Monday, March 30

پاکستان ٹائمز

چئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان کی زیر صدارت “واک پاکستان” کے حوالے سے اہم اجلاس
Latest, پاکستان ٹائمز

چئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان کی زیر صدارت “واک پاکستان” کے حوالے سے اہم اجلاس

اسلام آباد، 30 مارچ 2026(نوشین)– وزیراعظم آفس میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت رانا مشہود احمد خاں چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام نے کی۔ اجلاس میں ’واک پاکستان‘ منصوبے کے آغاز پر بات چیت کی گئی، جس کا مقصد نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں میں شامل کرنا اور قومی یکجہتی، ثقافتی ہم آہنگی اور صحت مند طرزِ زندگی کو فروغ دینا ہے۔ "اجلاس میں مختلف شعبوں کے اہم اسٹیک ہولڈرز کو مدعو کیا گیا، جن میں حکومت، نیم حکومت اور سروسز انڈسٹریز شامل تھیں، تاکہ اس منصوبے کی منصوبہ بندی اور عمل درآمد کیا جا سکے۔ بعض شرکاء نے اجلاس میں ذاتی طور پر شرکت کی، جبکہ دیگر نے ورچوئل طریقے سے شرکت کی، جس سے وسیع تر شراکت داری ممکن ہو سکی۔ نوید شیروانی , صبا حت رفیق اور کامران لاشاری کو ورکنگ گروپ کا حصہ بنایا گیا جو اس پروگرام کی ہم آہنگی کی نگرانی کریں گے۔ یہ منصوبہ پاکستان کے ثقافتی ورثے اور علاقائی شناختوں کو...
لاہور ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی — انسانی اسمگلنگ کا منصوبہ ناکام
Latest, پاکستان ٹائمز

لاہور ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی — انسانی اسمگلنگ کا منصوبہ ناکام

لاہور30 مارچ 2026(کامران راجہ): وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) امیگریشن نے لاہور ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے وزٹ ویزا کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ کے ایک منظم منصوبے کو ناکام بنا دیا۔ کارروائی کے دوران 2 مسافروں سمیت 3 ایجنٹس کو گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق، مسافروں شاہزیب ریاض اور مرزا عثمان کو امیگریشن کلیئرنس کے دوران مشکوک پایا گیا۔ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ ملزمان سری لنکا – کمبوڈیا روٹ کے ذریعے غیر قانونی طور پر البانیہ جانے کا منصوبہ رکھتے تھے۔ مزید تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ ملزمان نے طیب، خالد اور کاشف علی نامی ایجنٹس کو غیر قانونی طور پر بیرونِ ملک بھجوانے کے عوض فی کس 20 لاکھ روپے ادا کیے تھے۔ ملزمان کی نشاندہی پر ایف آئی اے امیگریشن حکام نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایئرپورٹ پارکنگ ایریا سے تینوں ایجنٹس کو بھی گرفتار کر لیا۔ تمام گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش ...
پاکستان فٹبال ٹیم کی میانمار کے خلاف میچ سے قبل تیاریوں اور عزم کا اظہار
Latest, SPORTS NEWS, پاکستان ٹائمز

پاکستان فٹبال ٹیم کی میانمار کے خلاف میچ سے قبل تیاریوں اور عزم کا اظہار

اسلام آباد، 28 مارچ(کامران راجہ): 2026 پاکستان قومی فٹبال ٹیم کے کھلاڑیوں نے میانمار کے خلاف آئندہ میچ سے قبل اپنی تیاریوں، ٹیم کمبینیشن اور جیت کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ قومی ٹیم کے کھلاڑی محب اللہ آفریدی نے کہا کہ ٹیم کی تیاری گزشتہ چند دنوں میں کافی بہتر رہی ہے۔ ان کے مطابق کھلاڑیوں کی جانب سے مثبت ردعمل دیکھنے میں آیا ہے جبکہ کوچنگ اسٹاف بھی بہترین رہنمائی فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ٹیم میچ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ گزشتہ میچ کے تجربے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر کیمپ کے ساتھ ٹیم کی کارکردگی میں بہتری آ رہی ہے اور کھلاڑیوں کو گیم ٹائم بھی مل رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میانمار ایک مضبوط ٹیم ہے، تاہم پاکستان ٹیم بھی مکمل تیاری کے ساتھ میدان میں اترے گی اور پہلے سے بہتر پرفارمنس دینے کی کوشش کرے گی۔ دوسری جانب کھلاڑی وقار بلوچ نے کوچ اسٹیفن قسطنطین سولانو ک...
Pakistan Exit SAFF U-20 Championship After Loss to India
Latest, SPORTS NEWS, پاکستان ٹائمز

