پاکستان کا فلسطین کی آزادی کے لیے ناقابلِ تنسیخ ٹائم لائن مقرر کرنے اور اسرائیلی قبضہ ختم کرنے کا مطالبہ
نیویارک، 17 اکتوبر 2026 (کامران راجہ): پاکستان نے اسرائیلی قبضے کے فوری اور مستقل خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ ایک آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے حتمی اور ناقابلِ تنسیخ ٹائم لائن مقرر کی جائے، جس کی سرحدیں 1967 سے پہلے کی بنیاد پر ہوں اور مشرقی بیت المقدس اس کا دارالحکومت ہو۔ مشرقِ وسطیٰ سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کے قائم مقام مستقل مندوب سفیر عثمان جدون نے کہا کہ اسرائیلی قبضے کے خاتمے اور فلسطینی عوام کو حقِ خودارادیت دیے بغیر خطے میں پائیدار امن کا قیام ممکن نہیں۔ انہوں نے دو ریاستی حل کے لیے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے خبردار کیا کہ مقبوضہ مغربی کنارے، بشمول مشرقی بیت المقدس، میں اسرائیلی آبادکاری میں توسیع، گھروں کی مسماری، زمینوں پر قبضے، جبری بے دخلی اور آبادکاروں کے تشدد ...





