Tuesday, September 22

پاکستان ٹائمز

پیوٹن کا جاپان کے زیرِ دعویٰ جزیرے کا دورہ، ٹوکیو کا شدید احتجاج
Latest, پاکستان ٹائمز

پیوٹن کا جاپان کے زیرِ دعویٰ جزیرے کا دورہ، ٹوکیو کا شدید احتجاج

ماسکو، 13 اگست 2026 (غفران): روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے جزائر کوریل کے سلسلے میں واقع جاپان کے زیرِ دعویٰ جزیرے ایتوروف کا دورہ کیا، جس پر جاپان نے شدید احتجاج کیا ہے۔روسی میڈیا کے مطابق پیوٹن نے جزیرے پر واقع یاسنی فش پروسیسنگ پلانٹ کا دورہ کیا۔ روسی سرکاری خبر رساں ایجنسی تاس کے مطابق یہ صدر پیوٹن کا کوریل جزائر کے اس حصے کا پہلا ذاتی دورہ ہے۔ انہوں نے یہ دورہ روس کے مشرق بعید میں بحری مشقوں کی نگرانی کے ایک روز بعد کیا۔روس اور جاپان نے دوسری عالمی جنگ کے بعد اب تک باضابطہ امن معاہدے پر دستخط نہیں کیے، جس کی بڑی وجہ کوریل جزائر پر جاری علاقائی تنازع ہے۔ جاپان ان جزائر کو ’’شمالی علاقہ جات‘‘ قرار دیتا ہے۔جاپان کے وزیر خارجہ توشیمیتسو موٹیگی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پیوٹن کے دورے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ایتوروف سمیت شمالی علاقہ جات تاریخی اور بین الاقوامی قانون کے تحت جاپان ...
ناروے کے وزیر خارجہ کی آرمی چیف سے جی ایچ کیو میں ملاقات
Latest, پاکستان ٹائمز

ناروے کے وزیر خارجہ کی آرمی چیف سے جی ایچ کیو میں ملاقات

راولپنڈی، 13 اگست 2026 (کامران راجہ): ناروے کے وزیر خارجہ ہز ایکسی لینسی مسٹر ایسپن بارتھ ایدے کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفد نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری)، ہلالِ جرأت، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز  سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سکیورٹی اور پاکستان و ناروے کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے عالمی امن اور علاقائی استحکام سے متعلق پاکستان کے مؤقف کو اجاگر کرتے ہوئے مشترکہ سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تعاون اور اجتماعی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔ناروے کے معزز وزیر خارجہ نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کی مسلح افواج کے پیشہ ورانہ کردار کو سراہا۔دونوں جانب سے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور دفاع و سکیورٹی کے شعبوں میں باہمی روابط کو وس...
کیلیفورنیا اسٹیٹ اسمبلی کی پاک امریکا تعلقات کے فروغ کے لیے قرارداد منظور
Latest, پاکستان ٹائمز

کیلیفورنیا اسٹیٹ اسمبلی کی پاک امریکا تعلقات کے فروغ کے لیے قرارداد منظور

سیکرامنٹو، 13 اگست 2026 (کامران راجہ): کیلیفورنیا اسٹیٹ سینیٹ نے پاکستان اور امریکا کے درمیان دیرینہ تعلقات کے جشن اور کیلیفورنیا کی معیشت، ثقافت اور سماجی شعبے میں پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں تاریخی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔سینیٹر میلیسا ہرتاڈو کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد میں کیلیفورنیا میں پاکستانی نژاد امریکیوں کے اہم کردار کو اجاگر کیا گیا اور مختلف شعبوں میں ان کی کامیابیوں کو سراہا گیا۔ قرارداد میں کیلیفورنیا کے عوام پر زور دیا گیا کہ وہ پاکستان اور امریکا کے درمیان دوستانہ اور دیرینہ تعلقات کے فروغ میں اپنا کردار ادا کریں۔ڈاکٹر عمران شریف کی سربراہی میں کونسل آف پاکستان نے قرارداد کی منظوری کے لیے اہم کردار ادا کیا اور اس سلسلے میں نمایاں کوششیں کیں۔ پاکستان کے امریکا میں سفیر رضوان سعید شیخ نے اظہار تشکر کرتے ہوئے سینیٹر میلیسا ہرتاڈو کی قیا...
بلوچستان کور کمانڈر کا پنجگور میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح
Latest, پاکستان ٹائمز

بلوچستان کور کمانڈر کا پنجگور میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح

