Thursday, September 19

پاکستان ٹائمز

چینی اور پاکستانی کمپنیوں کے ساتھ کیے گئے معاہدوں کے تحت پاکستان ریلویز کمپنیوں کو آپٹیکل فائبر کیبل بچھانے کیلیے راستہ فراہم کرے گا
Latest, پاکستان ٹائمز

چینی اور پاکستانی کمپنیوں کے ساتھ کیے گئے معاہدوں کے تحت پاکستان ریلویز کمپنیوں کو آپٹیکل فائبر کیبل بچھانے کیلیے راستہ فراہم کرے گا

پاکستان ریلویز نے دو کمپنیوں کے ساتھ آپٹیکل فائبر کیبل بچھانے کے معاہدوں پر دستخط کر دیے۔ چینی اور پاکستانی کمپنیوں کے ساتھ کیے گئے معاہدوں کے تحت پاکستان ریلویز کمپنیوں کو آپٹیکل فائبر کیبل بچھانے کیلیے راستہ فراہم کرے گا۔ چینی کمپنی ایم ایل ون پر کیماڑی سے پشاور کینٹ تک کیبل بچھا سکے گی، اس ضمن میں پاکستان ریلویز کو بیس کروڑ چھپن لاکھ روپے کی ایڈوانس ادائیگی کر دی گئی ہے۔ دوسرے معاہدے کے مطابق پاکستانی کمپنی کیماڑی سے لودھراں تک کا رائٹ آف وے استعمال کرنے کی مجاز ہو گی۔ اس حوالے سے کمپنی کی طرف سے ریلوے کو ساڑھے تیرہ کروڑ روپے ایڈوانس میں ادا کر دیے گئے ہیں۔ یہ معاہدے تین سال کی مدت کیلیے کیے گئے ہیں جس میں توسیع بھی کی جا سکے گی۔ چیف ایگزیکٹو افسر عامر علی بلوچ نے پاکستان ریلویز کی جانب سے معاہدوں پر دستخط کیے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ریلویز اپنی آمدن میں اضافے کیلیے مختلف ایونیوز...
وفاقی وزیر احسن اقبال نے سبز اور سستی توانائی کے حل کی ضرورت پر زور دیا
Latest, پاکستان ٹائمز

وفاقی وزیر احسن اقبال نے سبز اور سستی توانائی کے حل کی ضرورت پر زور دیا

احسن اقبال نے سبز اور سستی توانائی کے حل کی ضرورت پر زور دیا۔ توانائی کے شعبے میں بے شمار چیلنجز درپیش ہیں. پاکستان کو توانائی کی کمی کے مسائل سے نمٹنے کے لیے جدید منصوبے درکار ہیں. سی پیک کے تحت متعدد بجلی کے منصوبے شروع کیے گئے ہیں. توانائی کے مربوط منصوبوں کے ذریعے توانائی کے وسائل کا بہتر استعمال ممکن ہوگا. ملک میں سردیوں میں توانائی کی طلب بڑھانے کی ضرورت ہے حکومت نے 16 ماہ میں توانائی کے منصوبے متعارف کرائے ہیں. توانائی سے متعلق تمام شعبوں کے مابین ہم آہنگی پیدا کرنے کی ضرورت ہے. بجلی کی طلب اور رسد میں توازن برقرار رکھنے کے لیے اصلاحات کی جائیں گی. پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں کمی آئی ہے اور معیشت کے حوالے سے عالمی سطح پر ریٹنگ بہتر ہوئی ہے. معیشت کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے پالیسیوں کا تسلسل ضروری ہے   Sub Editor Ghufran...
سائبر سکیورٹی کو مزید مستحکم بنانے اور ممکنہ خطرات کے خلاف مشترکہ کارروائیاں کرنے کا عزم. نادرا، این ٹی ایل اور نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کے درمیان معاہدہ پر دستخط کر دئیے گئے
Latest, پاکستان ٹائمز

سائبر سکیورٹی کو مزید مستحکم بنانے اور ممکنہ خطرات کے خلاف مشترکہ کارروائیاں کرنے کا عزم. نادرا، این ٹی ایل اور نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کے درمیان معاہدہ پر دستخط کر دئیے گئے

نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا)، نادرا ٹیکنالوجیز لمیٹڈ (این ٹی ایل) اور نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم آف پاکستان (پی کے سی ای آر ٹی) نے اپنے سائبرسکیورٹی اقدامات کو مضبوط تر بنانے کے لئے ممکنہ خطرات کے بارے میں معلومات اور متعلقہ ڈیٹا کے باہمی تبادلے کے معاہدے کئے ہیں۔ معاہدے پر دستخط کی تقریب نادرا ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس میں چیئرمین نادرا نے بھی شرکت کی۔ معاہدے کے تحت نادرا، این ٹی ایل اور نیشنل سائبرایمرجنسی رسپانس ٹیم سائبرسکیورٹی کے خطرات اور واقعات سے متعلق حساس معلومات ایک دوسرے کو فراہم کریں گے اور ضرورت پڑنے پر پاکستان کے ڈیجیٹل اثاثوں کو متاثر کرنے والے واقعات پر مل کر جوابی اقدامات کریں گے۔ اشتراک کے تحت سائبرسکیورٹی واقعات کی مشترکہ تحقیقات کی جائیں گی اور سائبرسکیورٹی ٹیکنالوجی اور حکمت عملیوں کو بہتر بنانے کے لئے تحقیق و ترقی کے منصوبوں پر کا...
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی پی ٹی اے کو پاکستان میں سپیکٹرم آکشن کنسلٹنسی کے لیے تجاویز موصول
Latest, پاکستان ٹائمز

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی پی ٹی اے کو پاکستان میں سپیکٹرم آکشن کنسلٹنسی کے لیے تجاویز موصول

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) کو پاکستان میں نیکسٹ جنریشن موبائل سروسز (این جی ایم ایس) کی توسیع کے پیش نظر بین الاقوامی کنسلٹنٹس کی جانب سے آئندہ سپیکٹرم کی نیلامی کے ضمن میں کنسلٹنسی خدمات کی فراہمی کے لیے پانچ تجاویز موصول ہوئی ہیں۔ اس حوالے سے درج ذیل فرموں نے اپنی تکنیکی اور مالی بولیاں جمع کرائی ہیں: 1. ایتھا کنسلٹنگ لمیٹڈ 2. ڈیٹیکون کنسلٹنگ FZ-LLC 3. فرنٹیئر اکنامکس لمیٹڈ 4. کام کونسلٹ (پرائیویٹ) لمیٹڈ 5. نیشنل اکنامک ریسرچ ایسوسی ایٹس انکارپوریشن مزید برآں پی ٹی اے کی جانب سے اب پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (پی پی آر اے) کے قوانین کے مطابق تکنیکی اور مالیاتی بولیوں کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔   Sub Editor: Nosheen...
ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت بلوچستان میں پی ایس ڈی پی کے تحت جاری منصوبوں کا جائزہ اجلاس
Latest, پاکستان ٹائمز

ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت بلوچستان میں پی ایس ڈی پی کے تحت جاری منصوبوں کا جائزہ اجلاس

ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت بلوچستان میں پی ایس ڈی پی کے تحت جاری منصوبوں کا جائزہ اجلاس. بریفنگ میں بلوچستان میں جاری پی ایس ڈی پی منصوبوں پر اجلاس کو تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا. صوبے اپنی ترجیحات کے مطابق پی ایس ڈی پی منصوبوں کے لئیے لائحہ عمل تیار کریں، احسن اقبال پوری کوشش ہے کہ صوبہ بلوچستان کے منصوبوں کے لئیے فنڈز کی فراہمی یقینی بنائیں. بلوچستان میں سیکورٹی کی صورتحال پر اہم اقدامات کرنے کی ضرورت ہے. مقامی افراد کو ہی ایف سی کی خدمات سونپی جائیں اور انہیں ضروری تربیت فراہم کی جائے. جن منصوبوں پر ستر فیصد کام ہو چکا ہے انھیں ترجیحاتی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا. سپارکو کی مدد سے ملک میں موجود پندرہ سال قبل اور آج کے ڈیموں پر رپورٹ تیار کی جائے. بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے عوام کو اگاہ کرنے کی ضرورت ہے   S...
یوتھ پروگرام کے چیئرمین اور بحرین کی وزیر برائے امورِ نوجوانان کا نوجوانوں کے امور کے حوالے سے تعاون پر تبادلہ خیال
Latest, پاکستان ٹائمز

