اگست 19, 2026 (غفران): پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سری لنکا اور انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے، جس میں تینوں ٹیموں پر مشتمل ون ڈے ٹرائی سیریز بھی شامل ہے۔ شیڈول کے مطابق پاکستان 9 اکتوبر سے 21 نومبر تک سری لنکا اور انگلینڈ کی میزبانی کرے گا، جبکہ سری لنکا کا دورہ پاکستان 4 اکتوبر سے شروع ہوگا۔ سری لنکا اسلام آباد میں 4 سے 6 نومبر تک تین روزہ میچ کھیلے گا، جبکہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز راولپنڈی میں 9، 11 اور 13 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔ انگلینڈ بھی پاکستان اور سری لنکا کے ساتھ ون ڈے ٹرائی سیریز میں شرکت کرے گا، جو 18 سے 31 اکتوبر تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔شیڈول میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز بھی شامل ہیں۔ پہلا ٹیسٹ 9 سے 13 نومبر تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، جبکہ دوسرا ٹیسٹ 17 سے 21 نومبر تک لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا۔
