وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس احمد خان لغاری سے ورلڈ بنک کے مینجنگ ڈائریکٹر آپریشنز محترمہ اینابجرڈے کی ملاقات
اسلام آباد 22 مئی 2025(کامران راجہ):ملک میں بہت جلد مسابقتی عمل کے ذریعے بجلی خریداری کی مارکیٹ متعارف کرائی جارہی ہے اور اس کیلئے تمام ہوم ورک کر لیا گیا ہے۔ یہ بات وفاقی وزیر پاور ڈویژن نے آج ورلڈ بینک کے مینجنگ ڈائریکٹر آپریشنز کی سربراہی میں ایک وفد سے ملاقات میں کی۔
وفاقی وزیر نے وفد کوبریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں بجلی کی مسابقتی مارکیٹ متعارف کرانے کیلئے ضروری اقدامات کئے جار ہے ہیں اور اس ضمن میں مارکیٹ آپریٹرکے طور پر کام کرنے والی کمیٹی آئی ایس ایم او کا قیام کیا جاچکا ہے جس میں قابل ترین افراد کا تقرر کیا جارہاہے۔ حکومت اب سنگل خریدار کے طور پر مزید بجلی نہیں خریدے گی۔
وفاقی وزیر نے پاور سیکٹر کے فنانشل سائیڈ پر روشنی ڈالتے ہوئے وفد کو بتایا کہ اہم اصلاحات کی وجہ سے ریکوری میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ بجلی پر دی جانے والی سبسڈی کو انکے کے حقد...








