نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کا ’’بی آور آئیز‘‘ مہم کا آغاز، شہری ٹریفک خلاف ورزیوں کی اطلاع دے سکیں گے
اسلام آباد، 29 اگست 2026 (کامران راجہ): نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے شاہراہوں پر محفوظ سفر کو یقینی بنانے اور ٹریفک قوانین کی پاسداری کے لیے عوامی شمولیت کو فروغ دینے کے مقصد سے ’’بی آور آئیز‘‘مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ مہم کے تحت شہری دورانِ سفر نظر آنے والی ٹریفک خلاف ورزیوں کی اطلاع نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کو دے سکیں گے۔ ان خلاف ورزیوں میں بالخصوص پبلک سروس گاڑیوں میں اوور لوڈنگ، مسافروں سے زائد کرایہ وصولی، خطرناک یا غیر محتاط ڈرائیونگ اور دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں شامل ہیں۔ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے مطابق شہریوں کے لیے شکایت درج کروانے کا طریقہ انتہائی آسان بنایا گیا ہے۔ شہری پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں پر موجود موٹروے پولیس کے اسٹیکر پر درج کیو آر کوڈ موبائل فون سے اسکین کرکے متعلقہ پلیٹ فارم تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں اور اپنی شکایت درج کروا سکتے ہیں۔ موٹروے پو...




