امریکا کی جانب سے نئی پابندیوں کے بعد ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان
تہران، 25 اگست 2026 (نوشین): ایران نے امریکا کی جانب سے عائد کی جانے والی نئی معاشی پابندیوں کے خلاف جوابی کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ مزید اقتصادی دباؤ کی صورت میں فوجی ردعمل اور خلیج سے تیل کی برآمدات میں مزید کمی بھی کی جا سکتی ہے۔ امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے پیر کے روز نئی پابندیوں کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان اقدامات کا مقصد ایران کی معاشی آمدن کے اہم ذرائع کو محدود کرنا ہے۔ تاہم انہوں نے انتہائی سخت پابندیاں عائد کرنے سے گریز کرتے ہوئے خبردار کیا کہ ایران کے ساتھ تجارت جاری رکھنے والے ممالک کو امریکی ڈالر پر مبنی مالیاتی نظام سے باہر کیے جانے کا خطرہ ہوسکتا ہے۔ امریکی محکمہ خزانہ نے ایران سے متعلق 60 افراد، اداروں اور بحری جہازوں پر بھی پابندیاں عائد کی ہیں۔ تاہم ایران کی تیل تجارت میں مبینہ معاونت کرنے والے چینی مالیاتی اداروں کو نئی فہرست میں شامل نہیں ک...









