Saturday, September 21

پاکستان ٹائمز

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی صدر جمیعتِ علماءِ اسلام مولانا فضل الرحمٰن کی رہائشگاہ پر آمد
Latest, پاکستان ٹائمز

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی صدر جمیعتِ علماءِ اسلام مولانا فضل الرحمٰن کی رہائشگاہ پر آمد

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی صدر جمیعتِ علماءِ اسلام مولانا فضل الرحمٰن کی رہائشگاہ پر آمد. گورنر کامران خان ٹیسوری بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ تھے وزیرِ اعظم نے خار، باجوڑ میں جمیعت علماء اسلام کے ورکرز کنوینشن پر خود کش حملے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا.دھشتگرد عناصر پاکستانی قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے. وزیرِ اعظم نے حملے میں جانبحق ہونے والے کارکنوں کیلئے فاتحہ کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی. ملک میں دھشتگردی کی روک تھام اور امن او امان کے قیام کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات یقینی بنائیں گے. مولانا فضل الرحمٰن نے انوار الحق کاکڑ کو نگران وزیراعظم کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا   ایڈیٹر: راجہ کامران...
ہائ کمشنر رخسانہ افضال نے قومی ترانے کی دھن کے ساتھ پاکستان کا جھنڈا لہرایا
Latest, پاکستان ٹائمز

ہائ کمشنر رخسانہ افضال نے قومی ترانے کی دھن کے ساتھ پاکستان کا جھنڈا لہرایا

آج پاکستان ہائ کمیشن سنگاپور میں یوم آزادی، 14 اگست ۲۰۲۳ کے سلسلہ میں پاکستانی جھنڈا لہرانے کی ایک پر وقار تقریب منعقد کی گئ- اس تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان ہائ کمیشن کے آفیسرز اور سٹاف نے شرکت کی ہائ کمشنر رخسانہ افضال نے قومی ترانے کی دھن کے ساتھ پاکستان کا جھنڈا لہرایا- اس کے بعد صدر پاکستان جناب عارف علو ی اور وزیر اعظم پاکستان جناب شہباز شریف کے پیغامات پڑھے گۓ- یہ پیغامات، بالترتیب، پریس کونسلر محمد سلیم اور ڈپٹی ہائ کمشنر سلمان احمد نے پڑھے ان پیغامات میں اس عزم کا بھی اعادہ کیا گیا کہ حکومت بھارتی مقبوضہ کشمیر کے عوام کے آزاد نہ حق راۓ دہی کیے لیے کوششیں جاری رکھے گی اور بھارتی مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں اقوام عالم کو آگاہ کرتی رہے گی، اور اس کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھائ جاۓ گی- تقریب کے اختتام پر پاکستان اور خطے کے ...
کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال راولپنڈی کا تفصیلی دورہ۔
Latest, پاکستان ٹائمز

کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال راولپنڈی کا تفصیلی دورہ۔

کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال راولپنڈی کا تفصیلی دورہ۔ انہوں نے ایمرجنسی وارڈ' او پی ڈی' نیورو سرجری اور آپریشن ٹھیٹر کا تفصیلی دورہ کیا۔ کمشنر راولپنڈی نے سیکورٹی روم کا دورہ بھی کیا جہاں انہوں نے کیمروں کے ذریعے ہسپتال کی سیکورٹی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے مریضوں سے علاج معالجے کی سہولیات کے بارے میں بھی دریافت کیا۔ ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر فرزانہ نے کمشنر راولپنڈی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ او پی ڈی میں روزانہ تقریبا 2100 مریض آتے ہیں۔ہسپتال میں 20صحت کے شعبہ جات ہیں۔ ہسپتال 560 بیڈ پر مشتمل ہے۔ 2022 میں ہسپتال کی تزین و آرائش کا کام مکمل کیا گیا۔ عوام کو صحت کی معیاری سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ایئر کنڈیشنڈ سسٹم کو فعال رکھنے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔کمشنر راولپنڈیسی سی ٹی وی کیمروں کو مکمل طور پر فعال کیا جائے۔ انت...
انفارمیشن بیسڈ آپریشن 17 جولائ تا 13 اگست تک کئے گئے.
Latest, پاکستان ٹائمز

انفارمیشن بیسڈ آپریشن 17 جولائ تا 13 اگست تک کئے گئے.

