Friday, November 27

پاکستان ٹائمز

وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر دفاعی پیداوار محمد رضا حیات ہراج کی ملاقات
Latest, پاکستان ٹائمز

وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر دفاعی پیداوار محمد رضا حیات ہراج کی ملاقات

اسلام آباد، 11 اگست 2026 (کامران راجہ): وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار محمد رضا حیات ہراج نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وفاقی وزیر نے وزیراعظم کو تاریخی مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر مبارکباد پیش کی۔ محمد رضا حیات ہراج نے وزیراعظم کو وزارتِ دفاعی پیداوار سے متعلق امور اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت سے بھی آگاہ کیا۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفاقی کابینہ کی نیشنل ہاؤسنگ پالیسی 2026ء اور پاکستان انفارمیشن سکیورٹی فریم ورک کی منظوری
Latest, پاکستان ٹائمز

وفاقی کابینہ کی نیشنل ہاؤسنگ پالیسی 2026ء اور پاکستان انفارمیشن سکیورٹی فریم ورک کی منظوری

اسلام آباد، 10 اگست 2026 (کامران راجا): وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں کابینہ نے نیشنل ہاؤسنگ پالیسی 2026ء، اس پر عملدرآمد کے ایکشن پلان اور پاکستان انفارمیشن سکیورٹی فریم ورک 2026ء کی منظوری دے دی۔اجلاس کے آغاز میں کابینہ نے متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کی جس میں وزیراعظم محمد شہباز شریف، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار اور چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو مدبرانہ اور دور اندیش قیادت، پاکستان کا عالمی تشخص بلند کرنے اور قومی مفادات کے مؤثر دفاع پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔ کابینہ نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان تاریخی مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کو اہم سفارتی و دفاعی پیش رفت قرار دیتے ہوئے اسے امت مسلمہ کے اتحاد و یکجہتی کو مزید مضبوط بنانے کی جانب اہم قدم قرار دیا۔کابینہ ک...
بارسلونا نے ورلڈ کپ فاتح فیران ٹوریس کے لیے پی ایس جی کی 40 ملین یورو کی پیشکش مسترد کر دی
Latest, پاکستان ٹائمز

بارسلونا نے ورلڈ کپ فاتح فیران ٹوریس کے لیے پی ایس جی کی 40 ملین یورو کی پیشکش مسترد کر دی

بارسلونا، 10 اگست 2026 (غفران): بارسلونا نے اسپین کے ورلڈ کپ فاتح فیران ٹوریس کے لیے پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) کی جانب سے تقریباً 40 ملین یورو (46.2 ملین ڈالر) کی ابتدائی پیشکش مسترد کر دی ہے۔ کاتالان کلب کے ایک ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ دونوں کلبوں کے درمیان مذاکرات اب بھی جاری ہیں۔ہسپانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق 26 سالہ فارورڈ فیران ٹوریس نے پی ایس جی میں شمولیت اور اپنے سابق اسپین کے کوچ لوئس اینریک کے ساتھ دوبارہ کام کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ ٹوریس کا بارسلونا کے ساتھ معاہدہ جون 2027 تک ہے، تاہم انہوں نے اپنے مستقبل کے حوالے سے محتاط انداز اپناتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا کلب کے ساتھ معاہدہ موجود ہے، لیکن فٹبال میں کچھ بھی یقینی نہیں ہوتا اور وہ درست فیصلہ کرنا چاہتے ہیں۔ٹوریس نے 2021 میں مانچسٹر سٹی سے 55 ملین یورو سے زائد کی رقم کے عوض بارسلونا میں شمولیت اختیار کی تھی۔ ہانسی فلک کے 20...
پاکستان نے ورلڈ یوتھ اسکریبل ٹیم چیمپئن شپ کا ساتواں عالمی ٹائٹل جیت لیا
Latest, پاکستان ٹائمز

