پاکستان نیوی انجینئرنگ کالج کےچھتیسویں کانووکیشن کی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی
20 دسمبر2024، کراچی(نوشین): پاکستان نیوی انجینئرنگ کالج (پی این ای سی) کےچھتیسویں کانووکیشن کی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی۔ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ کمانڈر کراچی وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی اور ریکٹر نسٹ لیفٹیننٹ جنرل ڈاکٹر محمد زاہد لطیف مرزا(ریٹائرڈ) بھی اس موقع پر موجود تھے۔
تقریب کے دوران چیف آف دی نیول اسٹاف نے 33 نمایاں پوزیشن ہولڈرز کو میڈلز سے نوازا۔ مزید برآں، ریکٹر NUST نے 372 پوسٹ گریجویٹ اور انڈر گریجویٹ طلباء کو ڈگریاں تفویض کیں۔
اپنے خطاب میں مہمانِ خصوصی نے اس بات پر زور دیا کہ پی این ای سی نے مسلسل ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کےمضبوط کلچر کو فروغ دیاہے۔ انہوں نے پی این ای سی کی جانب سے پوسٹ گریجویٹ اور انڈرگریجویٹ سطح پر آرٹیفیشل انٹیلیجنس، ڈیٹا سائنسز اور کمپیوٹر سائنس ڈسپلنز کے آغاز کو سراہا۔ انہوں نے ریکٹر NUST اور کمانڈنٹ پی...