آبنائے ہرمز میں کشیدگی کے باوجود عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک فیصد سے زائد کمی
اسلام آباد، 25 نومبر 2026 (کامران راجہ): آبنائے ہرمز میں بڑھتی کشیدگی اور تجارتی بحری جہازوں پر نامعلوم سمت سے حملوں کی اطلاعات کے باوجود عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بدھ کے روز ایک فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی۔ عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق برینٹ خام تیل کے مستقبل کے سودوں کی قیمت ایک ڈالر 47 سینٹ یعنی 1.6 فیصد کمی کے بعد 89.93 ڈالر فی بیرل ہوگئی، جبکہ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت ایک ڈالر 52 سینٹ یعنی 1.9 فیصد کمی سے 80.53 ڈالر فی بیرل پر آگئی۔ قیمتوں میں کمی کی بنیادی وجہ عالمی منڈی میں تیل کی ممکنہ اضافی رسد ہے، کیونکہ آبنائے ہرمز اور متبادل راستوں سے تیل کی ترسیل جاری ہے جبکہ متعدد تیل تنصیبات بھی دوبارہ فعال ہوچکی ہیں۔ 2027 میں عالمی سطح پر تیل کی پیداوار میں اضافے اور طلب کے مقابلے میں رسد زیادہ ہونے کے خدشات بھی قیمتوں پر دباؤ ڈال رہے ہیں۔ عالمی منڈ...




