افتخار گیلانی آزاد کشمیر کے اگلے وزیراعظم کے لیے مسلم لیگ ن کے امیدوار نامزد
اسلام آباد، 27 اگست 2026 (نوشین): پاکستان مسلم لیگ (ن) نے آزاد جموں و کشمیر میں نئی حکومت کے قیام کے لیے بیرسٹر افتخار گیلانی کو وزیراعظم کے امیدوار کے طور پر حتمی شکل دے دی ہے۔ یہ فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا، جس میں آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کی نئی حکومت کی تشکیل اور آئندہ پارلیمانی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں سینیٹر رانا ثناء اللہ، خواجہ سعد رفیق، مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر اور سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے شرکت کی۔ نو منتخب اسپیکر چوہدری طارق فاروق، ڈپٹی اسپیکر احمد رضا قادری اور ٹیکنوکریٹ نشست پر منتخب ہونے والے بیرسٹر افتخار گیلانی بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ شرکاء نے نئی کابینہ کی تشکیل، حکومتی ترجیحات، بہتر طرز حکمرانی اور آزاد کشمیر میں حکومتی امور کو مؤثر بنانے کے لیے مختلف ا...





