پاکستان اور ترکیہ کا جدید دفاعی ٹیکنالوجی میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
اسلام آباد، 18 نومبر 2026 (غفران): پاکستان اور ترکیہ نے بغیر پائلٹ اور خودکار نظام، الیکٹرانک وارفیئر، جدید ایرو اسپیس ٹیکنالوجی، مشترکہ تربیت اور مقامی دفاعی پیداوار کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اتفاق رائے ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اور ترک فضائیہ کے کمانڈر جنرل رفعت دالکیران کے درمیان ملاقات کے دوران طے پایا۔ پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ (ڈی جی پی آر) کے مطابق ملاقات میں آپریشنل ہم آہنگی، تکنیکی تعاون اور مشترکہ فوجی مشقوں کے ذریعے دونوں فضائی افواج کی صلاحیتیں بہتر بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے پاکستان اور ترکیہ کے مضبوط اسٹریٹجک تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے پاک فضائیہ کی جدیدکاری، مقامی ٹیکنالوجی کی ترقی اور جدید آپریشنل صلاحیتوں کے حوالے سے ترک کمانڈر کو بریفنگ دی۔ انہوں ن...





