تیز گام ایکسپریس میں پریمیم لاؤنج ڈائننگ کار کا اضافہ
تیز گام ایکسپریس میں پریمیم لاؤنج ڈائننگ کار کا اضافہ
پاکستان ریلوے نے تیز گام ایکسپریس میں پریمیم لاؤنج ڈائننگ کار کا اضافہ کر دیا۔ چیف ایگزیکٹو افسر پاکستان ریلویز عامر علی بلوچ نے لاہور ریلوے سٹیشن پر نئی ڈائننگ کار کا افتتاح کیا جو 20 مئی سے تیز گام ایکسپریس میں لگائی جائے گی۔ نئی ڈائننگ کار میں بیٹھنے کی جگہ کو مسافروں کی ڈیمانڈ پر مزید کشادہ کیا گیا ہے۔ پریمیم لاؤنج ڈائننگ کار میں ایک وقت میں 35 مسافر کھانا کھا سکیں گے۔ کار میں 40 سے زائد کھانے موجود ہوں گے جن میں سُوپ، برگر، پیزا، کڑاہی، سینڈوچ، پراٹھا رول، فرنچ فرائز، بریانی بھی شامل ہیں۔
اس سے قبل بہاءالدین زکریا ایکسپریس میں پریمیم لاؤنج ڈائننگ کار لگائی گئی تھی۔ زکریا ایکسپریس میں کامیابی پر نئی ڈائننگ کار کا دائرہ کار بڑھایا گیا۔ پریمیم لاؤنج کی مقبولیت کے پیشِ نظر اگلے چند ہفتوں میں اسے خیبر میل اور علامہ اقبال ایکسپریس می...