پنجگور، 13 اگست 2026 (نوشین): بلوچستان کے کور کمانڈر نے پنجگور ضلع کا دورہ کیا اور پاکستان آرمی کے تعاون سے مکمل کیے گئے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا۔دورے کے دوران کور کمانڈر نے بلوچستان اسکلز ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو کے تحت مکمل کیے گئے جناح آئی ٹی ہب کا افتتاح کیا۔ جدید سہولیات سے آراستہ آئی ٹی ہب میں 50 جدید کمپیوٹرز، ڈیجیٹل لائبریری اور سولر پاور سسٹم موجود ہے، جس کے ذریعے چوبیس گھنٹے بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کا انتظام کیا گیا ہے۔کور کمانڈر نے یونیورسٹی آف مکران میں سر سید احمد خان لاؤنج اور علامہ اقبال آڈیٹوریم کا بھی افتتاح کیا۔ آڈیٹوریم کی تزئین و آرائش مکمل ہونے کے بعد اس میں 120 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش پیدا ہوگئی ہے۔مقامی شہریوں نے مکمل کیے گئے ترقیاتی منصوبوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے پاکستان آرمی کے تعاون سے جاری فلاحی اقدامات کو سراہا۔دورے کے دوران کور کمانڈر نے مقامی افراد سے...
ایران، امریکا تنازع میں پاکستان کے اہم اور تعمیری کردار کو ناروے کی جانب سے سراہا گیا
Latest, پاکستان ٹائمز

ایران، امریکا تنازع میں پاکستان کے اہم اور تعمیری کردار کو ناروے کی جانب سے سراہا گیا

اسلام آباد، 13 اگست 2026 (غفران): پاکستان اور ناروے نے باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اتفاق اسلام آباد میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ناروے کے وزیر خارجہ ایسپن بارتھ ایدے کے درمیان وفود کی سطح پر ہونے والے مذاکرات میں کیا گیا۔ایسپن بارتھ ایدے دو روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچے، جو ایک دہائی میں کسی نارویجن وزیر خارجہ کا پاکستان کا پہلا دورہ ہے۔مذاکرات کے دوران دونوں جانب سے تجارت، سرمایہ کاری، موسمیاتی تبدیلی، بحری امور اور تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کا جائزہ لیا گیا۔ دونوں ممالک نے ناروے میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے اہم کردار کو بھی تسلیم کیا اور عوامی سطح پر روابط مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔دونوں فریقوں نے پاکستان اور ناروے کے درمیان دوستانہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے باہمی دلچسپی کے مختلف شعب...
براڈ پیک سے پاکستانی کوہ پیما کی لاش برآمد
Latest, پاکستان ٹائمز

براڈ پیک سے پاکستانی کوہ پیما کی لاش برآمد

اسلام آباد، 13 اگست 2026 (کامران راجہ): براڈ پیک پر تقریباً 15 روز قبل آنے والے برفانی تودے کی زد میں آکر لاپتا ہونے والے پاکستانی کوہ پیما سہیل سخی کی لاش برآمد کرلی گئی۔برفانی تودہ گرنے کے بعد مجموعی طور پر 10 کوہ پیما لاپتا ہوئے تھے، جن میں پاکستانی کوہ پیما سہیل سخی بھی شامل تھے۔ذرائع کے مطابق سہیل سخی کی لاش براڈ پیک کے ٹریکنگ روٹ پر سفر کرنے والے پورٹرز نے تلاش کی، جس کے بعد لاش کو بیس کیمپ منتقل کردیا گیا۔ہنزہ سے تعلق رکھنے والے سہیل سخی کی لاش ہیلی کاپٹر کے ذریعے بیس کیمپ سے اسکردو منتقل کی جائے گی۔حادثے کے بعد اب تک 7 کوہ پیماؤں کی لاشیں برآمد کی جاچکی ہیں، جن میں 5 نیپالی کوہ پیما بھی شامل ہیں۔ جبکہ دیگر لاپتا کوہ پیماؤں کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے۔ریسکیو ٹیمیں اور متعلقہ ادارے باقی لاپتا کوہ پیماؤں کی تلاش کے لیے کارروائی جاری رکھے ہوئے ہیں...
بلوچستان میں وی بی آئی ای ڈی دھماکا اور سیکیورٹی آپریشن، 18 دہشت گرد ہلاک
Latest, پاکستان ٹائمز

بلوچستان میں وی بی آئی ای ڈی دھماکا اور سیکیورٹی آپریشن، 18 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی، 12 اگست 2026 (غفران): بلوچستان کے ضلع سوراب میں 12 اگست کی صبح دہشت گردوں کی جانب سے ایک گاڑی میں نصب کیے جانے والے بارودی مواد کی تیاری کے دوران قبل از وقت دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں فتنہ الہندوستان سے وابستہ 8 دہشت گرد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔دھماکے کے بعد دہشت گردوں کی جانب سے موقع پر ذخیرہ کیے گئے دیگر بارودی مواد کے پھٹنے سے قریب موجود 3 شہری بھی جاں بحق ہوگئے۔واقعے کے فوری بعد سیکیورٹی فورسز اور بلوچستان پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر مشترکہ کلیئرنس آپریشن شروع کیا تاکہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کا سراغ لگایا جاسکے۔ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے فرار ہونے والے دہشت گردوں کی نقل و حرکت کا مؤثر انداز میں سراغ لگایا اور کارروائی کرتے ہوئے مزید 10 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔تازہ کارروائی کے بعد ان واقعات میں فتنہ الہندوستان سے وابستہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی م...
ایک دہائی سے زائد عرصے بعد پی ایف ایف میں اے ایف سی ’’اے‘‘ کوچنگ کورسز کا دوبارہ آغاز
Latest, پاکستان ٹائمز

