نیویارک دنیا کے 100 بہترین اسپورٹس سٹیز کی درجہ بندی میں سرفہرست، پاکستان کا کوئی شہر فہرست میں شامل نہیں
لاہور، 15 ستمبر 2026 (نوشین): نیویارک کو 2026 کے لیے دنیا کا بہترین اسپورٹس سٹی قرار دے دیا گیا ہے، نیویارک گزشتہ درجہ بندی میں تیسرے نمبر پر تھا جبکہ پاکستان کا کوئی بھی شہر دنیا کے ٹاپ 100 اسپورٹس سٹیز میں جگہ نہیں بنا سکا۔ سوئٹزرلینڈ میں قائم ادارے برسن کی جانب سے جاری کردہ 2026 اسپورٹس سٹیز رینکنگ کے مطابق پیرس مسلسل تین سال پہلے نمبر پر رہنے کے بعد دوسرے نمبر پر آگیا جبکہ لاس اینجلس نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اس درجہ بندی میں کھیلوں کی عالمی صنعت سے مضبوط تعلق رکھنے والے 100 شہروں کا جائزہ لیا گیا، جس میں ماہرین، کھیلوں کے میڈیا نمائندگان اور بین الاقوامی کھیلوں کے رہنماؤں کی آرا کے علاوہ سوشل میڈیا سرگرمیوں اور میڈیا کوریج کا بھی تجزیہ شامل ہے۔ نیویارک کی پہلی پوزیشن کی ایک اہم وجہ این بی اے چیمپئن شپ اور فیفا ورلڈ کپ فائنل سمیت بڑے کھیلوں کے مقابلوں کی میزبانی قرار دی گئی ہے۔ لندن چوت...




