ڈی آئی خان میں پولیس چیک پوسٹ پر خودکش دھماکا، 12 افراد جاں بحق، 35 زخمی
ڈیرہ اسماعیل خان، 26 ستمبر 2026 (کامران راجہ): ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درازندہ میں امان میلہ پولیس چیک پوسٹ پر دھماکہ خیز مواد سے لدی گاڑی ٹکرانے کے نتیجے میں کم از کم 12 افراد جاں بحق اور 35 زخمی ہوگئے۔ ڈی آئی خان ریجنل پولیس آفیسر غلام مبشر میکن نے ابتدائی جائزے کے مطابق ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جاں بحق افراد میں کوئی قانون نافذ کرنے والا یا سکیورٹی اہلکار شامل نہیں، جبکہ جاں بحق ہونے والوں میں کسٹمز اہلکار اور عام شہری شامل ہیں۔ جاں بحق افراد میں 9 مرد، 2 خواتین اور ایک کم عمر بچہ شامل ہے۔ پولیس اور ریسکیو 1122 کے مطابق ایک نامعلوم حملہ آور نے دھماکہ خیز مواد سے لدی ٹریکٹر ٹرالی چیک پوسٹ سے ٹکرا دی، جسے ڈی آئی خان کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ضیاء الدین احمد نے خودکش دھماکہ قرار دیا۔ دھماکے سے چیک پوسٹ کا بڑا حصہ تباہ جبکہ ساتھ واقع مکان مکمل طور پر منہدم ہوگیا، جبکہ دھماکے کے بعد...