ایک دہائی سے زائد عرصے بعد پی ایف ایف میں اے ایف سی ’’اے‘‘ کوچنگ کورسز کا دوبارہ آغاز

 لاہور , 12 اگست2026 (کامران راجہ): پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) 15 سے 19 اگست 2026 تک اے ایف سی ’’اے‘‘ سرٹیفکیٹ ریفریشر کوچنگ کورس کا انعقاد کرے گی، جو پاکستان میں ایک دہائی سے زائد عرصے کے بعد اعلیٰ سطح کی اے ایف سی کوچنگ تعلیم کی بحالی کی جانب اہم پیش رفت ہے۔پانچ روزہ کورس عراق سے تعلق رکھنے والے اے ایف سی انسٹرکٹر وسام شمیل کامل کی زیر نگرانی ہوگا۔ کورس میں پاکستان کے 19 اے ایف سی ’’اے‘‘ سرٹیفائیڈ کوچز شرکت کریں گے، جن میں 18 مرد اور ایک خاتون کوچ شامل ہیں۔ شرکا کو اپنی تکنیکی معلومات اپ ڈیٹ کرنے، تجربات کا تبادلہ کرنے اور بین الاقوامی کوچنگ ماہرین سے استفادہ کرنے کا موقع ملے گا۔پی ایف ایف کے ڈائریکٹر کوچ ایجوکیشن سجاد محمود نے اعلیٰ سطح کی کوچنگ تعلیم کی بحالی کو پاکستان کے فٹبال کے نظام کو مضبوط بنانے کی جانب اہم قدم قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ کوچز کی ترقی فٹبال کی ترقی کے لیے ب...
وزیراعظم کا نوجوانوں کے عالمی دن پر خطاب، نیشنل یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی، سکل ایمبیسڈر اور پاور سیکٹر انوویشن پروگرام کا اجرا
Latest, پاکستان ٹائمز

وزیراعظم کا نوجوانوں کے عالمی دن پر خطاب، نیشنل یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی، سکل ایمبیسڈر اور پاور سیکٹر انوویشن پروگرام کا اجرا

اسلام آباد، 12 اگست 2026(کامران راجہ): وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر پہلی نیشنل یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی، سکل ایمبیسڈر پروگرام اور نیشنل پاور سیکٹر انوویشن پروگرام کا باضابطہ اجرا کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوان پاکستان کی سب سے بڑی امید اور قومی ترقی کا بنیادی سرمایہ ہیں، انہیں ترقی کے سفر میں کسی صورت پیچھے نہیں رہنے دیا جائے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک کی پائیدار ترقی کے لیے نوجوانوں کو معیاری تعلیم، جدید فنی مہارتوں، آئی ٹی اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں مواقع فراہم کرنا ناگزیر ہے۔ تعلیم کے یکساں مواقع کے بغیر حقیقی ترقی ممکن نہیں، اس لیے حکومت نوجوانوں کی تعلیم، تربیت اور روزگار کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں وسائل کی کمی کے باعث کسی باصلاحیت بچے کو اعلیٰ تعلیم سے محروم نہیں ہونا چاہیے۔ دانش سکولوں کے ذریعے غریب اور مست...
وزیراعلیٰ پنجاب اور امریکی سفارتکار کی سکیورٹی و سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پر گفتگو
Latest, پاکستان ٹائمز

وزیراعلیٰ پنجاب اور امریکی سفارتکار کی سکیورٹی و سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پر گفتگو

لاہور، 12 اگست 2026 (کامران راجا) — وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بدھ کے روز امریکی ناظم الامور نٹالی اے بیکر سے ملاقات کی، جس میں تعلیم، سکیورٹی، سرمایہ کاری اور مختلف شعبوں میں تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران دونوں جانب سے سکیورٹی، مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹل اثاثوں اور توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر سیلاب اور اسموگ سے متعلق پنجاب کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے امریکی ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کی تجویز بھی زیرِ غور آئی۔ملاقات میں لاہور میں پنجاب-امریکا بزنس اینڈ انویسٹمنٹ فورم کے انعقاد کی تجویز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، جس کا مقصد سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرنا اور پنجاب و امریکا کے درمیان معاشی تعاون کو مزید فروغ دینا ہے۔ امریکی ناظم الامور نٹالی اے بیکر نے خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے وزیراعلیٰ مریم نواز کے اقدامات کو سراہا ...