وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کا چین کے نئے قمری سال اور موسم بہار کی تقریب سے خطاب
اسلام آباد 30 جنوری 2025 (کامران راجہ): پاک چین دوستی ہمارے دلوں کے قریب ہے،پاک چین دوستی پوری دنیا میں ایک مثال ہے. پاکستان اور چین کے درمیان سرحدوں کے ساتھ ساتھ پہاڑ اور شاہراہیں بھی مشترک ہیں. پاک چین لازوال دوستی حکومت سے حکومت اور عوام کے درمیان گہرے اور والہانہ تعلق پر مبنی ہے. پاک چین دوستی ہمالیہ سے اونچی، سمندروں سے گہری اور شہد سے میٹھی ہے
چین کے ایکسچینج پروگرامز کا چھ مرتبہ حصہ رہا. چین کے جن شہروں میں بھی گیا کبھی ملک سے باہر ہونے کا احساس نہیں ہوا. چین میں جا کر ہمیشہ اپنائیت کا احساس ہوتا ہے. اس بات پر خوشی اور فخر ہے کہ دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے کی عزت کرتے ہیں
پاک چین دوستی کا لازوال سفر جاری و ساری ہے. ون بیلٹ ون روڈ صدر شی جن پنگ کا شاندار منصوبہ ہے
سی پیک کا پہلا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد ہم دوسرے مرحلے کی طرف بڑھ رہے ہیں. گوادر ایئر پورٹ کا افتتاح ہو چکا ہے، گواد...