Thursday, June 18

پاکستان ٹائمز

افضل ہیلتھ کلب گجرات میں تیسری پنجاب ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ منعقد ہوئی
Latest, SPORTS NEWS, پاکستان ٹائمز

افضل ہیلتھ کلب گجرات میں تیسری پنجاب ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ منعقد ہوئی

بتاریخ 8/  Nov /2024 افضل ہیلتھ کلب گجرات میں تیسری پنجاب ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ منعقد ہوئی تیسری پنجاب انٹر کلبز ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ تین دہائیوں سے بھی زیادہ عرصے بعد گجرات میں منعقد ہوئی کیونکہ ماضی میں ہونے والی تمام چیمپئن شپس صرف ڈویژن لیول تک ہی ہوئی تھیں جبکہ یہ چیمپئن شپ تاریخی طور پر گجرات میں پہلی مرتبہ منعقد ہوئی ہے۔ اس میں پنجاب کی 9 ڈسٹرکٹس کی نماندہ کلبز  نے شرکت کی۔ اسمیں لالہ موسیٰ سے کلب کی شرکت پھلتی پھولتی ویٹ لفٹنگ کا ثبوت ہے۔مقابلوں کا انعقاد انٹرنیشنل ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے قوانین کے مطابق دس باڈی ویٹ کیٹیگریز میں ہوا جسمیں 60 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ 65 پوائنٹس کے ساتھ افضل ہیلتھ کلب نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ 64 پوائینٹس کے ساتھ پرفیکٹ جم گوجرانولہ نے دوسری پوزیشن حاصل کی. جبکہ لائنز ہارٹ ویٹ لفٹنگ لاہور اور کومٹ ویٹ لفٹنگ کلب سیالکوٹ نے 27 پوائنٹس کے ساتھ مشترکہ تیسری پ...
پاکستان میں بچوں اور نوجوانوں میں ابھرتی ہوئی تمباکو اور نیکوٹین مصنوعات کی بڑھتی ہوئی مقبولیت
Latest, پاکستان ٹائمز

پاکستان میں بچوں اور نوجوانوں میں ابھرتی ہوئی تمباکو اور نیکوٹین مصنوعات کی بڑھتی ہوئی مقبولیت

اسلام آباد – 7 نومبر 2024 – پاکستان میں بچوں اور نوجوانوں میں ابھرتی ہوئی تمباکو اور نیکوٹین مصنوعات کی بڑھتی ہوئی مقبولیت پر سپارک فوری کاروائی کا مطالبہ کرتا ہے۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ اگرچہ نوجوانوں اور بچوں میں یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ یہ مصنوعات روایتی سگریٹ کے مقابلے میں کم نقصان دہ ہیں لیکن در حقیقت یہ صحت کے سنگین مسائل کا باعث بنتی ہیں ۔ ڈاکٹر خلیل احمد، پروگرام مینیجر سپارک، نے اس پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "تمباکو انڈسٹری نوجوانوں اور بچوں کو اپنی مصنوعات کی طرف راغب کرنے کے لیے مختلف حکمت عملیاں اپنا رہی ہیں، جس میں پرکشش پیکجنگ، اور جدید ذائقے شامل ہیں جس سے اس تاثر کو فروغ ملتا ہے کہ شائد یہ مصنوعات روایتی سگریٹوں کے مقابلے میں کم نقصان دہ ہیں۔ یہ بیانیہ عوامی صحت کی کوششوں کو نقصان پہنچاتا ہے اور بچوں کو نشہ آور مواد کی طرف راغب کرتا ہے۔ ڈاکٹر خلیل نے کاروائی...
پاکستان اور آذربائیجان کا موسمیاتی کارروائی کے لیے مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور
Climate Change, Latest, پاکستان ٹائمز

پاکستان اور آذربائیجان کا موسمیاتی کارروائی کے لیے مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور

اسلام آباد, 06.11.2024: وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم سے پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے بدھ کو ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ اجلاس میں آنے والے COP29 سربراہی اجلاس کی تیاریوں پر توجہ مرکوز کی گئی اور موثر موسمیاتی کارروائی کے لیے مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔ ملاقات کے دوران، محتر مہ خورشید عالم نے COP29 کی تیاری میں پاکستان کی جاری کوششوں کا خاکہ پیش کیا انہوں نے آب و ہوا کے مسائل پر بین الاقوامی اتفاق رائے پیدا کرنے اور ملک کے موسمیاتی ایکشن پلان کو بڑھانے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ COP29 میں پاکستان کی شرکت کا مقصد اس کے قومی مفادات کی نمائندگی کو یقینی بنانا اور عالمی موسمیاتی گفتگو میں اس کی پوزیشن کو مضبوط بنانا ہو گا۔ وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم نے کہا کہ ''COP29 کے لیے پا...
کنگ سلمان ریلیف سینٹر کا پاکستان میں 50,000 شیلٹر این ایف آئیز اور ونٹر کٹس پروجیکٹ مکمل
Latest, پاکستان ٹائمز