Pakistan Exit SAFF U-20 Championship After Loss to India

26 March 2026(kamran Raja): The Pakistan Men’s Under-20 team concluded their campaign in the SAFF Under-20 Championship following a 3-0 defeat against India in their final Group ‘B’ fixture.Head coach Shahzad Anwar fielded a 4-1-4-1 formation aimed at strengthening midfield control and creating a numerical advantage across the pitch. However, an early setback came in the second minute due to a goalkeeping error, allowing Indian forward Vishal Yadav to open the scoring.Despite the early goal, Pakistan’s young side demonstrated resilience and composure, gradually settling into the game and gaining momentum. The first half ended with India leading, but Pakistan showing promising signs with improved coordination and attacking intent.Pakistan continued to press in the second half, e...
زونگ کے تحت اسلام آباد میں شجرکاری مہم کا آغاز، ماحولیاتی بہتری کے عزم کا اعادہ
Latest, پاکستان ٹائمز

زونگ کے تحت اسلام آباد میں شجرکاری مہم کا آغاز، ماحولیاتی بہتری کے عزم کا اعادہ

اسلام آباد، 26 مارچ 2026(کامران راجہ):پاکستان کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی زونگ نے وزارت موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی اور پاکستان ماحولیاتی تحفظ ایجنسی کے اشتراک سے اسلام آباد کے علاقے شکرپڑیاں میں شجرکاری مہم کا باضابطہ آغاز کر دیا۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب میں وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق مسعود ملک نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، جبکہ پالیسی سازوں، ماہرین ماحولیات، طلبہ و طالبات، میڈیا نمائندگان اور زونگ کی قیادت نے بھی بھرپور شرکت کی۔ یہ اقدام زونگ کے اس وژن کی عکاسی کرتا ہے جس کے تحت ٹیکنالوجی میں جدت کو ماحولیاتی تحفظ کے ساتھ ہم آہنگ کیا جا رہا ہے۔ ادارہ مضبوط شراکت داری کے ذریعے ایسے پائیدار اقدامات کو فروغ دے رہا ہے جو پاکستان کے طویل المدتی ماحولیاتی توازن اور موسمیاتی استحکام میں اہم کردار ادا کریں گے۔ شجرکاری مہم کے تحت شکرپڑیاں کے ان علاقوں میں مقامی موسمی حال...
سلامتی کونسل میں پاکستان کا مؤقف: فلسطین میں تشدد کا خاتمہ اور دو ریاستی حل ہی پائیدار امن کی ضمانت
Latest, PAKISTAN NEWS, United Nation (UN), پاکستان ٹائمز

سلامتی کونسل میں پاکستان کا مؤقف: فلسطین میں تشدد کا خاتمہ اور دو ریاستی حل ہی پائیدار امن کی ضمانت

نیویارک، 24 مارچ 2026(غفران): اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے سلامتی کونسل میں قرارداد 2334 کے تحت مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر بریفنگ کے موقع پر پاکستان کا مؤقف پیش کرتے ہوئے فلسطینی عوام کے خلاف جاری مظالم، غیر قانونی آبادکاری اور تشدد کی شدید مذمت کی ہے۔انہوں نے ڈپٹی اسپیشل کوآرڈینیٹر رمیز الاکباروف اور غزہ کے لیے ہائی ریپریزنٹیٹو نیکولے ملادینوف کا جامع بریفنگز پر شکریہ ادا کیا۔ اپنے بیان میں پاکستانی مندوب نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال مسلسل بگڑ رہی ہے اور خطہ ایک خطرناک موڑ پر کھڑا ہے جہاں وسیع پیمانے پر تصادم کا خدشہ بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ مسئلہ فلسطین عرب۔اسرائیل تنازعہ کے مرکز میں ہے، جو خطے میں عدم استحکام کو برقرار رکھے ہوئے ہے اور پائیدار امن کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام غیر قانونی قبضے، جبری بے دخلی، منظم تشدد او...
امریکی ریاست نیو یارک کی قانون ساز اسمبلی میں پاک-امریکہ اقتصادی تعلقات کے فروغ کے حوالے سے اہم پیش رفت
Latest, United Nation (UN), پاکستان ٹائمز

امریکی ریاست نیو یارک کی قانون ساز اسمبلی میں پاک-امریکہ اقتصادی تعلقات کے فروغ کے حوالے سے اہم پیش رفت

