وفاقی وزیر احسن اقبال کی ٹیکنالوجی ماہر اور آکسفورڈ یونیورسٹی کی پروفیسر سے ملاقاتیں، پاکستان کے ڈیجیٹل اور ترقیاتی ایجنڈے پر تبادلہ خیال
نیویارک، 17 جولائی 2026 (نوشین): وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے نیویارک میں ٹیکنالوجی کے شعبے سے وابستہ رہنما سید شمیم عباس نقوی، چیف ایگزیکٹو آفیسر سیف لی شیئر، اور آکسفورڈ یونیورسٹی کے آکسفورڈ پاورٹی اینڈ ہیومن ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو کی ڈائریکٹر پروفیسر صبیحہ الکائر سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں ٹیکنالوجی، جدت، تحقیق اور پائیدار ترقی کے شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سید شمیم عباس نقوی کے ساتھ ملاقات کے دوران وفاقی وزیر نے پاکستان کے ڈیجیٹل تبدیلی کے ایجنڈے، مصنوعی ذہانت، سائبر سیکیورٹی اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے شعبوں میں تعاون کے مواقع پر گفتگو کی۔ ملاقات میں جدت پر مبنی ماحول کے فروغ، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کو مضبوط بنانے کے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
پروفیسر احسن اقبال نے اڑان پاکست...









