شمالی اسرائیل میں اسکول کے مطالعاتی دورے کے دوران دھماکا، ایک طالب علم ہلاک، 19 زخمی
یارکون، 12 اکتوبر 2026 (کامران راجہ): شمالی اسرائیل میں لبنان کی سرحد کے قریب اسکول کے مطالعاتی دورے کے دوران دھماکے کے نتیجے میں ایک لڑکا ہلاک جبکہ تقریباً 19 افراد زخمی ہو گئے۔ اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکا اس وقت ہوا جب اسرائیلی ہائی اسکول کے طلبہ علاقے میں پیدل سفر کر رہے تھے۔ حکام کو شبہ ہے کہ دھماکے کی وجہ کوئی غیر پھٹا ہوا گولہ بارود ہو سکتا ہے۔ اسرائیل کاٹز نے ہلاک ہونے والے لڑکے کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ اسرائیلی پولیس کے مطابق دھماکے میں تقریباً 20 افراد مختلف نوعیت کے زخموں کا شکار ہوئے۔ شمالی شہر معالوت ترشیحا کی بلدیہ کے مطابق زخمیوں میں ایک مذہبی ہائی اسکول کے طلبہ اور عملے کے ارکان شامل ہیں، جو تفریحی دورے پر گئے...