ڈی آئ جی سی ٹی ڈی سندھ کی نگہرانی میں سی ٹی ڈی سندہ نے مقامی پولیس کے ساتھ مل کر خصوصاً محرم اور 14 اگست تک صوبہ سندہ کی سطح پر انفارمیشن بیسڈ آپریشن کۓ ۔ تاکہ کوئ ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہوسکے۔ انفارمیشن بیسڈ آپریشن 17 جولائ تا 13 اگست تک کئے گئے. انفارمیشن بیسڈ آپریشن کراچی ، حیدر آباد ، میر پور خاص ، شہید بینظیر آباد ، نواب شاہ ،سکھر اور لاڑکانہ کے اطراف میں کۓ گئے آپریشن کے دوران تلاش ایپ کے ذریعے 10455 مشتبہ افراد کو چیک کیا گیا آپریش کے دوران 124 مشتبہ گان جن میں 34 غیر قانونی افغان نیشنل تھے کو مزید تائید و تصدیق کیلئے تھانہ جات کو منتقل کۓ گئے آپریشن کے دوران 24 افراد کو گرفتار کر کہ ان کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی مقدمات درج کئے گئے۔ گرفتا ر ملزمان سے 15 غیر قانونی پستولیں ، ایک عدد رایئفل اور دو کاریں برامد کی۔ مشترکہ انفارمیشن بیسڈ آپریشن میں سی ٹی ڈی اور سندہ کے ڈسٹرکس کے ڈی ا...
سکردو بن گیا بین الا قوامی ائیرپورٹ
Latest, پاکستان ٹائمز

سکردو بن گیا بین الا قوامی ائیرپورٹ

پی آئی اے کی پہلی بین الاقوامی پرواز پی کے 234 دبئی سے سکردو لینڈ کر گئی۔ پرواز کے اترنے کو بعد سکردو کو ایک بین القوامی ائیر پورٹ کا درجہ مل گیا۔ ان پروازوں کے آغاز سے قومی ائیر لائن پی آئی اے نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا اور سکردو کو پوری دنیا میں متعارف کروایا بین الاقوامی پرواز پر سیاح جنت نظیر گلگت بلتستان کے دلکش نظاروں سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ دوران پرواز سیاحوں کو ہمالیہ کے برف پوش پہاڑوں بشمول کے ٹو اور نانگہ پربت کے خوبصورت نظارے بھی دیکھنے کو ملیں گے۔ پی آئی اے کی دبئی سے سکردو کی ہفتہ وار پروازیں پاکستان کے شمالی علاقہ جات کی سیاحت کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گی۔سیاح اب دبئی سے براہ راست ساڑھے تین گھنٹے کی پرواز سے سکردو پہنچ سکیں گے۔ سکردو ائر پورٹ پر ایک سادہ مگر پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ مسافروں کا استقبال پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ائیر وائس مارشل عامر ...
یوم آزادی کے موقع پر امریکہ میں پاکستانی سفیر مسعود خان کا پیغام
Latest, پاکستان ٹائمز

یوم آزادی کے موقع پر امریکہ میں پاکستانی سفیر مسعود خان کا پیغام

یوم آزادی کے موقع پر امریکہ میں پاکستانی سفیر مسعود خان کا پیغام آج سے 77 برس پہلے پاکستان دنیا کے نقشے پر نمودار ہوا۔ برصغیر میں مسلمانوں نے اپنی علیحدہ ریاست قائم کی۔ پاکستان کا وجود میں آنا ایک معجزہ تھا۔ جو پاکستان بنتا نہیں دیکھنا چاہتے تھے انہوں نے شرطیں لگائی تھیں کہ اولاً یہ ملک بنے گا نہیں اور اگر بن بھی گیا تو قائم نہیں رہ سکے گا۔ الحمدللہ آج پاکستان قائم و دائم ہے اور ہم نے اپنے سفر کے چھہتر ( 76 ) سال مکمل کر لئے ہیں۔ میں اس موقع پر پاکستان میں اہلِ وطن اور امریکہ میں بسنے والے پاکستانیوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ قائدِاعظم کی ولولہ انگیز قیادت ، میں ہمارے آباءو اجداد نے پاکستان قائم کیا اور نسلوں نے اس ملک کو مضبوط بنانے کے لئے قربانیاں دیں۔ آئیے آج ہم سب مل کر عہد کریں کہ ہم اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں گے اور پاکستان کو اعلیٰ ترین منزلوں پر لے جائیں گ...
سوراب/ دستی بم حملہ
Latest, پاکستان ٹائمز

