خواتین کی فلاح و بہبود کے لئے ممکنہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ صوبے کی خواتین کا معاشرے میں اہم مقام ہے اور انکے حقوق کا تحفظ ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں خواتین کو آگے لانے کے لئے پروگرامز پر کام جاری ہے۔ ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے مزید کہا کہ ہم خواتین کی ترقی اور ان کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائیں گے۔ مشترکہ اقدامات اور تعاون سے ہی بلوچستان کی خواتین کی ترقی ممکن ہے۔   Sub Editor: Nosheen...