پاکستان نے ورلڈ یوتھ اسکریبل ٹیم چیمپئن شپ کا ساتواں عالمی ٹائٹل جیت لیا

لاہور، 10 اگست 2026 (غفران): پاکستان نے 21ویں ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ورلڈ یوتھ اسکریبل ٹیم چیمپئن شپ کا ٹائٹل ساتویں مرتبہ اپنے نام کرلیا اور عالمی سطح پر یوتھ اسکریبل میں اپنی مضبوط پوزیشن مزید مستحکم کردی۔ چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے سب سے زیادہ ٹرافیاں اپنے نام کیں، احمد سلمان نے انڈر 16 ورلڈ چیمپئن جبکہ عہد سولت فاطمی نے انڈر 14 ورلڈ چیمپئن کا اعزاز حاصل کیا۔ پاکستان کے تیمور وسیم نے انڈر 10 ورلڈ چیمپئن شپ بھی جیت لی، جبکہ مصطفیٰ فرحان انڈر 12 کیٹیگری میں رنر اپ رہے۔ انفرادی مقابلوں میں بھی تین پاکستانی کھلاڑی ٹاپ 10 میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔ پاکستانی کھلاڑی ایان حسن خان نے چیمپئن شپ کا سب سے زیادہ اسکور والا لفظ کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا، جبکہ اعظم صدیقی نے ایک میچ میں سب سے زیادہ اسکور ریکارڈ کیا۔ پاکستانی نوجوان کھلاڑیوں کی اس ش...
حکومت 12 اگست کو ’ویژن پاکستان 2047‘ کا آغاز کرے گی
Latest, پاکستان ٹائمز

حکومت 12 اگست کو ’ویژن پاکستان 2047‘ کا آغاز کرے گی

اسلام آباد، 10 اگست 2026 (کامران راجا): حکومت نے ایک کھرب ڈالر کی معیشت کا ہدف حاصل کرنے اور طویل مدتی معاشی ترقی و پائیدار ترقی کو یقینی بنانے کے لیے ’ویژن پاکستان 2047‘ کا 12 اگست کو آغاز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم آفس کے ذرائع کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف ’ویژن پاکستان 2047‘ کا باضابطہ افتتاح کریں گے، جس کے تحت ملکی معیشت، ترقی اور پائیدار اقتصادی نمو کے فروغ کے لیے طویل مدتی فریم ورک پیش کیا جائے گا۔ وژن میں نوجوان نسل کے لیے پائیدار معاشی ترقی، خوشحالی اور جدت کے مواقع پیدا کرنے کے لیے خصوصی پروگرام بھی شامل ہوں گے۔ حکومت نے وزارت منصوبہ بندی کے ’اڑان پاکستان پلان‘ کو بھی ویژن پاکستان 2047 کے ساتھ منسلک کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ وزیراعظم آفس نے تمام وزارتوں اور متعلقہ اداروں سے اس وژن کے لیے اسٹریٹجک اہداف طلب کر لیے ہیں۔ تمام وزارتوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ویژن میں شامل ک...
روس کے تاتارستان میں ڈرون حملہ، 7 ازبک شہری جاں بحق
Latest, پاکستان ٹائمز

روس کے تاتارستان میں ڈرون حملہ، 7 ازبک شہری جاں بحق

تاشقند، 10 اگست 2026 (کامران راجا): روس کے علاقے تاتارستان میں ڈرون حملے کے نتیجے میں 7 ازبک شہری جاں بحق ہوگئے، ازبک قونصل خانے کازان نے تصدیق کردی۔ قونصل خانے نے متاثرین کے حوالے سے فوری طور پر مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ مقامی حکام کے مطابق تاتارستان کے شہر نزہنیکامسک میں صنعتی اور شہری تنصیبات کو نشانہ بنانے والے یوکرینی ڈرون حملے میں ایک بچے سمیت کم از کم 13 افراد ہلاک جبکہ 39 زخمی ہوئے۔ وسطی ایشیا کے سب سے زیادہ آبادی والے ملک ازبکستان کے 20 سے 30 لاکھ شہری روس میں کام کرتے ہیں، جبکہ تارکین وطن کی جانب سے بھیجی جانے والی رقوم ملکی معیشت کا اہم حصہ ہیں۔ ازبکستان نے یوکرین جنگ کے معاملے پر محتاط سفارتی توازن برقرار رکھا ہے اور روس کے ساتھ قریبی تعلقات کے باوجود یوکرین کی علاقائی سالمیت کی حمایت پر زور دیا ہے۔...
میر رضا کیس: والدین کی درخواست پر سندھ حکومت کا جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ مؤخر
Latest, پاکستان ٹائمز

