اقوام متحدہ میں پاکستان کا پارلیمانی کردار کے ذریعے ایس ڈی جیز کے فروغ پر زور
اقوام متحدہ، 13 فروری (نوشین راجہ)2025: پاکستان نے پائیدار ترقی کے اہداف (SDGs) کو آگے بڑھانے کے لیے پارلیمان کے زیادہ فعال کردار کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اس میں قانون سازی کے ایسے اقدامات شامل ہیں جو ایس ڈی جیز کی ترویج کریں، شواہد پر مبنی اور شفاف بجٹ مختص کرنے کو یقینی بنائیں اور حکومتی پالیسیوں کے نفاذ کے لیے جوابدہی کا مؤثر نظام فراہم کریں۔
اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں منعقدہ بین البرلمانی یونین (IPU) سماعت کے دوران "ایس ڈی جیز کے گہرے چیلنجز: سیاسی عزم کو متحرک کرنا" کے عنوان سے قومی بیان دیتے ہوئے سینیٹر محمد عبدالقادر نے کہا کہ غربت اور بھوک میں اضافہ ہو رہا ہے، جبکہ ترقی پذیر ممالک خوراک، ایندھن اور مالی بحران کے مثلثی چیلنجز سے دوچار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے مضر اثرات ان مشکلات کو مزید بڑھا رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ واقعی، 2030 کا ایجنڈا ایک 'خطرے' میں ہے۔سینی...







