ایران کا کویت کے فوجی اڈے پر امریکی تنصیبات کو ڈرون حملوں سے نشانہ بنانے کا دعویٰ
اسلام آباد، 18 نومبر 2026 (غفران): ایرانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے فوجی ڈرونز نے کویت میں علی السالم ایئر بیس پر امریکی فوجی تنصیبات اور ہتھیاروں کے نظام کو نشانہ بنایا ہے، جس کے بعد خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق بدھ کی صبح ایرانی فوجی ڈرونز نے کویت کے علی السالم ایئر بیس پر پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام اور امریکی فوج کے ڈرون و میزائل لانچنگ پلیٹ فارمز کو نشانہ بنایا۔ یہ بیان کویتی فوج کی جانب سے بدھ کی صبح دشمن ڈرونز کے خلاف فضائی دفاعی نظام فعال ہونے کی اطلاع کے بعد سامنے آیا۔ کویتی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف نے کہا کہ علاقے میں سنی جانے والی کسی بھی دھماکے کی آواز فضائی دفاعی نظام کی جانب سے حملوں کو روکنے کا نتیجہ ہو سکتی ہے۔ دوسری جانب کویت نے ایران کے مسلسل حملوں، خصوصاً تازہ ڈرون حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں اپنی خودمختاری کی خلاف ورزی اور ملکی سلامتی و ا...