نیو یارک، 18 مارچ 2026(غفران):امریکی ریاست نیو یارک کی مقننہ نے پاکستانی-امریکن کمیونٹی کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں 18 مارچ 2026 کو "پاکستانی-امریکن بزنس جشن ڈے" کے طور پر منانے کی قرارداد منظور کر لی ہے۔ یہ پیش رفت پاک-امریکہ اقتصادی تعلقات کے فروغ کے حوالے سے ایک اہم سنگ میل قرار دی جا رہی ہے۔ قرارداد میں نیو یارک کی اقتصادی ترقی، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور ریاست کے ثقافتی تنوع کو فروغ دینے میں پاکستانی-امریکی تاجروں اور کاروباری رہنماؤں کے کلیدی کردار کو سراہا گیا ہے۔ مزید برآں، ریٹیل، مہمان نوازی، ٹیکنالوجی، مالیات، صحت کی دیکھ بھال اور رئیل اسٹیٹ سمیت مختلف شعبوں میں پاکستانی کمیونٹی کی نمایاں شراکت کا بھی اعتراف کیا گیا ہے۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی-امریکی کمیونٹی دونوں ممالک کے درمیان ایک مضبوط اقتصادی اور ثقافتی پل کا کردار ادا کر رہی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ پاکس...
نماز جمعہ کے اجتماعات اور یوم القدس کے جلوسوں کے سلسلے میں شہر بھر میں فول پروف سکیورٹی انتظامات۔
Latest, پاکستان ٹائمز

نماز جمعہ کے اجتماعات اور یوم القدس کے جلوسوں کے سلسلے میں شہر بھر میں فول پروف سکیورٹی انتظامات۔

اسلام آباد 13 مارچ 2026(کامران راجہ):نماز جمعہ کے اجتماعات اور یوم القدس کے جلوسوں کے سلسلے میں شہر بھر میں فول پروف سکیورٹی انتظامات۔ نماز جامعہ کے اجتماعات اور یوم القدس کے جلوسوں کی سکیورٹی کے لیے اسلام آباد پولیس کے 3500 سے زائد افسران و جوان ڈیوٹی پر تعینات۔ فیصل مسجد سمیت تمام مساجد اور امام بارگاہوں کے اطراف سخت سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں -یوم القدس کے جلوسوں کے لیے اسلام آباد بھر میں خصوصی سکیورٹی اقدامات کئے گئے ہیں ۔ شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ مزید سخت اور خصوصی ناکہ جات قائم کئے گئے ہیں۔ شہر بھر میں پولیس کی مؤثر پٹرولنگ جاری۔شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے...
او آئی سی۔کامسٹیک اور چینی سفارت خانے کے درمیان سائنسی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال
Latest, پاکستان ٹائمز

او آئی سی۔کامسٹیک اور چینی سفارت خانے کے درمیان سائنسی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال

اسلام آباد,مارچ 2026(کامران راجہ): او آئی سی کی وزارتی قائمہ کمیٹی برائے سائنسی و تکنیکی تعاون (کامسٹیک) اور چین کے درمیان سائنسی، تکنیکی اور تعلیمی تعاون کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ گفتگو کامسٹیک کے کوآرڈینیٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری اور پاکستان میں عوامی جمہوریہ چین کے سفارت خانے کے منسٹر کاؤنسلر شو ہانگ تیان کے درمیان اسلام آباد میں چینی سفارت خانے میں ہونے والی ملاقات میں ہوئی۔ اس موقع پر سفارت خانے کے سائنس کمشنر ین شینگ شن اور کامسٹیک کی پروگرام مینیجر خزیمہ معظم بھی موجود تھیں۔ ملاقات کے دوران پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری نے کامسٹیک کے ساتھ چین کے مسلسل تعاون کو سراہتے ہوئے سائنس، ٹیکنالوجی، صحت اور جدت کے شعبوں میں شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ شو ہانگ تیان نے کامسٹیک اور او آئی سی رکن ممالک کے اداروں کے ساتھ تعاون کو وسعت دی...
ایف آئی اے لاہورکا انسانی اسمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
Latest, پاکستان ٹائمز

ایف آئی اے لاہورکا انسانی اسمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

لاہور06 مارچ 2026(کامران راجہ) ایف آئی اے لاہورکا انسانی اسمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری. مائیگرنٹ سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار. گرفتار ملزمان کی شناخت سنیل جیمز اور محمد اشفاق کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزمان کو لاہور کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا. ملزم سنیل جیمز نے شہری کو کینیڈا ورک ویزہ کا جھانسہ دے کر 86 لاکھ روپے ہتھیائے۔ جبکہ ملزم محمد اشفاق نے شہری کو کمبوڈیا بھجوانے کے لئیے 7 لاکھ روپے بٹورے۔ شہری کو کمبوڈین ایمیگریشن نے جعلی ہوٹل بکنگ ہونے پر پاکستان رپورٹ کر دیا تھا ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے  ...