سوراب/ دستی بم حملہ

سوراب/ دستی بم حملہ سوراب میں نامعلوم افراد کا ڈپٹی کمشنر کمپلیکس پر دستی بم سے حملہ، بم ڈی سی کمپلیکس کے خالی میدان میں گرکر زور داردھماکے سے پھٹ گیا۔ تاہم کوئی نقصان نہیں ہوا۔۔۔۔۔پولیس اور دیگرسیکیورٹی ادارے موقع پر پہنچ گئے۔پولیس ذرائع
ہرڈن، ورجینیا میں 4 1اگست کو یوم آزادی پاکستان کے طور پر منایا جائے گا۔
Latest, پاکستان ٹائمز

ہرڈن، ورجینیا میں 4 1اگست کو یوم آزادی پاکستان کے طور پر منایا جائے گا۔

ہرڈن، ورجینیا میں 14 اگست کو یوم آزادی پاکستان کے طور پر منایا جائے گا۔ امریکہ میں پاکستانی سفیر مسعود خان سے ہرڈن ورجینیا کونسل کی رکن محترمہ نائلہ عالم نے ملاقات کی اور ہرڈن میں 14 اگست 2023 کو یوم آزادی پاکستان کے طور پر منانے کا ایک اعلامیہ پیش کیا ۔ یہ ملاقات سفارت خانہ پاکستان واشنگٹن ڈی سی میں ہوئی۔ اس اعلان پر ہرڈن، ورجینا کی میئر شیلا اے اولم نے دستخط کیے تھے۔ محترمہ نائلہ عالم پہلی پاکستانی ہیں جو دو بار ٹاؤن کونسل ہرڈن، ورجینیا کے لیے منتخب ہوئیں۔ سفیر پاکستان مسعود خان نے محترمہ نائلہ عالم کو ان کی کاوشوں کے ثمرات پر مبارکباد پیش کی جس سے ان کی اپنے وطن سے گہری محبت واضح طور پر ظاہر ہوتی ہے۔ محترمہ نائلہ عالم کو ان کے بروقت اقدام پر مبارکباد دیتے ہوئے سفیر پاکستان نے کہا کہ اس اعلان سے پاک امریکہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور نچلی سطح پر ملک کے بارے میں زیادہ سے زیادہ آگا...
پاكستان میں متحدہ عرب امارات كے سفیر جناب حمد عبید الزعابی نے پاكستان كے قومی دن كے مناسبت پر سفارت خانے كے ویزا سینٹر كی جانب سے ملازمین اور ان كے اہل خانے كے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے میں شركت كی
Latest, پاکستان ٹائمز

پاكستان میں متحدہ عرب امارات كے سفیر جناب حمد عبید الزعابی نے پاكستان كے قومی دن كے مناسبت پر سفارت خانے كے ویزا سینٹر كی جانب سے ملازمین اور ان كے اہل خانے كے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے میں شركت كی

اسلامی جمہوریہ پاكستان میں متحدہ عرب امارات كے سفیر جناب حمد عبید الزعابی نے پاكستان كے قومی دن كے مناسبت پر سفارت خانے كے ویزا سینٹر كی جانب سے ملازمین اور ان كے اہل خانے كے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے میں شركت كی اور پاكستان پاكستانی قیادت اور پاكستانی عوام كی ترقی اور خوشحالی كے لیئے نیك تمناؤں كا اظہار كیا ایڈیٹر: راجہ کامران
اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے 14 ماہ سے لاپتہ بچے حیدر علی کو والدین سے ملوا دیا۔
Latest, پاکستان ٹائمز

اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے 14 ماہ سے لاپتہ بچے حیدر علی کو والدین سے ملوا دیا۔

اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے 14 ماہ سے لاپتہ بچے حیدر علی کو والدین سے ملوا دیا۔ تھانہ کوہسار پولیس ٹیم نے 14 ماہ پہلے کراچی سے گمشدہ 10 سالہ حیدر علی کے والدین کو تلاش کر کے ماں باپ سے ملوا دیا۔ اسلام آباد پولیس نے بچے کو شاپنگ کروائی اور خوب خیال رکھا۔ اپنے بچے کو اتنے لمبے عرصے بعد دیکھ کر بچے کے والدین کی خوشی دیدنی تھی جنہوں نے اسلام آباد پولیس کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔   سب ایڈیٹر: ارسلان مجید