ایتھوپین کافی کا اسلام آباد میں باقاعدہ آغاز
اسلام آباد، 30 اگست 2026 (کامران راجہ): ایتھوپین کافی نے اسلام آباد میں باقاعدہ قدم رکھ دیا، جہاں راولپنڈی اور اسلام آباد کے جڑواں شہروں میں پہلی بار مخصوص ایتھوپین کافی کیفے کا افتتاح کردیا گیا۔ وفاقی جمہوریہ ایتھوپیا کے پاکستان میں سفیر، سفیرِ غیر معمولی و مکمل الاختیار ڈاکٹر اومر حسین اوبا نے اتوار کے روز کیفے کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب سے قبل روایتی ایتھوپین کافی تقریب منعقد کی گئی، جس میں ایتھوپین کمیونٹی کے ارکان، سفارتخانے کے عملے اور میڈیا نمائندگان نے شرکت کی۔ تقریب کے بعد سفیر ڈاکٹر اومر حسین اوبا نے میڈیا سے خصوصی نشست کی، جس میں انہوں نے ایتھوپیا اور پاکستان کے درمیان بڑھتے ہوئے دوطرفہ تعلقات پر روشنی ڈالی۔ سفیر نے کہا کہ یہ افتتاح پاکستان میں ایتھوپین کافی کے باضابطہ آغاز کی علامت ہے اور جڑواں شہروں میں اپنی نوعیت کا پہلا مخصوص ایتھوپین کیفے قائم کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا، ’’...





