ملائیشین وزیر داخلہ کا پاکستان مونومنٹ اور اسلام آباد پولیس لائنز کا دورہ
اسلام آباد، 20 اگست 2026 (نوشین): ملائیشیا کے وزیر داخلہ سیف الدین ناسوتیون بن اسماعیل نے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے ہمراہ آج پاکستان مونومنٹ اور اسلام آباد پولیس لائنز کا دورہ کیا۔پاکستان مونومنٹ آمد پر فیڈرل کانسٹیبلری کے چاق و چوبند دستے نے ملائیشین وزیر داخلہ کو شاندار گارڈ آف آنر پیش کیا۔ملائیشین وزیر داخلہ نے یادگارِ شہداء پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے ملک کے لیے شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر ملائیشین وزیر داخلہ کو پاکستان مونومنٹ کی تاریخی اہمیت کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی۔ انہوں نے یادگارِ شہداء اور پاکستان مونومنٹ کی تاریخی اہمیت کو سراہا۔بعد ازاں ملائیشین وزیر داخلہ کے اعزاز میں اسلام آباد پولیس لائنز میں خصوصی پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔
اسلام آباد پولیس کے خصوصی دستے نے معزز مہمان...









