ایران کا سفارت کاری کا راستہ کھلا رکھنے کا اعلان، تنازع کے خاتمے کے لیے شرائط برقرار
تہران، 27 ستمبر، 2026 (غفران): ایران نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے ساتھ جاری تنازع کے حل کا واحد راستہ سفارت کاری ہے، تاہم آبنائے ہرمز کھولنے سے قبل اپنی شرائط پوری کرنے پر زور دیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ ایران کی شرائط واضح ہیں اور آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کا انحصار ان شرائط کی تکمیل پر ہے، جبکہ موجودہ تعطل ختم کرنے کے لیے صرف مذاکرات کے ذریعے حل نکالا جا سکتا ہے۔ ایران نے رواں ہفتے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران امن کی تجویز پیش کی تھی اور کہا تھا کہ یہ تجویز قطری ثالثوں کے ذریعے امریکا تک پہنچائی گئی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے ایرانی تجویز مسترد کر دی ہے، تاہم عراقچی کے مطابق ثالثوں نے ابھی تک امریکا کی جانب سے حتمی جواب باضابطہ طور پر ایران کو نہیں پہنچایا اور تہران ان کے جواب کا انتظار کر رہا ہے۔...









