‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ نے چین میں دو ایوارڈز جیت لیے
بیجنگ، 16 اگست 2026 (کامران راجہ): پاکستانی بلاک بسٹر فلم 'دی لیجنڈ آف مولا جٹ' نے چین میں ہونے والے ساتویں جیکی چن انٹرنیشنل ایکشن فلم ویک میں دو اہم ایوارڈز اپنے نام کر لیے۔بلال لاشاری کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کو ایونٹ کی اختتامی تقریب میں اسپیشل جیوری ایوارڈ اور بیسٹ آرٹ ڈائریکشن ایوارڈ سے نوازا گیا۔بلال لاشاری نے انسٹاگرام پر اس کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے اسے موریٹل کومبیٹ 2 اور دی فیوریئس جیسی فلموں کے ساتھ ملنے والی پذیرائی کو ایک ’’ناقابل یقین‘‘ لمحہ قرار دیا۔ہدایت کار کے مطابق انہیں شدید بارش کے دوران کھلے آسمان تلے منعقدہ تقریب میں ایوارڈز دیے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ مائیک تک پہنچتے پہنچتے وہ مکمل طور پر بھیگ چکے تھے جبکہ ایک اجنبی شخص نے ان کے لیے چھتری تھام رکھی تھی۔بلال لاشاری نے کہا کہ بیسٹ آرٹ ڈائریکشن ایوارڈ ان کے لیے خاص اہمیت رکھتا ہے کیونکہ یہ فلم کے پرو...





