اسلام آباد پولیس کی کارروائی، جی نائن فور میں ہوائی فائرنگ کرنے والے چار ملزمان گرفتار
اسلام آباد، 20 اگست 2026 (کامران راجہ): یومِ آزادی کے موقع پر رات گئے تقویٰ مارکیٹ، جی نائن فور اسلام آباد میں چند نوجوانوں کی جانب سے مبینہ طور پر اندھا دھند ہوائی فائرنگ کی گئی، جس سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور شہریوں کی جان و مال کو خطرات لاحق ہوئے۔ واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا کے مختلف گروپس میں تیزی سے وائرل ہوئی۔ واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے اسلام آباد پولیس نے بروقت کارروائی کی اور ہوائی فائرنگ میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت شہزیب ولد جہانزیب، زوہیب الحسن ولد حامد قریشی، محمد بلال اور شعیب افتخار کے نام سے ہوئی ہے۔ملزمان کے خلاف ایف آئی آر نمبر 748، 749، 750 اور 751 کے تحت غیر قانونی اسلحہ رکھنے، استعمال کرنے اور ہوائی فائرنگ سے متعلق دفعات کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ پولیس کی جانب سے دیگر ملوث افراد کی گرفتاری کے ...