کنگ سلمان ریلیف سینٹر کا پاکستان میں 50,000 شیلٹر این ایف آئیز اور ونٹر کٹس پروجیکٹ مکمل

کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے 2023-24 کے لیے 50,000 شیلٹر نان فوڈ آئٹمز (این ایف آئیز) اور ونٹر کٹس کی تقسیم کا پروجیکٹ کامیابی سے مکمل کر لیا ہے، جس کے تحت پاکستان کے انتہائی پسماندہ اور قدرتی آفات سے متاثرہ علاقوں کو ضروری امداد فراہم کی گئی۔ یہ پروجیکٹ کنگ سلمان ریلیف کی جانب سے موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ قدرتی آفات کے بڑھتے ہوئے چیلنجز کے جواب میں انسانیت کی خدمت کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ منصوبہ ستمبر 2023 سے اکتوبر 2024 کے دوران چار مرحلوں میں مکمل کیا گیا، جس کا ہدف پاکستان کے 44 ایسے اضلاع تھے جو شدید بارشوں ،سیلاب اور برف باری سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے تھے۔ اس مہم کے دوران کنگ سلمان ریلیف نے 25,000 شیلٹر این ایف آئیز اور 25,000 ونٹر کٹس تقسیم کیں، تاکہ ان علاقوں کے افراد سرد موسم کے سخت حالات کا مقابلہ کر سکیں اور آفات کے بعد اپنی زندگی کو دوبارہ معمول پر لا سک...
پاک بحریہ کا جنگی بحری جہاز سے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
Latest, پاکستان ٹائمز

پاک بحریہ کا جنگی بحری جہاز سے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

اسلام آباد، 4 نومبر 24: پاک بحریہ نے مقامی طور پر تیار کیے گئے بیلسٹک میزائل کی پرواز کا کامیاب تجربہ کیا۔ 350 کلومیٹر رینج والا میزائل سسٹم زمینی اور سمندری اہداف کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ نظام جدید ترین نیویگیشن سسٹم کے ساتھ ساتھ اپنی سمت اور رفتار کو تبدیل کرنے کی خصوصیات سے لیس ہے۔ فلائٹ ٹیسٹ کا چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف، پاک بحریہ کے سینئر افسران ، سائنسدانوں اور انجینئرز نے مشاہدہ کیا۔ اس عظیم الشان موقع پر صدر پاکستان، وزیراعظم، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے شاندار کامیابی سے میزائل فائرنگ میں حصہ لینے والے یونٹس اور سائنسدانوں کو مبارکباد پیش کی۔...
احمد ظفر حیات نے 17ویں چیف آف دی نیول اسٹاف امیچور گالف کپ 2024 کا ٹائٹل جیت لیا جبکہ ارتضیٰ حسین نیٹ کیٹیگری کے فاتح قرار
Latest, SPORTS NEWS, پاکستان ٹائمز

احمد ظفر حیات نے 17ویں چیف آف دی نیول اسٹاف امیچور گالف کپ 2024 کا ٹائٹل جیت لیا جبکہ ارتضیٰ حسین نیٹ کیٹیگری کے فاتح قرار

اسلام آباد، 03 نومبر 2024: احمد ظفر حیات نے 17ویں چیف آف دی نیول اسٹاف امیچور گالف کپ 2024 کا ٹائٹل جیت لیا۔ ارتضی حسین نیٹ کیٹیگری کے فاتح قرار پائے۔ جبکہ عالم افضل، حمنا امجد اور عبداللہ خان نے بالترتیب سینئر، لیڈیز اور جونیئر کیٹیگریز میں ٹائٹل جیتے۔ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف آف دی نیول اسٹاف نے انعامات حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو ان کی شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے تمام کھلاڑیوں کو سراہتے ہوئے ان کی مہارت اور اعلیٰ معیار کی تعریف کی۔ انہوں نے اسپانسرز، میڈیا اور مارگلہ گرین گالف کلب کی انتظامیہ کی جانب سے مسلسل اور فراخدلانہ تعاون کی بھی تعریف کی؛ جس کے بغیر گالف کپ کا اتنا شاندار اور کامیاب انعقاد ممکن نہ تھا۔ چار روزہ گالف کپ 31 اکتوبر سے 3 نومبر تک مارگلہ گرینز گالف کلب (MGGC) اسلام آباد میں منع...
وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کی 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری پر بلاول بھٹو زرداری، مولانا فضل الرحمان، وفاقی کابینہ کے ارکان، تمام اتحادی جماعتوں اور قوم کو مبارکباد
Latest, پاکستان ٹائمز

وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کی 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری پر بلاول بھٹو زرداری، مولانا فضل الرحمان، وفاقی کابینہ کے ارکان، تمام اتحادی جماعتوں اور قوم کو مبارکباد

