دبئی میں قونصلیٹ جنرل پاکستان میں یومِ آزادی کی تقریب
دبئی، 14 اگست 2026 (غفران): قونصلیٹ جنرل پاکستان، دبئی میں پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں قومی جذبے، ملی وقار اور جوش و خروش کے ساتھ آزادی کا جشن منایا گیا۔ تقریب میں متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد، قونصلیٹ جنرل کے افسران و اہلکاران اور دیگر معزز مہمانوں نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فواد علی خان، قائم مقام قونصل جنرل پاکستان دبئی نے پاکستانی کمیونٹی کو یومِ آزادی کی دلی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ 14 اگست قومی کیلنڈر کی محض ایک تاریخ نہیں بلکہ آزادی، قربانی، عزم اور قومی تشخص کی علامت ہے۔قائم مقام قونصل جنرل نے قیامِ پاکستان کی تاریخی جدوجہد اور ملک کے حصول کے لیے دی جانے والی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ قائدِاعظم محمد علی جناح کی بصیرت افروز قیادت میں پاکستان معرضِ وجود میں آیا۔ قائدِاع...