یوتھ پروگرام کے چیئرمین اور بحرین کی وزیر برائے امورِ نوجوانان کا نوجوانوں کے امور کے حوالے سے تعاون پر تبادلہ خیال

وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین، رانا مشہود احمد خان نے بحرین کی وزیر برائے امورِ نوجوانان، محترمہ روان بنت نجیب توفیقی کے ساتھ ایک ویڈیو کال کے ذریعے گفتگو کی۔ اس ملاقات میں پاکستان اور بحرین کے درمیان نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور ان کی ترقی کے لیے تعاون کو مزید مضبوط کرنے پر بات چیت کی گئی۔ گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ نوجوانوں کا اپنے ممالک کی سماجی اور اقتصادی ترقی میں کلیدی کردار ہے۔ انہوں نے جدید دنیا میں نوجوانوں کو درپیش مشترکہ چیلنجز کا اعتراف کیا اور ڈیجیٹل اسکلز کی ترقی، کاروبار کے مواقع، رضاکاریت جیسے شعبوں میں تعاون کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔ جناب رانا مشہود احمد خان نے وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کیا۔ انہوں نے بحرین کے نوجوانوں کے پروگراموں سے سیکھنے میں دلچسپی کا اظہار کیا اور ان شعبو...
اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کی جنرل باڈی اجلاس کا انعقاد۔ نئی بھرتیوں اور ترقیوں میں سب کو ‘لیول پلینگ فیلڈ’ ملے گا۔ڈاکٹر ناصر محمود
Latest, پاکستان ٹائمز

اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کی جنرل باڈی اجلاس کا انعقاد۔ نئی بھرتیوں اور ترقیوں میں سب کو ‘لیول پلینگ فیلڈ’ ملے گا۔ڈاکٹر ناصر محمود

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی شفافیت اور میرٹ پر مکمل یقین رکھتی ہے، کوئی کام خلاف قاعدہ نہیں ہوگا، قواعد و ضوابط کی پاسداری کریں گے اور میرٹ کے اصولوں پر کاربند رہیں گے،کسی کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں کیا جائے گا، نئی بھرتیوں اور ترقیوں میں تمام ملازمین کو 'لیول پلینگ فیلڈ' ملے گا"۔اِن خیالات کا اظہار علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے گذشتہ روز اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن(اے ایس اے)کی جنرل باڈی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر ناصر کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی میں کام کرنے والے ملازمین، آفیسرز اور اساتذہ اگر ہمارے ہیں تو ادارہ بھی ہمارا ہے،ہم اپنے سٹاف کو اکاموڈیٹ کرنے کے لئے منصفانہ مواقع فراہم کرسکتے ہیں، اب یہ ملازمین پر منحصر ہے کہ وہ اِن مواقعوں سے فائدہ حاصل کرنے کے لئے خود کو کتنا اپ ڈیٹ کرسکتے ہیں، معیار پر پورا اترنے کے لئے اپنی تعلیمی قابلیت اور اہلیت...
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان سے (PMLN) پارٹی سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر PHC رکن اسمبلی سردار عبد الرحمٰن کھیتران نے قبائلی عمائدین کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔
Latest, پاکستان ٹائمز

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان سے (PMLN) پارٹی سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر PHC رکن اسمبلی سردار عبد الرحمٰن کھیتران نے قبائلی عمائدین کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان سے (PMLN) پارٹی سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر PHC رکن اسمبلی سردار عبد الرحمٰن کھیتران نے قبائلی عمائدین کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں سردار عبد الرحمٰن کھیتران نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کو سینیٹ آف پاکستان میں ڈپٹی چیئرمین کے عہدے پر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور ان کی خوش دامن کے انتقال پر اظہار تعزیت اور دعا بھی کی۔ ملاقات میں بلوچستان کے مسائل پر تفصیلی بات چیت کی گئی اور مسائل کے حل کے لیے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ بلوچستان کی ترقی اور مقامی مسائل کے حل کے حوالے سے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔ سیدال خان نے بلوچستان کی موجودہ صورت حال اور صوبے کے عوام کے مسائل کو اجاگر کیا۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے بلوچستان کے مسائل کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے فوری اور مؤثر اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔ Sub Editor: Ghufran...
عالمی بینک کی ٹیم کی طرف سے ایچ ای سی کے زیر انتظام ہائیر ایجوکیشن ڈیویلپمنٹ اِن پاکستان (ایچ ای ڈی پی)منصوبے پر پیشرفت کا جائزہ نو ے فیصد سے زائد اہداف حاصل؛ ٹیم نے کارکردگی کو سراہا
Latest, پاکستان ٹائمز