26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری پاکستان کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل ہے، آج ایک نئی صبح طلوع ہوئی ہے. آئینی ترمیم سے آئینی و قانونی معاملات کو مزید استحکام ملے گا. 26 ویں آئینی ترمیم پر طویل مشاورت ہوئی، حکومت نے حتی الامکان کوشش کی کہ آئینی ترمیم پر اتفاق رائے پیدا کیا جائے 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری جمہوریت کی کامیابی ہے جسے تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا. قائداعظم محمد علی جناح نے آئینی عدالت کی سوچ کی بنیاد رکھی تھی. تاریخ ثابت کرے گی کہ آئینی ترمیم عوام کے حق میں ہوگی. آئینی ترمیم سے عوام کو انصاف کی فراہمی میں رکاوٹیں دور ہوں گی سیاست میں ضد نہیں ہوتی، آج پاکستان کے عوام، ریاست پاکستان اور جمہوریت کی فتح ہوئی ہے. آئینی ترمیم کی منظوری میثاق جمہوریت کے ایجنڈے کی تکمیل ہے. آئینی ترمیم سے ملک میں قانون کی حکمرانی اور بالادستی کو تسلیم کیا جائے گا آئینی ترمیم سے عدلیہ میں تقرریوں اور...
چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف کا دورہ نیدرلینڈز, نیول چیف کی نیدرلینڈز کی اعلی عسکری قیادت سے ملاقاتیں
Latest, پاکستان ٹائمز

چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف کا دورہ نیدرلینڈز, نیول چیف کی نیدرلینڈز کی اعلی عسکری قیادت سے ملاقاتیں

نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا رائل نیدرلینڈز نیوی کے ہیڈکوارٹز کا دورہ اور کمانڈر رائل نیدرلینڈز نیوی، وائس ایڈمرل رینے تاس (Vice Admiral René Tas) سے ملاقات. نیول چیف کی نیدر لینڈز کے ڈپٹی چیف آف ڈیفنس، وائس ایڈمرل بوڈیوجن بوٹس(Vice Admiral Boudewijin Boots) سے بھی ملاقات. ملاقاتوں کے دوران مختلف شعبوں میں مضبوط دو طرفہ فوجی تعاون کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے؛ مزید تعاون بڑھانے پر زور دیا گیانیول چیف کا ڈیمن شپ یارڈ (DAMEN Shipyard) اور رائل نیدرلینڈز نیوی کے زیون ڈی پرونسئن کلاس فریگیٹ ‏(Zeven De Provincién Class Frigate) کا بھی دورہEditor: Kamran Raja...
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پشین اور ژوب میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
Latest, پاکستان ٹائمز

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پشین اور ژوب میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

وزیرداخلہ محسن نقوی نے فتنہ الخوارج کے 2 دہشتگردوں کو جہنم واصل اور 5 دہشتگردوں کی گرفتاری پر سکیورٹی فورسز کو شاباش دی. بہادر سکیورٹی فورسز نے ایک بار پھر کامیاب آپریشنز کرکے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔ محسن نقوی فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز کرنے والے سکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ سکیورٹی فورسز کے بہادر سپوت قوم کے ہیرو ہیں ۔قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے مکمل خاتمے کے لئے قوم پر عزم ہے۔ قوم کو سکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں پر ناز ہے۔ دہشتگردوں اور سہولت کاروں کا قوم کی حمایت سے صفایا کریں گے۔  Editor :Kamran Raja...
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 20 اکتوبر 2024ء کوصوبہ خبیر پختونخواہ میں منعقد ہونے والے دوسرے ضمنی بلدیاتی الیکشن میں عوام الناس کی سہولت کے لیے الیکشن مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سنٹرقائم کر دیا ہے۔
Latest, پاکستان ٹائمز

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 20 اکتوبر 2024ء کوصوبہ خبیر پختونخواہ میں منعقد ہونے والے دوسرے ضمنی بلدیاتی الیکشن میں عوام الناس کی سہولت کے لیے الیکشن مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سنٹرقائم کر دیا ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 20 اکتوبر 2024ء کوصوبہ خبیر پختونخواہ میں منعقد ہونے والے دوسرے ضمنی بلدیاتی الیکشن میں عوام الناس کی سہولت کے لیے الیکشن مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سنٹر(EMCC) قائم کر دیا ہے۔ اس سینٹر میں عوام الناس کو ان الیکشن کے حوالے سے رابطہ کرنے اور اپنی شکایات درج کرانے کی سہولت ہو گی۔ شکایات کے بروقت اَزالہ کے لیے فوری طور پر کاروائی کی جائے گی اور اِس مقصد کے لیے سنٹر میں تربیت یافتہ عملہ تعینات کردیا گیا ہے ۔ الیکشن کمیشن نے عوام کی شکایات کے اندراج اور ان کے فوری حل کے لیے 4 سطحوں پر کنٹرول سنٹر قائم کئے ہیں جس میں الیکشن کمیشن سیکرٹیریٹ اسلام آباد کے علاوہ صوبائی، ڈویژن اور ضلعی سطح پر کنٹرول روم قائم کیےگیےہیں۔ عوام مذکورہ ضمنی بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں شکایات کے اندراج کے لیے ای ایم سی سی (EMCC) (سنٹر کے عملہ سے ای میلcomplaints@ecp.gov.pk پربھی رابطہ کر سکتے ہیں۔ ...