حنا جاوید قتل کیس: ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 4 روز کی توسیع
راولپنڈی، 29 اگست 2026 (غفران): راولپنڈی کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے ڈیجیٹل میڈیا ایگزیکٹو حنا جاوید کے قتل کیس میں گرفتار دو ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید چار روز کی توسیع کر دی۔ ملزمان میں مقتولہ کا شوہر فیصل اصغر اور گھریلو ملازم ذیشان شامل ہیں، جنہیں تین روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔پولیس کی جانب سے ڈپٹی پبلک پراسیکیوٹر رحمان شوکت بھٹی عدالت میں پیش ہوئے اور ملزمان کے سات روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ تفتیش کے دوران فیصل اصغر کی پہلی اہلیہ سے طلاق اور حنا جاوید سے شادی سے متعلق دستاویزات برآمد کرنا مطلوب ہیں۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کرتے ہوئے انہیں 2 ستمبر کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ڈیجیٹل میڈیا ایگزیکٹو حنا جاوید 20 اگست کو راولپنڈی کے علاقے لال کرتی میں واقع اپنے...