عالمی بینک کی ٹیم کی طرف سے ایچ ای سی کے زیر انتظام ہائیر ایجوکیشن ڈیویلپمنٹ اِن پاکستان (ایچ ای ڈی پی)منصوبے پر پیشرفت کا جائزہ نو ے فیصد سے زائد اہداف حاصل؛ ٹیم نے کارکردگی کو سراہا

عالمی بینک کی ٹیم کی طرف سے ایچ ای سی کے زیر انتظام ہائیر ایجوکیشن ڈیویلپمنٹ اِن پاکستان (ایچ ای ڈی پی)منصوبے پر پیشرفت کا جائزہ نو ے فیصد سے زائد اہداف حاصل؛ ٹیم نے کارکردگی کو سراہا عالمی بینک (ورلڈ بینک)کے دسویں نگران مشن نے عالمی بینک کے فنڈز سے ایچ ای سی کے زیر انتظام منصوبے، ہائیر ایجوکیشن ڈیویلپمنٹ اِن پاکستان (ایچ ای ڈی پی)،پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔ ایچ ای ڈی پی چار سوملین امریکی ڈالر کی مالیت کا اہم ایچ ای سی منصوبہ ہے، جس کا مقصد معیشت کے تزویراتی شعبہ جات میں تحقیق کو فروغ دینا، تدریس و تعلم کو بہتر بنانا، اور اعلٰی تعلیمی شعبہ میں گورننس کو مستحکم کرنا ہے۔ ہفتے سے زیادہ جاری رہنے والی سرگرمی میں ایچ ای ڈی پی منصوبے کے تمام چھ اجزاء پر تفصیلی اجلاس منعقد کیے گئے اور تمام پہلوؤن بشمول مالیاتی امور کا جائزہ لیا گیا۔عالمی بینک کی سینئر معیشت دان مس اِنگا افانیسیوا کی سربراہی میں ...
سی ای او ریلوے عامر بلوچ کا کہنا ہے کہ 16 کوچز پر مشتمل سر سید ایکسپریس فیصل آباد کے روٹ سے جایا کرے گی
Latest, پاکستان ٹائمز

سی ای او ریلوے عامر بلوچ کا کہنا ہے کہ 16 کوچز پر مشتمل سر سید ایکسپریس فیصل آباد کے روٹ سے جایا کرے گی

سی ای او ریلوے عامر بلوچ کا کہنا ہے کہ 16 کوچز پر مشتمل سر سید ایکسپریس فیصل آباد کے روٹ سے جایا کرے گی. ٹرین پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلائی گئی ہے. ٹرین میں ایک اے سی سلیپر، تین اے سی بزنس اور ایک اے سے سٹینڈرڈ کوچز شامل. آٹھ اکانومی کوچز ک ساتھ ساتھ ڈائننگ کار بھی ٹرین کا حصہ. ٹاپ لیول کمپنی ٹرین میں کھانا فراہم کرے گی  کراچی سے راولپنڈی کیلیے سر سید ایکسپریس چلا دی گئی ہے۔ ٹرین میں پانی کی فراہمی اور صفائی ستھرائی یقینی بنانے کیلیے خاص انتظامات کیے گئے ہیں. مسافروں کیلیے فری وائی فائی کی سہولت بھی میسر ہو گی. ٹرین کی ٹکٹ کی ادائیگی گھر بیٹھے موبائل ایپلیکیشنز کے ذریعے بھی کی جا سکے گی. سر سید ایکسپریس سے پاکستان ریلویز کو سالانہ تقریباً تین ارب روپے آمدن ہو گی. پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے خود انحصاری آئے گی، ریونیو بڑھے گا. اگلے ماہ مزید دس ٹرینیں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ت...