میر رضا کیس: والدین کی درخواست پر سندھ حکومت کا جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ مؤخر

کراچی، 10 اگست 2026 (نوشین): سندھ کے وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار نے کہا ہے کہ میر رضا کیس کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کا فیصلہ متاثرہ نوجوان کے والدین کی درخواست پر مؤخر کر دیا گیا ہے۔وزیر داخلہ کے مطابق جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی تجویز ابتدائی طور پر تحقیقات میں شفافیت یقینی بنانے اور متاثرہ خاندان کا اعتماد بحال رکھنے کے لیے زیر غور لائی گئی تھی۔تاہم اب متاثرہ خاندان نے نئی تشکیل دی گئی تحقیقاتی ٹیم پر اعتماد کا اظہار کیا ہے، جس کے بعد سندھ حکومت نے مجوزہ جوڈیشل انکوائری کو فی الحال مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سندھ کے وزیر داخلہ نے کہا کہ نئی تحقیقاتی ٹیم کیس کا جائزہ لے گی اور قانون کے مطابق تحقیقات کو آگے بڑھائے گی۔ یہ پیش رفت متاثرہ خاندان کے وکیل جبران ناصر کے اس بیان کے بعد سامنے آئی کہ اس وقت میر رضا کیس کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا ک...
یومِ آزادی کے موقع پر مری کے مال روڈ، جی پی او چوک میں دفعہ 144 نافذ
Latest, پاکستان ٹائمز

یومِ آزادی کے موقع پر مری کے مال روڈ، جی پی او چوک میں دفعہ 144 نافذ

مری، 10 اگست 2026 (غفران): یومِ آزادی کی تقریبات کے دوران امن و امان برقرار رکھنے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچاؤ کے لیے مری کے مال روڈ اور جی پی او چوک پر 10 سے 16 اگست تک دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مری کی سفارش پر دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق مال روڈ اور جی پی او چوک میں صرف سیاح خاندانوں کو داخلے کی اجازت ہوگی، جبکہ خوانچہ فروشوں اور ہاکرز کو مری کے دیگر تفریحی مقامات پر سیاحوں کے ہمراہ جانے کی اجازت دی گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق مال روڈ اور جی پی او چوک کے علاوہ مری کے دیگر تفریحی مقامات پر سیاحوں کی آمدورفت معمول کے مطابق جاری رہے گی۔ یومِ آزادی کے موقع پر مری میں سیاحوں کی بڑی تعداد متوقع ہے، جس کے پیش نظر حساس مقامات پر رش کو کنٹرول کرنے اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے یہ اقدامات کیے گ...
ایاز صادق اور یورپی پارلیمنٹ کے رکن اوندرے دوستال کی ملاقات، پاک یورپی یونین تعلقات پر تبادلہ خیال
Latest, پاکستان ٹائمز

ایاز صادق اور یورپی پارلیمنٹ کے رکن اوندرے دوستال کی ملاقات، پاک یورپی یونین تعلقات پر تبادلہ خیال

اسلام آباد، 10 اگست 2026 (کامران راجا): اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے یورپی پارلیمنٹ کے رکن اوندرے دوستال نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی، جس میں پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات سمیت اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، دونوں جانب پارلیمانی روابط مزید مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے موسمیاتی تبدیلی کو عالمی چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں انتہائی معمولی حصہ رکھنے کے باوجود موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے۔ انہوں نے گرین پارلیمنٹ انیشی ایٹو کو ماحولیاتی تحفظ اور قابل تجدید توانائی کے فروغ کے لیے عملی اقدام قرار دیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی اصلاحات، ویمن پارلیمانی کاکس، پارلی...